Learn Quran with Tajweed and Arabic

Learn Quran with Tajweed and Arabic We teach Quran Tajweed Arabic and Farsi online

21/07/2026

ازدواجی زندگی کا ایک سنہری اصول ہے کہ اپنے کمرے کے راز کو وہیں تک محدود رکھیں۔ 🤫 کسی تیسرے فرد، حتیٰ کہ والدین کی مداخلت بھی، رشتوں کو دیمک کی طرح چاٹ لیتی ہے۔ یاد رکھیں، رشتے نازک ہوتے ہیں! 💖 ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ 💑

لال ٹیم کی جیت پر خوشی کیوں؟! 🇪🇸🏆بالآخر "لا روخا" (La Roja) یعنی لال ٹیم نے کر دکھایا۔ اسپین نے شاندار، منظم اور ناقابلِ...
20/07/2026

لال ٹیم کی جیت پر خوشی کیوں؟! 🇪🇸🏆

بالآخر "لا روخا" (La Roja) یعنی لال ٹیم نے کر دکھایا۔ اسپین نے شاندار، منظم اور ناقابلِ شکست کھیل پیش کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ ٹورنامنٹ کے آٹھوں میچ جیتے۔ آٹھ میچز میں مخالف ٹیموں کو اپنے خلاف صرف ایک گول کرنے دیا۔ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو فائنل میں شکست دی اور 16 برس بعد دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔
اس تاریخی کامیابی پر ہمیں خوشی صرف اس لیے نہیں کہ اسپین نے بہترین فٹبال کھیلا، بلکہ اس لیے بھی کہ غزہ میں جاری ظلم و نسل کشی کے دوران اسپین کی حکومت اور اس کے عوام نے جس جرات، انسانیت اور اخلاقی استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ جدید تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یورپ کے بیشتر ممالک خاموش رہے یا اسرائیل کے ساتھ کھڑے نظر آئے، لیکن اسپین نے اپنے سیاسی، سفارتی اور معاشی مفادات سے بالاتر ہو کر مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دیا۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز (Pedro Sánchez) نے بارہا کھل کر کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ قبول ہے اور فلسطینی عوام کو انصاف ملنا چاہیے۔ بلکہ سانچیز صاحب تو مظلوموں کی سب سے توانا آواز بن کر سامنے آگئے۔ ہم اس حوالے سے متعدد بار تفصیل سے لکھ چکے ہیں۔ دجالی دہشت گرد ریاست کے خلاف اسپین نے کئی ناقابل فراموش اقدامات کیے۔ جن میں چند ایک یہ ہیں:
🔴 اسپین نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا اور یورپ میں فلسطین کے حق میں ایک نئی سفارتی مہم کی بنیاد رکھی۔
🔴 اسرائیل کے ساتھ کروڑوں یورو مالیت کے فوجی معاہدے منسوخ کر دیے اور واضح کیا کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران معمول کے تعلقات برقرار نہیں رہ سکتے۔
🔴 اسرائیلی اسلحہ کی خریداری روک دی تاکہ کسی بھی صورت میں جنگی کارروائیوں سے وابستہ نہ رہا جائے۔
🔴 اسرائیل کے ساتھ فوجی اور سیکورٹی تعاون معطل کر دیا اور دفاعی تعلقات محدود کر دیے۔
🔴 اسرائیلی جنگی سرگرمیوں کے لیے بندرگاہوں اور فضائی سہولتوں کے استعمال پر پابندیاں عائد کیں اور ایسے جہازوں کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا جن پر اسلحہ لے جانے کے الزامات تھے۔
🔴 اسرائیلی حکومت پر مسلسل سخت تنقید کی اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر مؤثر پابندیاں عائد کی جائیں۔
🔴 اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند وزراء پر پابندیوں کی حمایت کی اور ان کے خلاف اقدامات کی وکالت کی۔
🔴 اسرائیلی بستیوں (Settlements) سے وابستہ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کیں تاکہ غیر قانونی قبضوں سے فائدہ اٹھانے والوں کا احتساب ہو سکے۔
🔴 عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) اور بین الاقوامی قانون کی مکمل حمایت کی اور غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی کھل کر تائید کی۔ اب وہ دجالی ریاست کے خلاف مقدمے میں باقاعدہ طور پر جنوبی افریقہ کے ساتھ فریق بن چکا ہے۔
🔴 غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کیا اور جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور امدادی راستے کھلوانے کے لیے سرگرم سفارتی کردار ادا کیا۔
🔴 اسپین کے لاکھوں عوام مسلسل فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکلے، میڈرڈ، بارسلونا، والنسیا اور دیگر شہروں میں تاریخ کے بڑے مظاہرے ہوئے، جن میں اسرائیلی حملوں کے خاتمے اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
یہ وہ اقدامات ہیں جن کی قیمت اسپین نے عالمی دباؤ، سفارتی تناؤ اور معاشی مفادات کی صورت میں ادا کی، یہاں تک کہ ٹرمپ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ نیٹو ملک قرار پایا۔ مگر اس کے باوجود اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔
آج جب اسپین عالمی فٹبال کا تاج اپنے سر پر سجائے کھڑا ہے تو دنیا بھر کے کروڑوں فلسطینیوں اور انصاف پسند انسانوں کی نیک تمنائیں بھی اس کے ساتھ ہیں۔ یہ صرف کھیل کی ایک فتح نہیں بلکہ اس قوم کے لیے بھی احترام کا اظہار ہے جس نے طاقتوروں کے دباؤ کے باوجود مظلوموں کی آواز بلند کرنے کا حوصلہ دکھایا۔
لال ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

¡Viva España! 🇪🇸🏆

20/07/2026

18/07/2026

اللہ کے رسول ہمیشہ مسکراتے دکھائ دیتے۔آپ نرم خو اور نیک دل واقع ہوئے تھے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

17/07/2026

.

*اے ایمان والو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو ذکر الہیٰ کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو تمہارے لیے یہی بات بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔*💫

> [ سورۃ الجمعة : ۹ ]

16/07/2026

آپﷺ بولنے والے کو دوران کلام کبھی نہ ٹوکتے جب تک کہ وہ حد سے متجاوز نہ ہوتا یا سچائی سے ہٹ نہ جاتا۔ اگر کوئی ایسا کرتا تو آپﷺ اسے روک دیتے یا پھر وہاں سے تشریف لےجاتے۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

,❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

15/07/2026

15/07/2026

آپ ﷺ کی کلائیاں دراز تھیں اور ہتھیلیاں فراخ (کشادہ)، نیز ہتھیلیاں اور دونوں قدم گداز پُرگوشت تھے، ہاتھ پاؤں کی انگلیاں تناسب کے ساتھ لمبی تھیں۔

صلی اللہ علیہ وسلم ❤️

Address

Aligarh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn Quran with Tajweed and Arabic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category