21/08/2024
قلم دوات Qalam Dawat
سبحان اللہ
21/08/2024
21/02/2024
ختم نبوت میں ترمیم یہ سارا ڈرامہ کیا جا رہا ہے دراصل یہ معاملہ اتنا سادہ ہے نہیں جتنا نظر آ رہا ہے مانا یہ قادیا۔۔۔ لابی اس وقت پاکستان کی بیوروکریسی فوج عدلیہ یہاں تک کے ہر بڑے عہدے پہ موجود ہے لیکن باوجود اس کے ابھی بھی یہ اتنے سٹرونگ نہیں ہیں کہ یہ ختم نبوت کے قوانین بدل دیں یہ ڈرامہ رچانے کے پیچھے چند محرکات ہیں
1. یہ کہ دھاندلی کی طرف سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے اور قاضی بھی یہی چاہتا ہے دنیا کی نظر میں میری مخالفت مذہب کی وجہ سے ہو نہ کہ اس لیئے کہ میں نے دھاندلی جیسا کام اپنی زیر نگرانی کرواتا رہا دنیا یہی سمجھے میری مخالفت ایک مخصوص گروہ کی عدالتی کاروائ کی بنیاد پر ہے یہ سیاسی لوگ اپنی سیاست بچانے کی خاطر ہر دفعہ کوئ نہ کوئ بڑا گھناؤنا فعل سر انجام دیتے دھماکہ یا ٹارگٹ کلنگ یا نو مئ یا سانحہ ماڈل ٹاون یا ختم نبوت کے قوانین سے چھیڑ چھاڑ جیسا گھناؤنا عمل اور ماضی اس سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
2.دوسرا یہ کہ اب اس کام میں کلمہ گو آپ کے ساتھ ہونگے کچھ لیئے انکی غیرت ایمانی جھنجھوڑئے گی اور کچھ فقط اس لیئے کے انہیں قاضی نہیں چاہئیے صرف اسے ہٹانا چاہتے۔ کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مانتے ہیں اسلام کا نفاذ ہونا چاہیئے لیکن انکا قول یہ ہے کہ مولوی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے اور وہ مولویوں کے علاؤہ دیگر میں سے کسی سیاسی لیڈر کو چنتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے کام تو فلاں ٹھیک کر رہا ہے لیکن اس میں لیڈرشپ کوالٹیز نہیں ہیں اور کچھ کو ان سب سے کوئ مطلب نہیں ہوتا کیونکہ غالی لوگ لیڈر شپ کوالٹیز کو ووٹ نہیں دیتے شخصیت کو ووٹ دیتے ہیں۔
3۔ اس وقت ایک تو مذہبی جماعتوں کو نوشتہ دیوار پڑھا دیا گیا اور دوسرا اس قابل ہی نہیں چھوڑا گیا کہ وہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھا سکیں یا پھر ان میں سے کچھ کا حکومتی اتحاد ہو گیا اور اب جو رہ گئے ہیں وہ درد سر بنے ہوئے ہیں لہذہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے انہیں دوبارہ سڑکوں پہ لانے کی کوشیش کی جا رہی ہیں تا کہ بغاوت کی فضا قائم کر کے انہیں بھی قانونی بیڑیوں میں جھکڑا جائے۔نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔
اور ان تمام محرکات سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس عمل سے مسلمانوں کو گویا ٹیسٹر لگا کر چیک کیا جا رہا ہے کہ ان میں غیرت ایمانی کتنی رہ گئ ہے اچھی بات یہ ہے کہ ابھی وہ علماء بول رہے ہیں جو حکومتی سطح پہ کام کر رہے جنکا جواب عالم دنیا کو جا رہا ہے لیکن افسوس اس بات ہے کب تک ہم ایسی سرگرمیوں کے رونما ہونے کے بعد بولیں گے مسلمان کب خواب غفلت سے بیدار ہو گا اور ان تمام اسلامی بغاوتوں کو سر اٹھانے سے پہلے ہی کچل دے گا جنتے اسلامی ممالک تباہ ہوئے پڑے ہیں شاید انہیں بھی ٹیسٹ گیا ہو گا اور مستشرقین نے انکے خون میں جذبہ ایمان کو سرد پا کر انکی دنیا اپنے گولوں سے گرما کر رکھ دی۔بات اسلام کی کھانا اسلام کا عزت اسلام سے آبرو اسلام سے اور ووٹ سہیونی نظام کو؟
منسوب چراغوں سے طرفدار ہوا کے
تم لوگ منافق ہو منافق بھی بلا کے
از قلم: سید عمار مستحسن
21/2/2024
اُس پر حرام ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غمِ دوراں کی تلخیاں
جِس کے نصیب میں تیری زُلفوں کے سائے ہیں
🖤
یتیموں کو نہیں پالا حواری پاک رکھے ہیں۔۔۔۔
سلام بحضورِ امام حسین (ع)
سلیم کوثر:
یزیدِ وقت کی بیعت کو مسترد کرکے
حسین(ع) ہیں حدّ ِ انکار سے بہت آگے
ہر ایک عہد میں ملتا ہے کربلا کا سُراغ
کسی خبر ،کسی اخبار سے بہت آگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکل کے خیمہ ء بیمار سے بہت آگے
سفر ہے شام کے دربار سے بہت آگے
یہ جنگ کیسے، کہاں، کس طرح لڑی گئی ہے
شکست و فتح کے معیار سے بہت آگے
یزیدِ وقت کی بیعت کو مسترد کرکے
حسین(ع) ہیں حدّ ِ انکار سے بہت آگے
نہ جانے کیسے حقیقت پسند تھے کہ جو تھے
فریبِ جبہ و دستار سے بہت آگے
ہر ایک عہد میں ملتا ہے کربلا کا سُراغ
کسی خبر ،کسی اخبار سے بہت آگے
رواں دواں ہے شہیدوں کا قافلہ دیکھو
گزرتے وقت کی رفتار سے بہت آگے
عجیب مرحلہ ء خود سپردگی تھا سلیم
جو طے ہُوا رسن و دار سے بہت آگے
گلے کے سانپوں سے لڑنے والو اِن آستینوں کا کیا کرو گے
جو یار سینے میں بُغض رکھتے ہوں اُن کمینوں کا کیا کرو گے
ہزار ماتھوں پہ لَو بناؤ , ہزار سجدے نشان ڈالیں
جو دل کے دامن پہ داغ ٹھہرے تو اِن جبینوں کا کیا کرو گے
Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.
Localización
Categoría
Página web
Dirección
Barcelona