29/11/2025
News update!
جرمنی کے متعدد شہروں میں جرمن زبان سکھانے والے سکولوں پر چھاپے، حکام نے نقدی، فائلیں اور موبائل فونز قبضے میں لے لیے۔ سکولوں پر رشوت لیکر جرمن زبان کے سرٹیفیکیٹ بیچنے کا الزام ہے۔
جرمن وفاقی پولیس نے منگل 25 نومبر 2025 کو اسٹٹگارٹ، ہیلبرون اور فرینکفرٹ ام مائن میں کارروائی کرتے ہوئے جرمن زبان سکھانے والے دو اسکولوں، گیارہ فلیٹس اور دیگر تجارتی مقامات پر چھاپے مارے، جہاں 15 افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے تارکینِ وطن کو جرمن زبان کے سرٹیفکیٹ فروخت کیے جو مطلوبہ زبان کی مہارت نہیں رکھتے تھے، اور فی سرٹیفکیٹ تقریباً 3,000 یورو تک وصول کیے جاتے تھے۔ اس آپریشن میں لگ بھگ 210 اہلکار شریک تھے، پولیس نے 28 موبائل فون، 44 ڈیٹا کیریئرز، 100 سے زائد فائلوں کے فولڈر، 1,52,000 یورو نقد اور 72,000 یورو مالیت کے اثاثے ضبط کیے، جب کہ حکام کے مطابق سو سے زیادہ مشتبہ کیسوں کی مزید تفتیش جاری ہے۔