05/06/2023
السلام علیکم و رحمت اللہ وبرکاتہ💖
صبح بخیر زندگی 😊❣🌿
🍂 ہم خود سے زیادہ، دوسروں کی زندگیوں میں دلچسپی لیتے ہیں. ہمیں دوسروں کے عیب تلاشنے اور ان کو اچھالنے میں بہت مزا آتا ہے. اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم مضبوط کردار کے مالک ہوں تو لوگوں کے عیب تلاشنے چھوڑ دیں اور اگر ظاہر بھی ہوجائیں تو اسے بتائیں. آپ کا بتانا اسکے لیے نصیحت بن جائے گا. لیکن اگر وہی بات آپ کسی اور سے کہیں گے تو وہ غیبت میں شمار ہوگا.🍁🌿🍁
🍂 اسی طرح، ساتھ ساتھ اپنا محاسبہ بھی کریں کہ کہیں یہ برائی آپ میں تو نہیں اور اگر موجود ہے تو خود کی بھی اصلاح کریں. ہمارا رویہ اتنا اچھا ہونا چاہیے کہ سامنے والا خود برا کام چھوڑ دے. 😊🍀🍁
🍂نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے عیب پر پردہ ڈالتا ہے، قیامت کے روز اللہ تعالی اس کے عیب پر پردہ ڈالے گا۔" (ابن ماجہ)
اللہ تعالی کا ایک صفاتی نام "ستار" بھی ہے یعنی گناہوں پر پردہ ڈالنے والا. تو جب اللہ ہمارے عیبوں پر پردہ ڈال سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟ اگر آج ہم کسی کے عیبوں پر پردہ ڈالیں گے تو کل قیامت کے دن اللہ ہمارے گناہوں پر پردہ ڈال دیں گے. ❣🌿انشاءاللہ🌿❣️
❣ھمیشہ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں ❣