22/08/2026
🌱 ایک طالب علم، ایک پودا — ہریالی کی طرف ایک خوبصورت قدم 🌱
ہمارا چھوٹا سا خواب ہے کہ ہر طرف ہریالی، پھول اور خوبصورتی ہو۔ اور بڑے خوابوں کی شروعات ہمیشہ اپنی جگہ سے کی جاتی ہے۔
اسی خوبصورت مقصد کے تحت CDF Pakistan کے “One Student, One Tree” پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ SSC-II 2026 کامیابی سے پاس کرنے والے ہمارے طلبہ و طالبات بھی اس مشن کا حصہ بن رہے ہیں۔
🌸 عظمیٰ بتول دختر دلدار علی
🌸 انوشہ دختر راشد خانزادہ
ان طلبہ و طالبات نے ادارے کو خوبصورت پھولوں کے پودے گملوں میں لگانے کے لیے تحفے میں دیے۔ یہ صرف پودے نہیں، بلکہ اپنے ادارے، ماحول اور آنے والی نسلوں سے محبت کا خوبصورت اظہار ہیں۔ ❤️🌱
ہم اپنے ان تمام بچوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ادارے کو یاد رکھا اور ہریالی کے اس خوبصورت مشن میں اپنا حصہ ڈالا۔
آئیں! ایک پودا لگائیں، ایک خوبصورت مستقبل بنائیں۔
ایک طالب علم، ایک پودا — آج کا چھوٹا قدم، کل کی بڑی ہریالی! 🌍🌳