20/02/2023
﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
*** صبـــح بــخیـــر زنـــدگـــی ***
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيم
كُلُّ مَنْ عَلَيْـهَا فَانٍ ۔ وَيَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِكْـرَامِ ۔
"ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے۔۔اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے" [الرحمن(26)(27)]
ہزاروں سال کی اِس کائنات میں ، آپ اِس دنیا میں پچاس ، ساٹھ ، ستر ، یا اَسی سال کے لئے آئے ہیں اِس سے زیادہ کچھ نہیں ، یہاں آپ نے پانچ سو سال نہیں رہنا...! زندگی ایک دیئے کی مانند ہے، ناجانے کب ہوا کا جھونکا آئے اور بجھ جائے۔ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں کہ کس وقت اور کب سب کچھ فنا ہو جائے،
اپنی اَکڑ ، غرور اور پُھوں پَھاں کو یہ سوچ کر پیچھے دھکیل دیا۔ کریں کہ آپ یہاں ایک مہمان ہیں اور تھوڑے سے وقت کے لئے آئے ہیں۔ اور وہ وقت بہت قریب ہے جب آپ نے واپس اپنے اصلی گھر چلے جانا ہے...!! جو وقت اور مہلت مل رہی ہے اسے غنیمت جانیں۔۔اللّٰہ سے ڈرتے رہیں کیونکہ اللّٰہ کی پکڑ بہت شدید ہے
جب بھی دل پر کوئی بڑا گُمان آئے۔۔یا کسی بات پہ فخر کرنے اور اِترانے کو دِل کرے تو عراق و دیگر ممالک میں آئے زلزلے کو زہن میں رکھیں کس طرح چند لمحوں میں سب کچھ فنا ہو گیا۔۔ زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے ۔۔ ہم اور آپ تو کیا چیز ہیں
اے اللّٰہ : تُو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر غالب ہے۔۔یہ دنیا تیرے سامنے مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں۔۔ پس ہمیں تیری وحدانیت اور اپنی ربوبیت لّلاہیت پر کامل ایمان عطا فرما۔۔ اور عذاب دوزخ سے بچا لے۔۔ہمیں صراط مستقیم پر گامزن فرما ۔۔ہمیں ایمان و یقین کی دولت سے مالا مال فرما۔۔ اے اللّٰہ ہم بحثیت قوم اور پوری امت مسلمہ تُجھ سے توبہ کرتی ہے، ہمارے گناہوں کو معاف فرما، اے *اللہ* خاص کر ترکی اور شام کے لوگوں پر اپنا خاص کرم فرما، جو شہید ہو گئے اُن کی مغفرت فرما بہت دردناک مناظر ہیں ۔اے *اللہ* کرم کردے، اپنا رحم فرما "...
*** آمین ثم آمین یا رب العالمین***