24/03/2026
عرب کا قول ہے کہ "تنگی کے بعد کشادگی آتی ہے"۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو لازماً غم کے بعد خوشی، یا تنگی کے بعد آسانی، یا مصیبت کے بعد راحت نصیب ہوتی ہے۔
یہ اس لیے ہے تاکہ لوگوں کا ایمان متوازن رہے، ایسا نہ ہو کہ ان کی ساری زندگی صرف غم ہی غم ہو اور وہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جائیں، یا پھر ان کے تمام ایام صرف خوشیوں میں گزریں اور وہ غرور اور سرمستی میں مبتلا ہو جائیں۔
12/03/2026
اللَّهُمَّ اجْعَلْ رَمَضَانَ سَبَبًا لِمَغْفِرَةِ ذُنُوبِي.
اے اللہ! رمضان کو میرے گناہوں کی مغفرت کا سبب بنا دے.
12/03/2026
لَا أَنَــامُ وَحْـــدِي،
يَنَـــامُ مَعِــي نَـــدَمِي،
وَخَوْفِــي،
وَعِــتَابُ نَفْسِي عَلَــى نَفْسِـي!
میں تنہـــا نہیں سوتا،
میرے ساتھ مـیری نـــدامت سوتی ہے
میـــرا خوف سوتـا ہے
اور اپنے آپ سے میری ملامت سوتی ہے ...
09/01/2026
جب میں چاند کو دیکھتا ہوں تو آپ یاد آجاتے ہو،
لیکن جب آپ کو دیکھتا ہوں تو چاند کو بھول جاتا ہے۔۔۔
#حافظ
03/01/2026
" لَيْسَ مِنْ أَخْلَاقِ المُـــؤمِن المَــكْر وَ لَا الخِــيَانَة "
دھوکہ اور خیانت مومن کے اخلاق میں سے نہیں ہے۔
#حافظ
27/12/2025
"لا يرتفع صوتُ الجدال إلا حينما يفرغ العقلُ من الحجة ."
جھگڑے اور بحث کی آواز تبھی بلند ہوتی ہے جب عقل دلیل سے خالی ہو۔
#حافظ
25/12/2025
ہر مرتبہ آپ کو اپنے جذبات کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جو آپ کی پرواہ کرتا ہے وہ آپ کی خاموشی کو بھی سمجھے گا اور آپ کی خاموشی کو بہت ہی قابل فہم زبان کے طور پر دیکھے گا۔
#حافظ
17/12/2025
کچھ لوگ اس طرح کے ہوتے ہیں
آپ کے سامنے تو فرشتے بنے ہوتے ہیں، مگر آپ کے پیچھے شیطان ہوتے ہیں۔
اے اللہ ہمیں ان کے شر سے بچا۔
#حافظ
16/12/2025
سکون یہ نہیں کہ آپ بات کر رہے ہیں اور سامنے والا آپ کی بات سن رہا ہو،
بلکہ سکون یہ ہے کہ آپ بات کررہے ہیں اور سامنے والا آپ کی بات سمجھ رہا ہو۔
#حافظ
16/12/2025
کاش کہ نیتیں دیکھی جاتیں۔
#حافظ
15/12/2025
تمام آنکھیں پیدا کی گئیں تاکہ وہ دیکھیں
مگر آپ کی آنکھیں پیدا کی گئیں تاکہ ان کو دیکھا جائے۔
#حافظ