China Biz Insider

China Biz Insider 🇨🇳 Your insider guide to doing business in China. 📦 Importing tips, 🔍 product sourcing, 🏪 top markets & 🏙️ key cities - all in one place. 🚀

26/04/2026

Welcome to my new page China Biz Insider!
Previously, I shared videos about international scholarships. Now, I will also share insights about business opportunities in China.
Follow the page to learn about both scholarships and business opportunities in China.🇨🇳

24/04/2026

آپ اگر آنلائن سٹور بنانا چاہتے ہیں، فزیکل سٹور تو بہتر ہے کہ آپ پروڈکٹس چائنہ سے خریدیں۔
کوئی مشکل process نہیں ہے۔
انشاءاللہ آنے والے دنوں میں آپ کو ہر چیز کے بارے میں step by step گائیڈ کیا جائے گا۔

23/04/2026

Attended a foreign talent business consultation session organized at the Software Park in Xiamen, China.

19/04/2026

آنے والے دنوں میں مختلف پروڈکٹس کی فیکٹری پرائس اور پروڈکٹ کی تصاویر شیئر کیا کروں گا۔ جس سے آپ کو چائنہ میں قیمتوں کا آئیڈیا ہو گا۔

Jewellery Boxes - Premium QualityFactory Price: 40-50 Pakistani Rupee per Piece (excluding cargo charges)Minimum Order: ...
19/04/2026

Jewellery Boxes - Premium Quality
Factory Price: 40-50 Pakistani Rupee per Piece (excluding cargo charges)
Minimum Order: varies- 700-1400 Pieces.

19/04/2026

آپ اگر چائنہ میں ہیں تو آپ کو Atleast ایک دفعہ ضرور Canton fair میں جانا چاہیے۔ بھلے آپ student ہی کیوں نا ہوں۔

بہت سارے پاکستانی یہ گلا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ جو چائنیز پروڈکٹس کی کوالٹی ہے وہ اچھی نہیں ہوتی۔ تو دیکھیں چائنہ جو ہ...
18/04/2026

بہت سارے پاکستانی یہ گلا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ جو چائنیز پروڈکٹس کی کوالٹی ہے وہ اچھی نہیں ہوتی۔ تو دیکھیں چائنہ جو ہے وہ جو پروڈکٹ بناتا ہے وہ ہر ملک کی Purchasing Power کے مطابق بناتا ہے۔

اب وہاں سے جو امپورٹ کرنے والے نوے فیصد سے زیادہ لوگ پاکستانی خود ہوتے ہیں یعنی کہ پاکستانی یہاں سے ہی چیزیں خرید رہے ہوتے ہیں۔ تو وہ Purchasing Power کے مطابق ہی چیزیں خرید کر لے جا کر بیچتے ہیں یا source کر کے دیتے ہیں۔

اب اگر اچھی کوالٹی والی چیز لینی ہو تو وہ تھوڑی سی مہنگی ملے گی، لیکن جو بزنس مین ہیں جو کہ میجورٹی پاکستانی ہیں وہ اکثر وہ چیزیں نہیں خریدتے۔ اور وہ کیوں نہیں خریدتے؟ اس کی وجہ میں نے آپ کو بتا دی، یعنی Purchasing Power۔

چائنہ میں آپ کو ایسی ایسی پروڈکٹس بھی ملیں گی جن کی کوالٹی دنیا کی نمبر ون ہو گی، لیکن چونکہ وہ تھوڑی expensive ہوتی ہیں اور پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کی Purchasing Power اتنی زیادہ نہیں ہوتی، اس لیے جو پاکستانی بزنس مین امپورٹ نہیں کرتے۔

مثال کے طور پر موبائل فون کو ہی لے لیں۔ چائنہ میں Xiaomi کا جو سب سے سستا ماڈل ہے وہ تقریباً پاکستانی 70-80 ہزار روپے سے شروع ہوتا ہے۔ لیکن پاکستان میں اس سے بھی سستے موبائل دستیاب ہوتے ہیں۔

وہ اس لیے کہ ایسے سستے موبائل خاص طور پر ان مارکیٹس کے لیے بنائے جاتے ہیں جہاں لوگوں کی Purchasing Power کم ہوتی ہے۔

چائنہ سے چیزیں امپورٹ کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ کے پاس بہت زیادہ سرمایہ ہو۔ آپ کم بجٹ کے ساتھ بھی امپورٹ کا کام شر...
16/04/2026

چائنہ سے چیزیں امپورٹ کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ کے پاس بہت زیادہ سرمایہ ہو۔ آپ کم بجٹ کے ساتھ بھی امپورٹ کا کام شروع کر سکتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ اپنے بجٹ کے مطابق پروڈکٹس کا انتخاب کریں۔ مثال کے طور پر کچھ ایسی پروڈکٹس ہیں جو کم سرمایہ میں بھی آسانی سے منگوائی جا سکتی ہیں، جیسے jewelry۔ اسی طرح watch boxes بھی چائنہ میں کافی سستے مل جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ jewelry boxes جیسی سینکڑوں اور چھوٹی پروڈکٹس ہیں جو کم انویسٹمنٹ میں بھی امپورٹ کی جا سکتی ہیں۔

اگر آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہی ہو کہ کون سی پروڈکٹ منتخب کرنی چاہیے تو بہتر یہ ہے کہ آپ 1688 کی ویب سائٹ یا Alibaba پر جا کر مختلف پروڈکٹس کو دیکھیں اور ریسرچ کریں۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ مارکیٹ میں کون سی چیزیں دستیاب ہیں اور کس قیمت پر مل رہی ہیں۔

اسی طرح سپلائرز تک پہنچنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی بہت مفید ہے۔ چائنہ میں کئی ایسے پلیٹ فارمز ہیں جہاں آپ براہِ راست سپلائرز سے رابطہ کر سکتے ہیں، جیسے WeChat, Xiaohongshu (RedNote) اور چائنیز ٹک ٹاک Douyin۔ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے آپ سپلائرز کو تلاش کر کے ان سے براہِ راست بات کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ امپورٹ شروع کرنے کے لیے زیادہ سرمایہ ہونا ضروری نہیں۔ آپ کم مقدار میں پروڈکٹس منگوا کر بھی اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور آہستہ آہستہ اسے بڑھا سکتے ہیں۔

#1688

16/04/2026

چائنہ میں ایک چائنیز کاروباری انسان اور پاکستان میں ایک کاروباری انسان کی کاروباری اپروچ، psyche میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

چائنا سے امپورٹ کرنے کے بنیادی طور پر 3 طریقے ہوتے ہیں:1️⃣ By Air  سب سے تیز طریقہ ہے۔ عموماً 7–8 دن میں سامان پہنچ جاتا...
16/04/2026

چائنا سے امپورٹ کرنے کے بنیادی طور پر 3 طریقے ہوتے ہیں:

1️⃣ By Air
سب سے تیز طریقہ ہے۔ عموماً 7–8 دن میں سامان پہنچ جاتا ہے، لیکن یہ بہت مہنگا ہوتا ہے جس کی وجہ سے پروڈکٹ پر مارجن کم رہ جاتا ہے۔

2️⃣ By Road
اس میں اکثر مسائل آتے ہیں جیسے بارڈر بند ہونا، احتجاج، اور کسٹم کلیئرنس۔ اس لیے ڈیلیوری کا کوئی فکس ٹائم نہیں ہوتا۔ کبھی 15–20 دن میں سامان آ جاتا ہے اور کبھی کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

3️⃣ By Sea
یہ سب سے سستا (Cost-Efficient) طریقہ ہے، خاص طور پر اگر سامان زیادہ ہو۔ لیکن اس میں وقت زیادہ لگتا ہے اور عموماً تقریباً 2 ماہ میں سامان چین سے پاکستان پہنچتا ہے۔

مختصر بات:
- جلدی چاہیے → By Air
- درمیانی آپشن → By Road
- کم خرچ اور زیادہ سامان → by sea

Address

Shanghai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when China Biz Insider posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category