Madarsa Islah e Muashrah Ahle Sunnat Wa Jamaat Aligarh

Madarsa Islah e Muashrah Ahle Sunnat Wa Jamaat Aligarh

Share

Kul Hind Anjuman Islah e Muashrah Ahle Sunnat Wa Jamaat Aligarh UP

Photos from Madarsa Islah e Muashrah Ahle Sunnat Wa Jamaat Aligarh 's post 30/03/2024

ماشاء اللہ
بہت خوب
آپ سب کو تکمیلِ قرآن کی مبارک باد

25/02/2024

مدرسہ اصلاح معاشرہ میں جشن تکمیل قرآن و جشنِ استقبال رمضان کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر

حافظ قرآن، عالم دین ہونا بڑی سعادت کی بات ہے. سید محمد امین میاں قادری

( علی گڑھ 24/فروری، ضیاء الرحمن امجدی)مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں گل گلزار برکاتیت تاج المشائخ حضور امین ملت سید محمد امین میاں قادری برکاتی مدظلہ العالی( سجادہ نشیں خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ) کی سرپرستی اور صدارت شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلما سید محمد امان میان قادری برکاتی(ولی عہد خانقاہ برکاتیہ ، مارہرہ مطہرہ) کی صدارت اور مولانا شمشاد اجمل برکاتی ،عالیجناب سید مصطفی علی قادری، ڈاکٹر سلمان علیمی ،مولانا غلام مرسلین اشرفی ،مولانا ساغر جمیل مرکزی کی نگرانی میں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے جشنِ تکمیل قرآن و جشنِ استقبال رمضان منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء، حفاظ، ائمہ، مفتیان کرام ،دانشوران قوم وملت ،عوام اہلسنت نے شرکت کی.
نظامت کے فرائض مولانا ضیاء الرحمن امجدی نے انجام دیے ۔نعت پاک معروف ثناخواں سید فرقان علی قادری ،سید رہبر علی صاحبان نے پیش کیے.

تاج المشائخ حضور سید محمد امین میاں قادری مدظلہ العالی نے فرمایا کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ مدرسہ اصلاح معاشرہ سے اتنے کم وقت میں دو حفاظ کی فراغت ہو رہی ہے، یہاں کہ اساتذہ، طلبہ اور منتظمین حضرات قابلِ مبارکباد ہیں . مزید عوام کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ بیشک قرآن پاک میں موجود تعلیمات دین و دنیا کی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ قرآن پاک کا ایک ایک حرف مشعل راہ ہے پس ہمیں چاہیئے کہ ایک دن میں قرآن کا کچھ حصہ تلاوت کا معمول بنا لیں. مزید فرمایا کہ حافظ، عالم دین ہونا بڑی سعادت کی بات ہے ۔

شیخ نعمان احمد ازہری نے رمضان المبارک کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد سے پہلے پہلے اس کے مقام، اس کی عظمت، اس کی فضیلت، اس کے پیغام کو اپنے ذہن میں تازہ کریں تاکہ اس کی برکات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں اور اس بات کا پختہ ارادہ کریں کہ ہم اس ماہ مبارک میں اپنے اندر تقویٰ کی صفت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے مزید انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے ہی اپنے کام کاج اور روز مرّہ کے کاموں کا جائزہ لینا بہت اہمیت رکھتا ہے، کہیں ایسا نہ ہوکہ آپ ایسے کام میں مصروف ہوں جو مشقّت والا ہو یا جس کا وقت اتنا زیادہ ہوکہ روزہ رکھنے یا اسے پورا کرنے میں رکاوٹ کا سبب ہو،آنے والے لمحات و معاملات کی پہلے سے ہی تیاری کرلیں.

مفتی جنید مصباحی نے تکمیل قرآن کرنے والے طلبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور ان کے رفقاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک سینے میں ہمیشہ محفوظ رکھنا ضروری ہے ایسا نا ہو کہ دنیاوی لغو میں اس عظیم نعمت کو بھلا بیٹھیں۔
مولانا شمشاد اجمل برکاتی صاحب نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تعلیم از حد ضروری ہے مگر دین کی تعلیم انسانیت کو مکمل کرتی ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں۔
عالیجناب سید مصطفی علی قادری صاحب نے کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی کارکردگی پیش کی.
آخر میں محمد بلال ابن محمد یونس اور سالم ابن محمد شاہد کو تکمیل قرآن پر حضور امین ملت سید محمد امین میاں قادری مدظلہ کے دست مبارک سے پھولوں کا ہار اور تحفے دیے گئے اور اس کے علاوہ علی گڑھ میں جو علما دین اسلام کی تبلیغ میں نمایاں کام انجام دے رہے ہیں انھیں تاج المشائخ کے دست مبارک سے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا.
اس موقع پر ڈاکٹر احمد مجتبی صدیقی ،مفتی جنید مصباحی ،مفتی عبدالمصطفی مصباحی، البرکات ریسرچ کے علما علی گڑھ کے ائمہ مساجد اساتذہ کرام اور کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے.

Photos from Madarsa Islah e Muashrah Ahle Sunnat Wa Jamaat Aligarh 's post 25/02/2024
Photos from Madarsa Islah e Muashrah Ahle Sunnat Wa Jamaat Aligarh 's post 23/02/2024

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں جشنِ تکمیل قرآن و جشنِ استقبال رمضان منعقد ہوا

23/02/2024

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں جشنِ تکمیل قرآن و جشنِ استقبال رمضان منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء، حفاظ، ائمہ، مفتیان کرام ،دانشوران قوم وملت ،عوام اہلسنت نے شرکت کی.
الحمدللہ امید سے زیادہ سامعین وسامعات شریک محفل رہے، اساتذہ، ائمہ اور بچوں کے علاوہ وحید نگر سے تقریباً 80 مرد حضرات اور 35 خواتین شامل ہوئے.

Want your school to be the top-listed School/college in Aligarh?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Taleemabad, Waheed Nagar, Maulana Azad Nagar
Aligarh
202001