19/06/2026
سب سے پہلے پاکستان! عزیز دوستو وطن عزیز پاکستان نے ہر دور میں ثابت کیا کہ وہ ایک مضبوط اور باوقار ملک ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں ملک کے اندر تحریک انصاف کے احتجاج، تحریک لبیک کے دھرنوں، افغانستان اور بھارت کے ساتھ کشیدہ حالات، معاشی دباؤ، اور بیرونی قرضوں کی واپسی جیسے کٹھن مراحل دیکھے۔ متحدہ عرب امارات کے تین ارب ڈالر واپس کرنا ہوں یا فاٹا ، بلوچستان اور کشمیر کے عوام کے مطالبات، پاکستان کو مسلسل چیلنجز کا سامنا رہا۔ اس کے باوجود پاکستان نے دنیا میں امن اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھا۔
آج جب دنیا کی نظریں ایک نئی سفارتی پیش رفت پر مرکوز ہیں اور امریکہ و ایران کے درمیان مفاہمت کے بعد پاکستانی وزیر اعظم نے بطور ثالث "اسلام آباد مفاہمتی دستاویز" پر دستخط کیے ہیں،
تو یہ محض ایک رسمی کارروائی نہیں بلکہ پاکستان کے سفارتی وقار کا ایک اہم اظہار ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ پاکستان ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام کی علامت بنے، اور اسلام آباد کا نام دنیا بھر میں خیر، مفاہمت اور تعاون کے ساتھ لیا جائے۔