Minhaj-ul-Quran International Spain

Minhaj-ul-Quran International Spain Centro Islámico Minhaj-ul-Quran es una entidad religiosa y sociocultural con sede en Barcelona y cent

Contacto-Dirección:
C / Erasme de Janer, 9-11
08001, Barcelona
MOB 632 458 416
TEL 93 443 32 95
WhatsApp: +34 632 458 416
[email protected]

‎ الاول کی بابرکت ساعتوں میں منہاج ویمن لیگ، بارسلونا کے زیرِ اہتمام بچوں کے لیے ایک خوبصورت اور روح پرور میلادِ مصطفیٰ ...
31/08/2026

‎ الاول کی بابرکت ساعتوں میں منہاج ویمن لیگ، بارسلونا کے زیرِ اہتمام بچوں کے لیے ایک خوبصورت اور روح پرور میلادِ مصطفیٰ ﷺ پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا بنیادی مقصد دیار غیر میں رہنے والے بچوں کے دلوں میں عشقِ رسولِ اکرم ﷺ کو اجاگر کرنا اور انہیں سیرتِ طیبہ، اسلامی اقدار اور اپنی دینی شناخت سے جوڑے رکھنا تھا۔

‎پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد بچوں نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ انفرادی اور اجتماعی طور پر حمدِ باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کیں۔ ننھے بچوں کی خوبصورت آوازوں اور اندازِ عقیدت نے محفل کو نور و محبت سے بھر دیا۔

‎اس کے بعد محترمہ صفیہ صاحبہ نے بچوں سے آقا کریم ﷺ کے اخلاقِ حسنہ اور آپ ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی گفتگو فرمائی، اور بچوں کو حضور اکرم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق، محبت، شفقت اور اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دی۔
‎پروگرام میں ربیعُ الاول اور سیرتِ رسول ﷺ سے متعلق ایک دلچسپ کوئز سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ درست جوابات دینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات بھی دیے گئے۔

‎بلاشبہ، ایسے پروگراموں کا سب سے خوبصورت مقصد یہ ہے کہ پردیس میں، اپنے وطن اور اسلامی ماحول سے دور رہنے والے ہمارے بچوں کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ کی شمع روشن رکھی جائے اور انہیں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت و تعلیمات سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ کیا جائے۔

‎اس خوبصورت پروگرام کی تیاری اور کامیابی میں منہاج ویمن لیگ کی تمام بہنوں اور سمر کیمپ کی اساتذہ کی محنت، وقت اور خلوص قابلِ تحسین ہے۔ جنہوں نے بچوں کی تیاری کے لیے اپنا قیمتی وقت اور توانائی صرف کی۔

‎اللہ تعالیٰ ان تمام کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے بچوں کے دلوں کو محبت و عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے ہمیشہ منور رکھے۔ آمین۔

سالانہ محفل میلاد برائے خواتین ﷺ **اللّٰهم صلِّ على محمدٍ وعلى آلِ محمد ﷺ** 🤍🌙✨ **ذکرِ خیرِ الٰوزی — سیرتِ مصطفیٰ ﷺ** ✨🌙...
31/08/2026

سالانہ محفل میلاد برائے خواتین

ﷺ **اللّٰهم صلِّ على محمدٍ وعلى آلِ محمد ﷺ** 🤍

🌙✨ **ذکرِ خیرِ الٰوزی — سیرتِ مصطفیٰ ﷺ** ✨🌙

**سیرتِ طیبہ ﷺ** کے اس خوبصورت پروگرام میں شرکت کی سعادت حاصل کریں اور اپنے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور کریں۔ 🕋💚

🎟️ **خصوصی عمرہ ٹکٹ کا موقع!**
عمرہ ٹکٹ **قرعہ اندازی کے ذریعے** دیا جائے گا، جبکہ پروگرام میں خصوصی اسٹال بھی شامل ہیں۔

📅 **8 ستمبر 2026، بروز منگل**
🕓 **دوپہر 4 بجے**
📍 **Centre Civic Cotxeres de Sants, Barcelona**

🌿 **پروگرام میں خصوصی اسٹالز:**
• اسلامی کتب و اشیاء
• خطاطی
• مہندی
• روایتی ملبوسات

📞 **مزید معلومات اور اسٹال لگانے کے لیے رابطہ:**
**672 111 925 — 633 72 28 97**

آئیے! محبتِ رسول ﷺ کے اس بابرکت اجتماع کا حصہ بنیں۔
**اللہ تعالیٰ ہمیں بار بار مدینہ منورہ کی حاضری اور عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین 🤲💚**

30/08/2026

شہباز قمر فریدی کا خصوصی ویڈیو پیغام -تمام اہل محبت کو ایک پُرخلوص دعوت ہے❤️

جلوس میلاد النبی -منہاج القرآن اوسپیتالیت ،
29/08/2026

جلوس میلاد النبی -منہاج القرآن اوسپیتالیت ،

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!تمام ماؤں، بہنوں اور بچوں کو محبت بھری دعوت ہے کہ **محفلِ میلاد ﷺ** میں اپنے بچوں کے سات...
29/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

تمام ماؤں، بہنوں اور بچوں کو محبت بھری دعوت ہے کہ **محفلِ میلاد ﷺ** میں اپنے بچوں کے ساتھ ضرور تشریف لائیں۔ 💐

آئیے! اپنے بچوں کے دلوں میں حضور نبی کریم ﷺ کی محبت کا چراغ روشن کریں اور مل کر اس بابرکت محفل کی رونق بڑھائیں۔

**خصوصی طور پر بچوں اور خواتین کے لیے**

📅 30 اگست 2026، بروز اتوار
🕒 سہ پہر 3 بجے
📍 Calle Santiago 25, Badalona
Metro L2 – Artigues | Sant Adrià

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ مسرت ہوگی۔ 🌹

Juma Mubark
28/08/2026

Juma Mubark

سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس، منہاج القرآن سپینربیع الاول کی پُرنور ساعتوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے زیرِ اہ...
27/08/2026

سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس، منہاج القرآن سپین

ربیع الاول کی پُرنور ساعتوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے زیرِ اہتمام سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بارسلونا اور گردونواح سے بڑی تعداد میں احباب، وابستگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری مدثر حفیظ نے حاصل کی۔ بعد ازاں ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ شوکت اویسی، سید شاہد رسول، غلام مرشد اور ذرغام حیدر نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد زمان قادری اور حافظ مدثر اقبال نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے ،جبکہ محفل کی صدارت علامہ عبدالرشید شریفی، امیرِ تحریک منہاج القرآن اسپین نے فرمائی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی محمد اعجاز قادری نے محبتِ رسولِ اکرم ﷺ، سیرتِ طیبہ اور آپ ﷺ کے علمی و روحانی کمالات پر ایمان افروز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے حاضرین کو محبتِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگی کا مرکز بنانے اور علم و عمل کے ذریعے اس محبت کا عملی اظہار کرنے کی تلقین کی۔

پروگرام کے اختتام پر محمد اقبال چودھری نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے تین خوش نصیب شرکاء کو عمرہ کے ٹکٹ بطور تحفہ پیش کیے گئے۔

محفل کے اختتام پر شرکاء کے لیے ضیافت کا بھرپور اہتمام بھی کیا گیا۔ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی اس بابرکت محفل نے حاضرین کے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کیا اور عقیدت و احترام کے حسین جذبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

27/08/2026

نعت شریف
طلباء منہاج اسلامک سنٹر بادالونا

عظیم الشان محفل نعت ، خصوصی شرکت:الحاج شہباز قمر فریدی
26/08/2026

عظیم الشان محفل نعت ، خصوصی شرکت:الحاج شہباز قمر فریدی

25/08/2026

خصوصی رپورٹ: محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن بادالونا
طارق رفیق بھٹی
نمائندہ خصوصی دنیا نیوز

Dirección

Erasme De Janer, 9
Barcelona
08001

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Minhaj-ul-Quran International Spain publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contacto La Escuela/facultad

Enviar un mensaje a Minhaj-ul-Quran International Spain:

Atajos

Compartir