
پروین شاکر CSS کے امتحان میں بیٹھیں،اردو کے پیپر میں انہی کی شاعری اور شخصیت پر تبصرہ مانگا گیا،
باہر آ کر دوسری امتحان دینے والی سے کہا"شاید یہ پاکستان کیا دنیا کی تاریخ میں پہلا موقع ہو گا کہ امیدوار اتنا مشہور ہو جائے کہ امتحانوں میں خود اس کی تخلیق پر تبصرہ مانگا گیا ہو
تیرے بدلنے کے با وصف تجھ کو چاہا ہے
یہ اعتراف بھی شامل میرے گناہ میں ہے!
پروین شاکر
اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین