16/10/2020
بہت سے جونئیرز Mdcatکی تیاری کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں ان کے انگلش کے بارے میں سوالوں کے جوابات یہاں دے رہا ہوں۔
#انگلش
#1 انگلش کی تیاری کے لئے grammer rules پر گرپ ہونی ضروری ہے۔
verb,preposition, adverb,agreement #2 mistakes وغیرہ کے رولز آپ کو آنے چاہیں اور رولز محظ رٹ لینے سے یاد نہیں رہیں گے ہر رولز کے ساتھ examples دی گئی ہوتی ہیں academies کی books میں ۔ان examples پر concentrate کریں sentence کے texture کو سمجھیں اور دیکھیں کے فقرہ کی sense کیا ہے آیا کہ فقرہ مثبت ہے منفی ہے۔۔۔۔۔اس کے مطابق accurate sentence تلاش کریں
#3 روزانہ textbook کے وہ اسباق جن میں quoted speech کافی زیادہ استعمال ہوئی ہے جیسے Button button ،Dark they were،a piece of string etc ان اسباق کا 1۔۔۔1.5 صفحے کا بغور مطالعہ کریں۔ رٹا نہ لگائیں بس بغور مطالعہ کریں اور دیکھیں کے رولز کیسے اپلائی ہو رہے۔اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ دوران ٹیسٹ اگر رول آپ کے ذہن میں نہیں آتا تو پھر بھی آپ کو automatically اندازہ ہو جائے گا کہ درست جملہ کونسا ہے اور کس جملے میں کس جگہ گڑ بڑ ہے۔
#4 اب باری آتی ہے vocabulary کی۔تو اس کے ,15,15۔۔۔۔,20,20 synonyms یاد کرنے کی بالکل بھی ضروت نہیں۔آپ کو word کا مفہوم پتا ہونا چاہیے کہ یہ word کس sense میں use ہوتا ہے۔ word کے اردو معانی پتا ہونے چاہیں ۔easy easy 2...4 synonyms دیکھ ضرور لیں مگر رٹا لگانے کی ضرورت نہیں۔
#5 پریپوزیشن(preposition ) جو آپ نے fsc میں تیار کی تھیں وہ ہی revise کر لیں sufficient ہیں۔
#6 مختلف students اس وجہ سے ڈپرس ہیں کہ academies میں انگلش کے بہت mcq غلط ہوتے ہیں ۔ سب کے ہوتے ہیں۔کیونکہ academies انگلش کا ٹیسٹ بہت ہی عجیب و غریب بناتی ہیں۔ اگر آپ کے 30 میں سے 5۔۔6 غلط ہو بھی رہے ہیں تو گھبرانے کی زیادہ ضرورت نہیں۔ Mdcat میں انگلش کا portion ان academies کے tests کی طرح نہیں ہوتا۔
نماز پڑھیں ،اللہ سے دعا کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
شیراز علی
سال اول: ایم۔ بی۔ بی۔ ایس
کنگ ایڈوڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور