Hafiz Abdul Rehman Madani UK

Hafiz Abdul Rehman Madani UK

Share

�This is the wish of Quran education to become common�
� یہی ھے آرزو تعلیم قرآں عام ھوجائے�

20/03/2026

EID MUBARAK TO ALL OF YOU! ✨ I pray that this Eid brings a smile to every face.
#السلام علیکم پیارے دوستو!
رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کے بعد، اللہ تعالیٰ نے ہمیں عید الفطر کا یہ خوبصورت تحفہ عطا فرمایا ہے۔ یہ دن صرف سویاں کھانے یا نئے کپڑے پہننے کا نہیں، بلکہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے اور شکریہ ادا کرنے کا دن ہے۔
میری دعا ہے کہ یہ عید آپ کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں، سکون اور برکتیں لے کر آئے۔ اللہ پاک آپ کی تمام عبادتیں اور دعائیں قبول فرمائے اور ہمارے ملک اور پوری دنیا میں امن و امان قائم کرے۔
#

20/03/2026

✨Wishing you all a very happy Eid Al-Fitr ✨*
*✨آپ تمام کو عید سعید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو ✨*
*تقبل اللّٰه منا ومنكم صالح الأعمال*
*طالب دعا: حافظ عبد الرحمٰن مدنی یوکے

07/03/2026

‏ایک شخص ظہر کی نماز کے لیے مسجد جا رہا تھا۔ جماعت نکل جانے کے ڈر سے وہ تیز قدموں سے چل رہا تھا۔ راستے میں ایک کھجور کے درخت پر اس کی نظر پڑی، جہاں ایک مزدور اپنے کام میں مگن کھجوریں توڑ رہا تھا۔🙂
اسے دیکھ کر وہ شخص حیران ہوا کہ یہ کیسا آدمی ہے جسے نماز کی فکر نہیں اور کام میں اتنا غرق ہے کہ گویا اذان ہی نہیں سنی۔ غصے کے عالم میں وہ زور سے چیخا: "نماز کے لیے نیچے اترو!"🤲
مزدور نے اطمینان سے کہا: "ٹھیک ہے، اترتا ہوں۔"
اس شخص نے دوبارہ جھنجھلا کر کہا: "جلدی کرو اے گدھے! نماز کا وقت نکلا جا رہا ہے۔"😕
یہ سن کر مزدور کو طیش آ گیا اور وہ چیخا: "میں گدھا ہوں؟" اس نے ‏فوراً کھجور کی ایک ٹہنی توڑی اور اسے مارنے کے لیے تیزی سے نیچے اترنے لگا۔ یہ دیکھ کر اس شخص نے اپنا چہرہ چھپایا تاکہ وہ اسے پہچان نہ سکے اور دوڑ کر مسجد میں گھس گیا۔
شدید غصے کے عالم میں مزدور نیچے اترا، گھر جا کر نماز ادا کی اور کچھ دیر بعد دوبارہ کام پر آ گیا۔
تھوڑی دیر میں عصر ‏کا وقت ہو گیا۔ وہی شخص دوبارہ اسی راستے سے گزرا اور مزدور کو درخت پر کام کرتے دیکھا۔ لیکن اس بار اس نے اپنا انداز بدل لیا۔
اس نے نرمی سے کہا: "السلام علیکم! کیا حال ہے بھائی؟ سنائیں اس سال پھل کیسا ہے؟"
مزدور نے جواب دیا: "الحمدللہ، سب خیریت ہے، پھل بھی اچھا ہے۔"
اس شخص نے ڈھیروں دعائیں دیں: "اللہ آپ کو جزائے خیر دے، آپ کے رزق اور عمر میں برکت ڈالے اور آپ کی محنت قبول فرمائے۔" مزدور ان دعائیہ کلمات سے بہت خوش ہوا اور آمین کہا۔
پھر اس شخص نے نہایت نرمی سے کہا: "لگتا ہے کام کی مصروفیت میں آپ نے عصر کی اذان نہیں سنی۔ جماعت کھڑی ہونے والی ہے۔ کتنا اچھا ہو کہ آپ نیچے اتر آئیں، نماز باجماعت ادا کر لیں اور پھر سکون سے اپنا کام مکمل کریں۔ اللہ آپ کی حفاظت کرے۔"
مزدور نے خوشی سے "ان شاء اللہ" کہا اور فوراً نیچے اتر آیا۔ اس نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور کہا: "آپ کے عمدہ اخلاق کا بہت شکریہ۔ لیکن ظہر کے وقت جو بدتمیز آدمی یہاں سے گزرا تھا، اگر وہ میرے ہتھے چڑھ جاتا تو میں اسے بتاتا کہ گدھا کون ہے۔"
یہ سن کر وہ شخص شرمندہ ہوا اور دل ہی دل میں عہد کیا کہ آئندہ کبھی کسی سے بد اخلاقی سے پیش نہیں آئے گا۔
سبق: سچ تو یہ ہے کہ برے اخلاق اور کڑوی زبان کے ساتھ کی گئی نصیحت اثر نہیں کرتی، اسی لیے علم کے ساتھ ساتھ حکمت اور بصیرت کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

27/02/2026
25/02/2026

Haya wali ourat....!

19/02/2026

"اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔"♥️

18/02/2026

ماه رمضان کا جب چاند نظر آجائے اس رات مغرب کی نماز کے بعد جو 21 بار سوره قدر ( اِنَّا أَنزَلْتُهُ ) پڑھ لے تو اس کی روزی میں ایسی برکت ہوگی جیسے پانی اونچائی سے بہتا ہوا نیچے کی طرف تیزی سے آتا ہے، اتنی تیزی سے روزگار، مال ودولت اس کی طرف بڑھے گا۔

ماه رمضان اور امیر اہلسنت ، ص 18)
Amir-e-Ahle Sunnat Hazrat Maulana Muhammad Ilyas Qadri (May his blessings continue) states:
When the moon of Ramadan is sighted, the person who recites Surah Qadr (Inna Anzalnahu) 21 times after the Maghrib prayer on that night, his sustenance will have such barakah as water that flows rapidly downwards from a height; wealth and livelihood will flow towards him with that speed.
#صلی‌الله‌علیه‌وسلم

17/02/2026

چاند کا شرعی حکم اور یومِ شک کا روزہ
Islamic Ruling on Moon Sighting & Fasting on the Day of Doubt۔
Hafiz Abdul Rehman Madani UK

12/02/2026

ہم اتنا وقت خود کو ٹھیک کرنے میں نہیں لگاتے جتنا وقت دوسروں کو غلط ثابت کرنے میں لگا دیتے ہیں۔

10/02/2026

Oh Ramadan! come soon, We're waiting for you.اے رمضان! جلد آؤ، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
All course Free in Ramadan Kareem
Contact us +44 7369276523 07369 276523
#رمضان #صلی‌الله‌علیه‌وسلم #السلام٠عليكم٠ورحمة٠الله # #تلاوت #القران #صلی‌الله‌علیه‌وسلم
#صلی‌الله‌علیه‌وسلم

Want your school to be the top-listed School/college in London Borough of Hackney?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


London Borough Of Hackney