13/03/2026
حکومتِ سندھ نے 13 مارچ 2026ء (جمعہ) کو صوبہ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق 13 مارچ بروز جمعہ صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، نیم خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلز جو حکومتِ سندھ کے انتظامی کنٹرول میں کام کر رہے ہیں، بند رہیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل لازمی خدمات (Essential Services) پر لاگو نہیں ہوگی اور ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی.