25/12/2025
Prophet Isa’ Birthday 👇recite the hadith and share with others
#صلیاللهعلیهوسلم
#25/12/2025
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from احاديث نبويه ﷺ٨٧, Education, London.
Uthman bin Affan reported: The Prophet, peace and blessings be upon him, said, “The best of you are those who learn the Quran and teach it.”
Source: Ṣaḥīḥ al-Bukhārī 5027
Grade: Sahih (authentic) according to Al-Bukhari
25/12/2025
Prophet Isa’ Birthday 👇recite the hadith and share with others
#صلیاللهعلیهوسلم
#25/12/2025
21/12/2025
Recite the hadith below and share with others
#صلیاللهعلیهوسلم
20/12/2025
Recite the hadith below and share with others.
19/12/2025
Jumma Mubarak
Recite the hadith of Prophet #صلیاللهعلیهوسلم
Remembrance of Allah (Dhikr) is a powerful way to connect with the divine and cultivate a sense of spirituality. It involves recalling Allah's attributes, names, and blessings, and can be done through various means, such as:
- Reciting Quranic verses and Hadith
- Performing prayers and supplications
- Reflecting on Allah's creation and blessings
- Using phrases like "SubhanAllah," "Alhamdulillah," and "Allahu Akbar"
- Engaging in Sufi poetry and devotional music
Dhikr can bring peace, comfort, and guidance, and is a means of seeking Allah's mercy and forgiveness.
Some popular Dhikr phrases include:
- "La ilaha illallah" (There is no god but Allah)
- "Astaghfirullah" (I seek forgiveness from Allah)
- "Hasbunallah" (Allah is sufficient for us)
May we all be among those who remember Allah often and benefit from His guidance and mercy. ゚
07/12/2025
Recite the hadith and share with others
゚
#صلوات
21/11/2025
🌹🌹🌹🌹Jumma Mubarak🌹🌹🌹
On this beautiful Jumma, may Allah forgive all our sins, accept our duas, and grant us Jannah. Ameen
Please pray for muslims of Gaza, Sodan and yaman. May Allah protact and help them. Ameen
゚
18/11/2025
& share
🌟 اللہ کی قدرت کا حیرت انگیز نظام — انسان کے جسم میں “دوسرا دل”!
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی ٹانگ کی پِنڈلی میں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا چھوٹا سا عضلہ (مسل) رکھا ہے جو آپ کی زندگی کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے؟
جی ہاں! اسے طب کی زبان میں “سول یس مسل” (Soleus Muscle) کہا جاتا ہے۔
یہ عام مسل نہیں — یہ انسان کے جسم کا “دوسرا دل” کہلاتا ہے!
🫀 یہ دوسرا دل کیا کرتا ہے؟
جب بھی آپ بیٹھتے یا کھڑے ہوتے ہیں، تو کششِ ثقل کی وجہ سے خون ٹانگوں میں جمع ہو جاتا ہے۔
یہی مسل خون کو نیچے سے واپس دل کی طرف دھکیلتا ہے تاکہ دل پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔
یہ عمل خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہت اہم ہے جو:
دل کے مریض ہوں
ذیابیطس کا شکار ہوں
یا پھر زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرتے ہوں
📉 جب یہ مسل سُست ہو جائے
اگر آپ کئی گھنٹے مسلسل بیٹھے رہیں (جیسے آفس میں، ٹی وی کے سامنے، یا گاڑی چلاتے ہوئے)، تو یہ دوسرا دل “سو” جاتا ہے۔
نتیجتاً:
خون جمنے لگتا ہے
ٹانگوں میں سوجن آتی ہے
دل پر دباؤ بڑھتا ہے
فالج یا دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
🚶 اسے فعال رکھنے کے آسان طریقے:
اللہ کے دیے ہوئے اس انمول نظام کو فعال رکھنے کے لیے مشکل ورزشوں کی ضرورت نہیں!
صرف یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات اپنائیں:
🔹 روزانہ کم از کم 10 منٹ چہل قدمی کریں
🔹 بیٹھے بیٹھے ایڑیوں کو اوپر نیچے حرکت دیں
🔹 ہر ایک گھنٹے بعد کھڑے ہو کر ٹانگوں کو ہلائیں
🔹 پنجوں کے بَل کچھ لمحوں کے لیے کھڑے ہوں
❤️ دل کی صحت کے لیے، صرف سینے کا دل کافی نہیں!
یاد رکھیں: ایک دل سینے میں ہے، اور دوسرا آپ کی پنڈلی میں!
دونوں کا دھڑکنا ضروری ہے تاکہ زندگی رواں دواں رہے۔
📣 آخر میں ایک سوال:
آپ روزانہ کتنی دیر مسلسل بیٹھے رہتے ہیں؟ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ خاموش قاتل عادت آپ کی صحت کو کس حد تک متاثر کر سکتی ہے؟
نیچے کمنٹس میں بتائیں، اور اس اہم پیغام کو دوسروں تک ضرور پہنچائیں۔ آپ کا ایک شیئر کسی کی صحت بچا سکتا ہے!
゚
04/11/2025
*Reminder* ⏰
*السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ*
مومنات صبح سے باذن اللہ تعالی پاکستان میں ایام بیض شروع ہو رہے ہیں جو ہر ماہ چاند کی 13. 14. 15 تاریخ کو رکھے جاتے ہیں
*🌕 ایّامِ بیض*
ہر قمری مہینے کی 13، 14، اور 15 تاریخ کو ایّامِ بیض کہا جاتا ہے۔ لفظ *بیض* عربی میں "روشن"کے معنی میں ہے ان دنوں میں چاند مکمل روشن ہوتا ہے
*🌿 سنتِ نبوی ﷺ*
رسول اللہ ﷺ ہر مہینے کے تین روزے رکھا کرتے تھے اور آپ نے فرمایا “جو ہر مہینے تین دن روزہ رکھے،گویا اُس نے پوری عمر روزہ رکھا۔”* (بخاری و مسلم)
مزید فرمایا: «صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ يُذْهِبْنَ وَحَرَ الصَّدْرِ»
ہر مہینے تین روزے رکھنا دل کے کینے اور جلن کو دور کر دیتا ہے۔ (مستدرک حاکم، شعب الایمان للبیہقی)
روزہ دل کا علاج ہے دل کی تاریکیوں کو دور کرتا ہے زبان کو قابو میں لاتا ہے اور اللہ سے جوڑ دیتا ہے۔ نفس کی پاکیزگی اور روحانی سکون حاصل ہوتی ہے
نبی پاک ﷺ کے مسنون عوامل میں سے یہ بھی ایک خوبصورت عمل ہے اور آپ ﷺ نے ان روزوں کو رکھنے کی وصیت کی ہے جسے امت محمدیہ کے ہر تندرست فرد کو ہر ماہ رکھنے چاہیے
*وما توفیقی الا باللہ الحمد للہ*
* #ایام بیض
゚
28/10/2025
حسن الإغدرلیؒ، بیت المقدس کا آخری عثمانی سپاہی
تاریخ کے صفحات میں کچھ نام ایسے ہیں جو خاموشی سے امر ہو جاتے ہیں۔ وہ نہ تخت کے وارث ہوتے ہیں، نہ تاج کے۔ مگر اُن کی وفا، ایمان اور فرض شناسی اُنہیں اُن بادشاہوں سے بھی زیادہ بلند کر دیتی ہے جن کے پاس سلطنتیں ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک نام ہے۔ حسن الإغدرلیؒ ، جو المسجد الأقصیٰ کے آخری عثمانی محافظ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
عثمانی سلطنت اور القدس کا پس منظر
1917ء میں جب سلطنتِ عثمانیہ کمزور پڑنے لگی اور پہلی جنگِ عظیم اپنے آخری مرحلے میں تھی،
تو برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے (ف ل س ط ی ن) پر قبضہ کر لیا۔ عثمانی فوج کو حکم ملا کہ وہ القدس سے پسپا ہو جائے اور واپس ترکی لوٹ جائے۔ مگر اُس فوج میں ایک سپاہی ایسا تھا جس نے یہ حکم ماننے سے انکار کر دیا۔ اس کا نام تھا حسن الإغدرلی۔
وہ کہتا تھا:
"القدس حکم سے بڑی ہے، میں اسے چھوڑ نہیں سکتا!"
جب تمام عثمانی فوجی اپنے وطن لوٹ گئے، تو حسن الإغدرلی اکیلا المسجد الأقصیٰ کے دروازے پر پہرہ دیتا رہا۔ دن گزرتے گئے، سلطنتیں بدل گئیں، لیکن وہ وہیں کھڑا رہا، جیسے وقت رُک گیا ہو اور ایک سپاہی اپنے رب کے حضور عہد پر قائم ہو۔جب لوگوں نے اُس سے پوچھا:
"تم واپس ترکی کیوں نہیں گئے؟"
تو اُس نے دلگیر لہجے میں کہا:
"مجھے ڈر تھا کہ اگر میں القدس چھوڑ دوں،
تو رسولِ اکرم ﷺ کو دکھ ہوگا
کہ میں نے اُن کی پہلی قبلہ گاہ کو تنہا چھوڑ دیا۔"
حسن الإغدرلی نے اپنی پوری زندگی بیت المقدس کی خدمت میں گزاری۔ وہ 1982ء تک وہاں موجود رہا یہاں تک کہ 93 سال کی عمر میں وہیں وفات پا گئے۔
حسن الإغدرلیؒ نے اپنی خاموش زندگی سے وفاداری، ایمان اور عشقِ رسول ﷺ کا وہ درس دیا جو ہزاروں تقریریں نہیں دے سکتیں۔ اُس نے دکھایا کہ حفاظت صرف بندوق سے نہیں، بلکہ نیت سے ہوتی ہے۔
"اگر ایمان زندہ ہو تو ایک تنہا سپاہی بھی پوری امت کا محافظ بن جاتا ہے۔"
اللہ تعالیٰ اس وفادار مجاہد پر اپنی بےپایاں رحمتیں نازل فرمائے، اُسے جنت الفردوس میں اُن کے ساتھ جگہ دے جنہوں نے اللہ، اُس کے رسول ﷺ اور امت کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کر دی۔
رحمہُ اللہ، حسن الإغدرلیؒ، آخری عثمانی سپاہی اور محافظِ الاقصیٰ۔
#تركيا
゚
20/10/2025
Recite the hadith and share with others
゚
゚viralシfypシ゚viralシ
#صلیاللهعلیهوسلم