Online Quran Academy For Kids

Online Quran Academy For Kids

Share

Quranic Aloom is an online Quran Academy. We capable students that they learn Quran with tajweed and mkharij.
#onlineQuranAcademy

16/10/2023

*اقصیٰ کے آنسو، قسط: (01)*

*لعلِ زرّیں کے نام!*

کتابیں عام طور پر سیاہی سے لکھی جاتی ہیں، لیکن آپ یقین کریں کہ کاغذات کا جو پلندہ آپ کے ہاتھ میں ہے یہ کتاب تو ضرور ہے، لیکن اس میں جو کچھ ہے وہ قلم کی سیاہی کو تر کرکے نہیں، خون جگر میں انگلیاں ڈبو کر لکھا گیا ہے۔

القدس ہمارا وہ عظیم ورثہ ہے جس کے محافظ و خادم کا منصب خالق کائنات نے ہمیں بخشا ہے، یہود ونصاریٰ نے جب اس مقدس عبادت گاہ کی حرمت کا تحفظ نہ کیا، اس کی پاکیزہ فضاؤں کو اپنے زہریلے گناہوں سے آلودہ کیا اور بار بار کی تنبیہ کے باوجود باز نہ آئے تو اللہ رب العزت نے انہیں مقام "اجتبائیت" سے معزول کرکے امت محمدیہ کو یہ عظیم منصب سونپ دیا۔

اس دن سے جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نصرت خداوندی سے القدس فتح کیا، یہ بار امانت ہماری غیرت کا امتحان ہے، ہمارے ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی ہے، اس کے تحفظ میں ہماری ترقی و بقا کا راز مضمر ہے اور اس کے تقدس پر حرف آیا تو ہم سے "اجتبائیت" کا منصب چھن جانے کا خطرہ ہے۔

اللہ تعالیٰ کی شان! ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جب یہود بے بہبود کے قدم اس کی دہلیز تک آپہنچے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ عنقریب حق و باطل کا جو عظیم ترین معرکہ بپا ہوگا، ہم اس میں اہل حق کے دست و بازو بن کر اس اجر عظیم کو حاصل کر سکتے ہیں جو نیک بختی اور خوش قسمتی کی بہت بڑی علامت ہے اور جو ہماری نجات کا ضامن اور مغفرت کی ضمانت بن سکتا ہے۔

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ہم میں کوئی ایوبی نہیں جس کی قیادت میں معرکہ لڑا جائے، جبکہ اصل بات یہ ہے کہ ہم میں ایوبی بہت ہیں، لیکن زنگی نہیں، (1) جوصلاح الدین کو سلطان صلاح الدین ایوبی بنائے، ہم میں قدیر خان بہت ہیں، لیکن انہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان بنانے والے نہیں، البتہ گدڑی کا کوئی لعل اپنی ذاتی کوششوں سے چمکتا ہوا ستارہ بن جائے تو اس کی حوصلہ شکنی اور ناقدری کا رواج عام ہے، یہ برباد کُن روش ترک کرکے ہمیں جوہرِ قابل کی حوصلہ افزائی کی روایت آگے بڑھانی چاہئے کہ:

''ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی''

دجال اکبر اس کائنات کا عظیم ترین فتنہ ہے، اس فتنے کا مرکز و محور بھی القدس کی سرزمین ہوگی اور اس کا خاتمہ و بربادی بھی یہیں ہوگی، اس فتنے کا آغاز تو کھلی آنکھوں نظر آرہا ہے اور جو لوگ تقویٰ اور جھاد پر کاربند رہے وہ اس کا انجام بھی دیکھ لیں گے، خوش نصیب ھیں وہ لوگ جواس فتنۂ اکبر کے خلاف برسرپیکار عظیم انسانوں کے ہمسفر و ہمدم ہوں گے، یہ چند آنسوں انہی عظیم ہستیوں کے نام ہیں۔

کوشش کی گئی ہے کہ یہ عاجزی و بےبسی کے آنسو نا ہو، یہ قہرمان اور قہرخیز بارودی فلیتے ہوں، ان میں موت کی ٹھنڈک نا ہو، آتش فشاں کی حرارت ہو۔

آنسوؤں کے ان دو قطروں میں سے ایک مسجد اقصیٰ کے ہال کے نام ہے جو قدسی صفت ہستیوں کی سجدہ گاہ ہے اور دوسرا گنبد صخرہ نامی اس لعل زریں کے نام جس کے گرد مقدس روحیں حصار باند کر دجالی فوجوں کی یلغار کے مقابلے میں قربانی کی لازوال داستانیں رقم کریں گی۔ اللھم اجعلنا منھم

شاہ منصور
پہلا دن 1428ھ

==================

(1)سلطان صلاح الدین ایوبی کے مربی و پیشرو سلطان نورالدین زنگی مراد ہیں، جنہوں نے ایوبی میں پوشیدہ جوہر قابل کو جانچ کر اسے اپنا جانشین بنایا تھا اور بے مثال خوبصورتی کا حامل ایک منبر بناکر خواہش ظاہر کی تھی کہ اسے مسجد اقصیٰ کی فتح کے بعد اس میں نصب کیا جائے۔

==================> جاری ہے ۔۔۔

''اقصیٰ کے آنسو'' مفتی ابولبابہ شاہ منصور صاحب

15/10/2023

The lsraeli killing of children in Gaza.

28/02/2023

0:00 / 5:38

Al-Lahab || Surah Lahab | with Tajweed || سُورَۃُ الَھَب سیکھئے تجوید کے ساتھ


24/02/2023

Online Quran Academy For Kids

23/02/2023

Surah Al-Ikhlas || Surah Ikhlaas with Tajweed || سُورَۃ الاخلاصں سیکھئے تجوید کے ساتھ



21/02/2023

Surah Al-Falaq|| Surah Al Falaq with Tajweed || سُورَۃُ الفلق سیکھئے تجوید کے ساتھ Quranic Aloom


11/12/2022

Surah Kosar for Kids Word By Word|| बच्चों के लिए सूरह कोसर शब्द से शब्द || Quranic Aloom

02/12/2022

Noorani Qaida Lesson 11 Part 2

29/11/2022

Noorani Qaida Lesson 10


29/11/2022

Noorani Qaida Lesson 10 ||Takhti No 10 || Quranic Aloom


14/10/2022

Noorani Qaida Takhti #4
Online Quran Academy For Kids

Want your school to be the top-listed School/college in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


London