21/03/2026
ادارة المصطفى انٹرنیشنل کی طرف سے تمام محبین کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو ♥️🌹اللہ تعالٰی ہماری عبادات قبول و منظور فرمائے ہمارے لئے بخشش کا ذریعہ بنائے آمین ثم آمین
تقبل اللہ منا و منك
رب عزوجل آئندہ سال رمضانِ مدینہ بالعافیت نصیب فرمائے خوشیوں نعمتوں عافیتوں والی حیات بالخیر صحت تندرستی اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ نصیب فرمائے آمین۔
18/03/2026
ادارة المصطفى انٹرنیشنل میں رمضان المبارک میں ہر روز افطاری میں خدمت کرنے والوں میں تحائف تقسیم کئے گئے اللہ تعالٰی سب کو صحت و عافیت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین ♥️
17/03/2026
اللہ تعالٰی یہ ادارہ سے سب کی محبتیں قائم و دائم فرمائے مزید برکتیں ترقیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین ♥️ ماشاءاللہ لا قوة إلا بالله
17/03/2026
گزشتہ شب ہونے والی محفل ختم القرآن کے روح پرور مناظر اللہ تعالٰی ہم اس کی بے حساب مغفرت فرمائے اور اس محفل کو قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین 🤲
16/03/2026
السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ انشاءاللہ آج رات بعد از نماز عشاء تمام احباب کو اس مبارک میں محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی یے اللہ تعالٰی ہمیں 27 ویں شب کی برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲🏻 انشاءاللہ عزوجل محفل کے بعد تقریبا 11 بجے صلاة التسبح کی جماعت ادا کی جائے گی۔
08/03/2026
آج کی افطاری کے مناظر اللہ تعالٰی قبول و منظور فرمائے آمین ثم آمین 🤲
21/02/2026
3 رمضان المبارک یوم عرس حضرت فاطمة الزهراء رضی اللہ عنہا
مریم از یک نسبتِ عیسیٰ عزیز
از سہ نسبت حضرتِ زہرا عزیز
نورِ چشمِ رحمة لّلعالمیں
آں امامِ اوّلین و آخریں
بانوی آں تاج دارِ ھَلْ اَتیٰ
مرتضیٰ، مشکل کشا، شیرِ خدا
مادرِ آں مرکزِ پرکارِ عشق
مادرِ آں قافلہ سالارِ عشق
رشتۂ آئینِ حق زنجیر پاست
پاسِ فرمانِ جنابِ مصطفیٰ است
ورنہ گردِ تربتش گردید می
سجدہ ہا بر خاکِ اُو پاشید می¹
ترجمہ (شعر در شعر): (1) حضرت مریم (علیھا السّلام) صرف ایک نسبت یعنی حضرت عیسیٰ علیه السّلام کی والدہ ہونے کی وجہ سے عزیز ہیں، مگر حضرت فاطمہ زہرا رضي الله تعالیٰ عنھا تین نسبتوں کے سبب زیادہ عزیز ہیں۔ (2) پہلی نسبت یہ کہ وہ اوّلین و آخرین کے امام، رحمة لّلعالمین، حضرت محمّدِ مصطفیٰ ﷺ کی نورِ نظر اور لختِ جگر ہیں۔ (3) دوسری نسبت یہ کہ وہ تاج دارِ ھَلْ اَتیٰ، مولائے مرتضیٰ، مشکل کشا، شیرِ خدا، حضرت علی کرّم الله تعالیٰ وجھه الکریم کی زوجہ ہیں۔ (4) تیسری نسبت یہ کہ وہ حضراتِ حسنَین کی والدہ ہیں، جو عشق کے پرکار کے مرکز اور عشق کے قافلہ سالار ہیں۔ (5) میں شریعت کی زنجیر میں جکڑا ہوا ہوں اور رسول الله ﷺ کے فرمان نے مجھے روکا ہوا ہے؛ (6) ورنہ میں مخدومۂ کائنات کی قبر کے گِرد طواف کرتا اور وہاں کی خاک پر سجدے نچھاور کرتا۔
حوالہ جات:
1) رموزِ بے خودی از محمّد اقبال، در معنیٰ ایں کہ سیّدۃ النّساء فاطمہ زہرا اسوۂ کاملہ ایست برائے نسائے اسلام