گزر بسر بہت مشکل ہوگیا ہے
اللّٰہ پاک سفید پوش گھرانوں کی غیب سے مدد عطاء فرمائے ۔
I love Pakistan
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ
🌹
*درودِ شریف کے حیرت انگیز واقعات ( حصہ 12)*
ذیل میں موجود دور کے چند اُن لوگوں کے واقعات کا ذکر کیا جا رہا ہے جن کا بندہ نے درودِ پاک کے ذریعے روحانی علاج کیا، اور اُن کو درودِ شریف پڑھنے کے لیے کہا۔ انہوں نے پابندی کی تو اللہ تعالیٰ نے اُن کو حیرت انگیز طور پر شفا سے نوازا، اور درودِ شریف کی پابندی کی وجہ سے پریشان حالوں کو پریشانی سے نجات عطا فرمائی۔
ان واقعات کے ذکر سے مقصود درودِ شریف کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے کہ جو شخص بھی حضور ﷺ پر ایک مرتبہ درودِ شریف پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی اُس پر دس رحمتیں متوجہ ہوتی ہیں۔ انہی رحمتوں کے نزول کے سبب اللہ پاک مریضوں کو مرض سے خلاصی، پریشان حالوں کو پریشانی سے نجات، مصیبت زدہ لوگوں کو مصیبت سے چھٹکارا، اور تنگ دستوں کے رزق میں کشادگی اور فراوانی عطا فرماتے ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درودِ شریف پڑھنے والا بنائے۔ آمین۔
*تقریظ شیخ الحدیث حضرت الشیخ عبدالحفیظ مکی دامت برکاتہم*
*مصنف حضرت مولانا حافظ محمد لیاقت لاہوری عفی عنہ*
واقعہ نمبر 1: بھائی ادریس بندھانی اور قاری عنایت الرحمٰن صاحب
بندہ جب کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں علاء الدین پارک کے سامنے فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا تو بندہ کے پاس ایک دوست آئے جن کا نام ادریس بندھانی تھا۔ وہ ایم کیو ایم کے عہدے دار تھے اور اس جماعت میں اُن کی کافی خدمات تھیں۔ اُن کے دو بھائی بھی ایم کیو ایم میں تھے اور وہ شہید ہو چکے تھے۔
خیر، بھائی ادریس بندھانی راجپوت صاحب آئے اور انہوں نے اپنے گھر کا مسئلہ بیان کیا کہ اُن کے گھر پر جنات کا بہت سخت معاملہ تھا۔ جب بندہ اُن کے گھر علاج کے لیے گیا تو جنات نے اپنی شرارتیں بہت زیادہ تیز کر دیں۔ اُن کے گھر کی چھت پر جنات کی رہائش بنی ہوئی تھی۔
صورتِ حال دیکھنے کے بعد بندہ نے اُن کو ایک ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھنے کو کہا، اور منزل صبح و شام پڑھنے کے لیے دی، نیز اللہ تعالیٰ کے اسمائے مبارکہ میں سے چند اسماء پڑھنے کے لیے بتائے، اور گھر کا علاج شروع کر دیا۔
چند ہی دنوں میں الحمد للہ بہت زیادہ افاقہ ہوا، اور بندہ نے گھر کے مکمل حصار کے لیے جناب نبی کریم ﷺ کا خطِ مبارک، جو ’’تحریرِ ابو دجانہ رضی اللہ عنہ‘‘ کے نام سے مشہور ہے، اُن کو دیا۔
الحمد للہ، بھائی ادریس کا معاملہ چند ہی دنوں میں حل ہو گیا۔
اُس کے بعد سے بندہ کے بھائی ادریس بندھانی کے ساتھ اچھے تعلقات بن گئے۔ ایک مرتبہ بندہ بھائی ادریس کے ساتھ جا رہا تھا کہ سڑک کے کنارے ایک ملنگ طرز کے آدمی کو چلتے دیکھا، جس کی عمر تقریباً 70 یا 75 برس ہو گی۔ اُس کی عجیب و غریب حالت تھی، ناخن بڑھے ہوئے تھے، مونچھوں اور داڑھی کے بال بے ترتیب تھے، سر ننگا تھا اور بدن کے کپڑے بھی پھٹے ہوئے تھے۔
اُسے دیکھنے کے بعد ادریس بھائی نے بتایا:
’’یہ بابا میرے بچوں کے قرآنِ پاک کے استاد ہیں، اور میرے سالے صاحب، جو اس وقت فوج میں کرنل ہیں، اُن کے بھی استاد رہ چکے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ قاری رحیم بخش صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خاص شاگرد ہیں اور قاری فتح محمد صاحب کی خدمت میں بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے چالیس سال قرآنِ کریم پڑھایا ہے۔‘‘
اس کے علاوہ ادریس صاحب نے اُن کے متعلق اور بھی بہت سی معلومات بندہ کو بتائیں۔
بندہ کو یہ سب دیکھ اور سن کر بہت افسوس ہوا کہ اتنا عرصہ قرآنِ کریم کی خدمت کرنے والا آدمی اس حالت میں کیسے آ گیا۔
ساتھ ہی بندہ نے بھائی ادریس سے کہا:
’’تمہارا کام ہے کہ اس شخص کو میرے پاس لاؤ، اور میں ان شاء اللہ اس کا مکمل علاج کروں گا۔‘‘
چنانچہ بھائی ادریس صاحب اس کام کے لیے راضی ہو گئے، اور بعد میں ایک مرتبہ اس بابا کو ساتھ لے کر بندہ کے گھر تشریف لائے۔
جب بندہ نے اُن کا علاج شروع کیا تو مکمل تحقیق کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کسی جادوگر نے اُن کے ذہن کو مکمل کنٹرول کرنے کے لیے اُن سے عمل کروایا تھا، اور وہ جادوگر کراچی کے علاقے قائد آباد، لانڈھی میں رہتا تھا۔ یہ قاری صاحب اُس کے پاس آتے جاتے رہتے تھے اور دونوں کی دوستی تھی۔
اُس جادوگر نے دیکھا کہ یہ بہت زیادہ نیک سیرت آدمی ہے اور چالیس سال سے قرآنِ کریم کی تعلیم دے رہا ہے، تو اُس نے قاری صاحب کو ’’ہمزاد‘‘ سکھانے کا لالچ دیا اور بتایا کہ اس کے فلاں فلاں فوائد حاصل ہوں گے۔ چنانچہ قاری صاحب نے اُس سے یہ عمل سیکھنا شروع کر دیا۔
جادوگر دو تین سال تک مختلف وظائف کرواتا رہا اور ساتھ ساتھ اپنے کام بھی قاری صاحب سے نکلواتا رہا۔ جب عمل کے نتیجے میں کوئی چیز حاصل ہوئی تو خود جادوگر نے اُس کو اپنے قبضے میں کر لیا اور قاری صاحب کو کچھ بھی نہ دیا، جس کی بنا پر وہ ذہنی توازن کھو بیٹھے۔ کئی کئی ہفتوں تک نہ کھانا، نہ پینا، نہ نہانا، یعنی اُنہیں اپنے آپ کا بالکل ہوش نہ رہا۔
اس واقعہ سے یہ عبرت اور سبق بھی ملا کہ جو شخص دین دار ہو، اور خاص طور پر دین کے شعبۂ قرآن، حدیث یا فقہ سے وابستہ ہو، اگر وہ دنیا داری اور لالچ میں پڑ جائے تو اللہ تعالیٰ اُسے دنیا میں ذلیل فرما سکتے ہیں اور اُسے حاصل کچھ بھی نہیں ہوتا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔
بہر کیف، بندہ نے قاری صاحب کا علاج شروع کیا۔ تقریباً تین ماہ کا وقت لگا۔ الحمد للہ قاری صاحب بالکل ٹھیک ہو گئے، اور ایسے ٹھیک ہوئے کہ ہمیشہ کے لیے بندہ کے خاص الخاص شاگرد بن گئے۔
اب الحمد للہ مدرسہ محمودیہ، جو مولانا احمد مدنی شہید رحمۃ اللہ علیہ سے منسوب ہے، اُس میں شعبۂ قراءت کے استاد ہیں۔ قاری صاحب کا اسمِ گرامی حضرت قاری عنایت الرحمٰن صاحب ہے۔
جب بندہ قاری صاحب کا علاج کر رہا تھا تو اُنہیں روزانہ ایک ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھنے کے لیے کہا، اور ساتھ ساتھ اسمِ اعظم بھی نکال کر دیا۔
جب قاری صاحب کا علاج مکمل ہوا تو انہوں نے بندہ سے درودِ شریف کی کثرت کی اجازت مانگی اور کہا:
’’مجھے مکمل درودِ شریف سکھائیں۔‘‘
بندہ نے اُن کو جو درودِ شریف بتایا، وہ یہ تھا:
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا تُحِبُّ وَتَرْضَى لَهُ
الحمد للہ، قاری صاحب نے اس درودِ شریف کا تہجد میں تین ہزار مرتبہ اور دن کے باقی اوقات میں دو ہزار مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لیا۔
آج اس واقعہ کو کئی سال گزر چکے ہیں۔ اب تک اُن کا معمول روزانہ پانچ ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھنے کا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ قاری صاحب کے والد صاحب، جو دارالعلوم کبیر والا کے قریب رہتے ہیں، ایک مرتبہ بندہ کے پاس تشریف لائے اور کہنے لگے:
’’جب سے مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ میرا بیٹا ٹھیک ہو گیا ہے تو مجھے بھی درودِ شریف پڑھنے کا شوق پیدا ہو گیا ہے۔ آپ مجھے بھی درودِ شریف کی اجازت دیں، اور جتنا بھی پڑھنے کو کہیں گے، میں پڑھوں گا۔‘‘
تو بندہ نے قاری صاحب کے والدِ محترم کو روزانہ دس ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھنے کے لیے کہا۔ انہوں نے دس ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لیا، حالانکہ اُن کی عمر نوّے سال سے بھی زیادہ تھی۔
اب بھی اکثر اُن سے فون پر بات ہوتی رہتی ہے۔ وہ بار بار یہی کہتے ہیں:
’’میں نے جب سے دس ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھنے کا معمول بنایا ہے تو درودِ شریف کی برکت سے میرے بیٹھے بٹھائے سارے کام ہو جاتے ہیں، میری صحت بھی اچھی ہے، اور بفضلِ تعالیٰ درودِ شریف کی برکت سے جناب نبی کریم ﷺ کی زیارت بھی نصیب ہوئی ہے۔ حافظ صاحب! میں ہر روز آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں کرتا ہوں۔‘‘
الحمد للہ، بندہ پر یہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے کہ درودِ شریف کی اجازت لینے کے لیے جو لوگ آئے، آج اُن کی تعداد تقریباً تیس ہزار سے بھی زیادہ ہے، اور شاگرد حضرات میں سے تقریباً چار ہزار ایسے ہیں جو روزانہ کم از کم ایک ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھتے ہیں۔
مزید سو سے زائد ایسے شاگرد ہیں جو روزانہ تین ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھتے ہیں، اور پچاس سے زائد ایسے خاص شاگرد ہیں جن کا روزانہ کا معمول دس ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھنے کا ہے۔
بہر کیف، اللہ تعالیٰ کا مجھ پر اور میرے تمام اُن دوستوں پر، جو درودِ شریف پڑھتے اور پھیلاتے ہیں، اتنا انعام و احسان ہے کہ بندہ بیان نہیں کر سکتا۔
بس اتنا سمجھ لینا کافی ہے کہ حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمۃ اللہ علیہ نے درودِ شریف کے فضائل میں یہ لکھا ہے کہ جو آدمی ایک ہزار مرتبہ درودِ شریف پڑھنے کا معمول بنا لیتا ہے، وہ شخص زندگی میں کبھی پریشان نہیں ہوگا۔ اگر کبھی کوئی پریشانی آئے گی بھی تو اللہ تعالیٰ درودِ شریف کی برکت سے اُسے جلد ہی ختم فرما دیں گے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اُس کی اولاد اُس کے موافق اور نیک رہے گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو کثرت سے درودِ شریف پڑھنے والا بنا دے۔ آمین۔
🌹🌼🌸🤲♥️
دوسروں کا رویہ آپ کے کردار کا معیار نہیں ہونا چاہیے۔
اگر کسی نے کل آپ کا ساتھ نہیں دیا، تو ضروری نہیں کہ آج آپ بھی ویسا ہی بن جائیں۔
بدلہ لینا آسان ہے، مگر اپنے اخلاق کو قائم رکھنا بہت بڑی بات ہے۔ ❤️
*یاد رکھیں کچھ چیزیں قیمتی ہوتی ہیں لیکن انسان چیزوں سے بہت زیادہ قیمتی ہوتے ہیں اس لیے خیال رکھا کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو!!!*
عرفات کے دن لالچی بنو۔ جو ناممکن ہے وہ مانگو
سب کچھ مانگو کیونکہ اس دن سے زیادہ طاقتور اور قبولیت کا دن اور کوئی نہیں ہے۔
*اَللّٰهُ أَکْبَرُ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَکْبَرُ، اَللّٰهُ أَکْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ*
24/05/2026
21/05/2026
نیکی کا پیغام، ثوابِ جاریہ!
1 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ تک تکبیرات کا خاص اہتمام کریں۔ صحابہ کرامؓ بازاروں میں جا کر لوگوں کو اس کی ترغیب دیا کرتے تھے۔
*اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ*
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، جتنے لوگ پڑھیں گے، آپ کو بھی پورا ثواب ملےگا انشاءاللہ
17/05/2026
🌙 عشرۂ ذوالحجہ کی ایک عظیم عبادت: *تکبیرات🌷*
ان مبارک دنوں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے محبوب اعمال میں سے ایک عمل کثرت سے ذکرِ الٰہی کرنا ہے، خصوصاً تکبیرات پڑھنا۔
📅 1 ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ مغرب سے پہلے تک ہر وقت تکبیرات پڑھتے رہیں۔💕
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Dubai
London