Khatme Nubuwwat Islamic Council Limited HK - Kam Tin

Khatme Nubuwwat Islamic Council Limited HK - Kam Tin یہ مدرسہ ختم نبوت کم تھین کا آفیشل پیج ہے۔

14/09/2026
مسلمانان ہانگ کانگ سے شرکت کی درخواست ہے شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں
12/09/2026

مسلمانان ہانگ کانگ سے شرکت کی درخواست ہے
شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

انا لله وانا اليه راجعون.اگست 1985 میں.F.Sc کا امتحان دے کر یہ بندہ کراچی سے 4 ماہ کے لئے تبلیغ میں دین سیکھنے کے لئے را...
04/09/2026

انا لله وانا اليه راجعون.
اگست 1985 میں.F.Sc کا امتحان دے کر یہ بندہ کراچی سے 4 ماہ کے لئے تبلیغ میں دین سیکھنے کے لئے رائے ونڈ پہنچا۔ شاید عصر کا وقت تھا جب مرکز میں داخل ہوا۔اکیلا تھا باقی ساتھیوں کی تلاش کی فکر میں تھا۔بہرحال نمازعشاء کے بعد باہر برآمدے میں منبر پر #حیاةالصحابة کی تعلیم کے لئے ایک سادہ مگر نہایت باوقار و نفیس شخصیت جلوہ افروز ہوئی اور ایک مخصوص انداز میں عربی عبارت پڑھی۔ بعدازاں نپے تلے الفاظ میں ترجمہ اور مخصوص تبلیغی ترغیب دی۔ عربی اردو دونوں زبانوں کی ادائیگی اور انداز میں وہ بےپناہ جاذبیت اور کشش تھی کہ مجھے اس سفر کی تکان اور اس نئے ماحول میں ابھی تک اکیلے پن کی جو وحشت سی تھی وہ انتہائی مانوسیت سے بدل گئی۔ اس للہی مرکز کی اپنی نورانیت تو جو تھی سو تھی لیکن اس شخصیت نے گویا مجھے رائےونڈ کے ہی ایک فرد ہونے کا سا احساس دلادیا۔خیر کچھ دیر بعد ساتھی بھی مل گئے۔
یہ عظیم شخصیت حضرت مولانا صاحب تھے۔جو ایک ہی درس میں مجھے ساری زندگی کے لئے اپنا عاشق بنا گئے۔حضرت مولانا اس وقت شاید 40 کی عمر میں تھے لیکن ریش مبارک بالکل سیاہ تھی۔
آپ حاجی #عبدالوہاب سے پہلے تبلیغی جماعت کے دوسرے پاکستانی امیر ٹیلی کام انجینئر #بابوبشیراحمد صاحب کے صاحبزادے تھے جنہوں نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے اداروں کی بنیاد رکھی تھی اور ہری پور میں TIP انڈسٹری کے ڈی جی رہے تھے۔لیکن دعوت و تبلیغ نے ان کو ایک دینی شخصیت میں بدل دیا تھا۔
مولانا احسان الحق صاحب بھی دنیاوی تعلیم کے بعد علوم دین کی طرف آئے۔ ان کے والد صاحب انہیں بہاولپور کی مشہور علمی شخصیت مولانا #فاروق احمد انصاری کے پاس لے کر گئے تھے۔ جہاں انہیں مولانا فاروق صاحب اور ان کے مشہور زمانہ صاحب زادے لسان التبليغ پروفیسر مولانا #محمداحمد انصاری بہاولپوری نے علوم نبوت قرآن وحديث سے منور کیا۔ بعدازاں آپ نے علوم حدیث کے لئے مظاہرالعلوم سہارنپور انڈیا کا رخت سفر باندھا۔اور حضرت مولانا شیخ الحدیث #محمدزکریا کاندھلوی رحمه اللہ کے خاص شاگرد اور خلیفہ ہونے کا شرف حاصل ہوا۔فراغت کے بعد مولانا احسان الحق مرحوم نے ساری زندگی دعوت و تبلیغ کی عالمی محنت اور رائےونڈ کے لئے وقف کردی اور آج بالآخر وہیں اپنی جان جان آفریں کے سپرد کرکے فردوس مکیں ہوگئے۔
آپ کے شاگردوں میں ایک دنیا شامل ہے جن میں مشہورترین مولانا طارق جمیل حفظہ اللہ صاحب ہیں۔
اس عاجز نے بھی رمضان 1993ء میں رائے ونڈ میں #مشکوةشریف کے آخری سبق میں شامل ہوکر ان کے غیررسمی شاگرد ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔(جبکہ ایک سال بعد مکمل مشکوةشریف کراچی میں استاذالاساتذہ شیخ الحدیث حضرت مولانا خان صاحب رحمه الله سے بطور ریگولر طالبعلم کے پڑھی۔)۔
مولانا احسان صاحب کا اصل میدان تھا۔ تاہم آپ #رائےونڈ مسجد میں #نمازجمعہ کے خطیب وامام اور مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے بھی تھے۔ قلمی میدان میں آپ کا کارنامہ مولانامحمد یوسف دہلوی کی بےمثال تالیف حياةالصحابة کا اردو ترجمہ ہے۔جس کے وہ مرکز کے منبر سے ایک زمانے کے مدرس و معلم ہوئے۔
اللهم اغفر له وارحمه واکرم نزله واسكنه فسيح جناتك النعيم
اللهم لا تحرمنا اجره ولا تفتنا بعده





Address

162 Wing Lung Wai, Kam Tin
Hong Kong
852

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khatme Nubuwwat Islamic Council Limited HK - Kam Tin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Khatme Nubuwwat Islamic Council Limited HK - Kam Tin:

Shortcuts

Share

Category