25/02/2026
المصطفیٰ اکیڈمی، شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں واقع اپنی طرح کا ایک منفرد ادارہ ہے جسے "کلید ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ" کے زیر اہتمام سنہ 2023 میں شروع کیا گیا ہے۔ اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد ملت کے نونہالوں کو دین اور دنیا دونوں کی معیاری تعلیم فراہم کرنا اور ان کی تربیت کرنا ہے۔
الحمد للہ! اپنے قیام کے اول روز ہی سے ادارہ تعلیم و تربیت کا کام بڑی ذمہ داری سے ادا کر رہا ہے اور صرف دو سال کی مختصر مدت میں تمام نا مساعد حالات کے با وجود اس کی تعلیمی پیش رفت قابل رشک ہے۔
ہم اہل خیر حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی ادائیگی کے وقت المصطفیٰ اکیڈمی کو ضرور یاد رکھیں اور اس کے تعلیمی منصوبوں کی تکمیل میں "کلید ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ" کا بھر پور تعاون کریں!
اللہ پاک ہم سب کو ماہ رمضان کی سعادتیں اور برکتیں عطا فرمائے اور فلاح دارین سے ہم سب کو مالا مال فرمائے! آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم!