Zavia Chisht Foundation

Zavia Chisht Foundation

Share

dedicated to the teachings of Huzoor sarkar Gharibnawaz r.d.

Photos from Zavia Chisht Foundation's post 31/12/2025

خانقاہ عالیہ چشتیہ حلیمیہ محبوب منزل(گدّی نشین ہاؤس)میں چشتی نظامی رنگ و بو
5 رجب المرجب

Photos from Zavia Chisht Foundation's post 30/12/2025

الحمدللہ، ۴ رجب ۱۴۴۷ھ مطابق ۲۵ دسمبر ۲۰۲۵ء، بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر خانقاہ اجمیر شریف میں خواجگانِ چشت اہلِ بہشت کی حیات، خدمات اور تعلیمات پر مشتمل چونسٹھواں (64واں) سیمینار منعقد ہوا۔ یہ سیمینار مخدومُ المشائخ حضرت سید محمد علی حمزہ میاں چشتی، گدی نشین اجمیر شریف و جانشین خانقاہِ عالیہ چشتیہ حلیمیہ محبوب منزل اجمیر شریف کی سرپرستی میں اور زاویہ چشت فاؤنڈیشن کی قیادت میں نہایت وقار اور عقیدت کے ساتھ منعقد ہوا۔
اس سیمینار میں مختلف خانقاہوں کے سجادگان، شہزادگان، علماء، مشائخ، صوفیائے کرام اور ثنا خوان حضرات بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ نمایاں شرکاء میں خانقاہِ عالیہ ردولی شریف کے صاحبِ سجادہ حضرت شاہ عمار احمد احمدی المعروف نیر میاں، سید محمد اشرف اشرفی جیلانی (کچھوچھہ شریف)، سید اسلم وامقی (بریلی شریف)، حضرت شاہ یاور میاں چشتی صابری درگاہ صابر پاک کلیرشریف حضرت رئیس میاں سجادہ نشین فتحپوری سیکری، شاہ ارشد میاں (فتحپور سیکری)، سید وکیل فخری (دہلی)، سید احرار میاں (خانقاہ شہبازیہ، بھاگلپور)، سید معراج جیلانی (آگرہ)، شاہ احمد میاں (ردولی شریف)، شاہ عدنان میاں (فرنگی محل، لکھنؤ)، جناب سید آصف جمال رضوی (لکھنؤ)، ڈاکٹر شاہ التفات احمد (سیوان، بہار) اور مولانا شیخ محمد انتخاب عالم حقی صابری سربراہِ اعلیٰ جامعہ حسینیہ الحیاء ایجوکیشنل سینٹر، سیمانچل بطورِ خاص قابلِ ذکر ہیں۔
محفل کا آغاز جناب صوفی عبدالقادر صابری کی پُرسوز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جبکہ جناب بیت اللہ مینائی نے نہایت عقیدت کے ساتھ مناقب پیش کیے۔
اسی موقع پر سیمینار کے بانی حضرت قبلہ سید حلیم میاں چشتی کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب "مرشدِ کاملین" کا باضابطہ رسمِ اجرا بھی عمل میں آیا۔
آخر میں مخدومُ المشائخ حضرت سید محمد علی حمزہ میاں چشتی کی پُرخلوص دعا پر یہ روحانی و علمی محفل اختتام پذیر ہوا




30/12/2025

BA RAHE RAST KHANQAH SHARIF 9 RAJAB

30/12/2025

Zavia Chisht ki janib se kitab murshide kamleen mehboob e man ki ijra ,ba moaqaye benul aqwami symposium dargah Sharif 4 rajab urs khwaja saheb r.a.

30/12/2025

Zavia Chisht ki zere nigrani hone wale symposium ki khabar aj aqbar mera watan mai shayad hoi jo khwaja saheb r.a.ke urs mubarak ki khas ilmi adbi rohani bazm h

Want your school to be the top-listed School/college in Ajmer district?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Astana E E Aliya HUZOOR KHWAJA GHARIBNAWAZ Khanqah E Chishtiya Haleemiya MEHBOOB MANZIL, 437/19 GADDINASHIN HOUSE Ajmer Sharif
Ajmer District
305001