Imam Asim Mumtaz Al-Azhari

Imam Asim Mumtaz Al-Azhari

Share

This page is dedicated to spread the Noor of the Qur'an around the world.

The aim of this platform is to renew our connection with the Qur'an and promote positive thinking.

26/01/2025

قدسی کھڑے ہیں حیران ہو کے
کہ سدرہ سے آگے بشر جا رہا ہے

Photos from Imam Asim Mumtaz Al-Azhari's post 20/09/2024

یہ آرزو ہے پرندہ ہوتا تمہارے روضے کے گرد اڑتا
میں تکتا رہتا تمہاری بستی کبھی کہیں سے کبھی کہیں سے

(ڈاکٹر ابراہیم حسان)

15/09/2024

یوں تیرے نام سے اس دل نے محبت کی ہے
نعت لکھے ہوئے کاغذ کی بھی عزت کی ہے

رات بھر جاگ کے اشعار لکھے ہیں میں نے
یعنی کاغذ پہ تہجد کی عبادت کی ہے

ہم کہ تاخیر زمانہ کہ سبب دور رہے
ہم نے ہاتھوں پہ نہیں ذکر پہ بیعت کی ہے

آیتیں چلتی رہیں آپ کے پیچھے پیچھے
آپ کے قدموں سے قرآن نے ہجرت کی ہے

گرد نے مدحت افلاک کی حسرت کی ہے
اپنی قامت سے بڑی بات کی نیت کی ہے

نعت گوئی جو اگر کی ہے کسی نے اکبر
حسب توفیق نہیں حسب عنایت کی ہے

Photos from Imam Asim Mumtaz Al-Azhari's post 01/09/2024

میں وادئ حرم تک اسے ڈھونڈنے گیا
آواز دی تو اپنے ہی اندر ملا مجھے

Photos from Imam Asim Mumtaz Al-Azhari's post 25/08/2024

وہ شہر محبت جہاں مصطفی ہیں
وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے

Photos from Imam Asim Mumtaz Al-Azhari's post 06/08/2024

با احتیاط محبت بچشم تر کہنا
صبا حضور سے میرا پیام اگر کہنا

یہ بام و در کی اداسی یہ ہجر کا موسم
انہیں خبر ہے میرے حال کی مگر کہنا

نہ بار گوشِ مقدس پہ ہو یہ قصہ غم
میرے کریم سے ہر بات مختصر کہنا

حضور آپ کے در کا غلام، ادنی سہی
بجھا بجھا سا ہے طیبہ کو چھوڑ کر کہنا

Photos from Imam Asim Mumtaz Al-Azhari's post 05/08/2024

کئی آنسوؤں کے قلزم تیرے در پہ بہہ چکے ہیں
غمِ دل کا تجھ سے پہلے کوئی رازداں نہیں تھا

نہ خرد کی یہ روشنی نہ جنوں کی آگہی تھی
تیری رہبری سے پہلے یہ جہاں جہاں نہیں تھا

صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم

Photos from Imam Asim Mumtaz Al-Azhari's post 02/08/2024

روضہ رسول ﷺ کی جالی مبارک پر لکھا ہوا شعر

(نبي عظيم خلقه الخلق الذي
له عظم الرحمن في سيد الكتب

’عظیم نبی(ﷺ)، جن کا خلق وہ خلق ہے کہ جس کی عظمت کا تذکرہ خدائے رحمان نے کتابوں کی سردار کتاب میں فرمایا ہے‘‘-

Photos from Imam Asim Mumtaz Al-Azhari's post 01/08/2024

تیرے دیار کے احسان بھولتے ہی نہیں
عنایتوں کے وہ سامان بھولتے ہی نہیں

وہ جالیاں ، وہ دریچے وہ ممبر و محراب
وہ در ، وہ روضہ ، وہ دربان بھولتے ہی نہیں

جبیں پہ نور ، نظر میں ادب ، دلوں میں گداز
حریمِ ناز کے مہمان بھولتے ہی نہیں

بوقتِ اذنِ حضوری ، وہ آنسوؤں کی تڑپ
وہ آرزوئیں ، وہ ارمان بھولتے ہی نہیں

ملائکہ بھی یہ جنت میں جا کہ کہتے ہیں
کہ اُس نگر کے خیابان بھولتے ہی نہیں

نظر بدل گئی ، منظر بدل گئے سارے
تیری نگاہ کے فیضان بھولتے ہی نہیں

24/03/2024

لطائف القرآن
قرآن حکیم کی سب سے بڑی سورت کا نام "البقرة "ہی کیوں؟

20/03/2024

لطائف القرآن
فَإِلَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكُمْ . سورة هود

فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ . سورة القصص

18/03/2024

لطائف القرآن
شہد کی مکھی میں شفاء کیوں؟

Want your school to be the top-listed School/college in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


London