Quran ahle bait academy

Quran ahle bait academy

Partager

Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Quran ahle bait academy, Professeur particulier, najjaf, Democratic Republic of the.

سلام علیکم
اپنے اور اپنے بچوں کی دنیا اور آخرت کے سامان میں
نیک عمل اخلاص اور علوم قرآن کا ہونا ضروری ہے
بلکل اسی طرح دین اللہ کا جانا اور دین اللہ کے بارے میں علم بھی ضروری ہے تاکہ دنیا میں دین کو لیکر زندگی کیسے گزارنی ہے معلوم ہوجائیے
قرآن
سیرت اہلبیت

08/05/2026
14/04/2026

یہ تھکانے والی جنگ ہمارے بس میں ہی نہیں تھی!
پروفیسر جان میرش مائیر، کینیڈا ایران و امریکا کی جنگ کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے

https://whatsapp.com/channel/0029Vb7bbp0HwXb8Wmv3Yo2u

14/04/2026

تاریخ ہمیشہ بہادروں کی لکھی جاتی ہے ۔۔۔
پہاڑ پر چھپنے اور پیچھے بھاگنے والوں کو تاریخ مٹا دیتی ہے اور انکا ذکر بزدلوں کے لیے رب المثل بن جاتا ہے۔۔۔۔
سید عباس عراقچی کو غور سے سنےhttps://whatsapp.com/channel/0029Vb7bbp0HwXb8Wmv3Yo2u

‎اخبار و تجويد قران‎ – WhatsApp channel 14/04/2026

🔷️ شہادت امام جعفر صادقؑ 🔷️

نام: جعفر. کنیت: ابو عبداللہ. لقب: صادق۔
پدربزگوار: حضرت امام محمد باقر علیہ السلام.
والدہ ماجدہ: ام فروہ.

ولادت: 17 ربیع الاول 82 ھ
حیات: 65 سال
مدت امامت: 34 سال 114ھ سے 148ھ تک۔

حاکمان وقت: ہشام بن عبد الملک ۔ولید بن یزید بن عبد الملک۔ یزید بن ولید۔ ابراہیم بن ولید ۔ مروان حمار۔ یہ خاندان نبو امیہ کے افراد۔ خاندان بنی عباس سے ۔ سفاح اور منصور دوانقی

اولاد:
سات فرزند اور تین دختر۔
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام، اسماعیل، عبد اللہ، محمد دیباج، اسحاق علی عریضی، عباس، ام فروہ، اسمائ، اور فاطمہ۔

شہادت : 15 شوال یا پھر 25 شوال 148 ھ۔
مدفن : جنت البقیع (مدینہ منورہ)

■ شہادت امام
منصور دوانیقی بنی عباس کے ظالم و جابر اور ستمگر حکمرانوں میں سے تھا۔ اور خلفائے بنی عباس میں بعدترین اور رذیل شخص تھا۔ امام صادقؑ پر زیادہ سے زیادہ سختیاں کرتا تھا۔ اپنے بدترین اور سخت جاسوس آپ پر مامور کردیئے تھے امامؑ کو اذیت دینے کے لئے، آزار پہنچانے کے لئے اور قتل کرنے کے لئے بارہا اپنے پاس بلایا چونکہ تقدیر میں نہ تھا لہٰذا وہ اپنی نا پاک نیت میں کامیاب نہ ہو پاتا تھا۔

حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کا بیان ہے:
ایک بار منصور نے میرے والد کو طلب کیا تا کہ وہ انھیں قتل کرے۔ اس کیلئے اس نے شمشیر اور بساط بھی آمادہ کر رکھی تھی۔ ربیع (جو منصور کے درباریوں میں سے تھا) کو اس بات کا حکم دیا کہ جب ''جعفرؑ بن محمدؑ'' میرے پاس آئیں اور میں ان سے گفتگو کرنے لگوں تو جس وقت میں ہاتھ کو ہاتھ پر ماروں اس وقت تم ان کی گردن اڑا دینا۔
امامؑ وارد ہوئے منصور کی نظر جیسے ہی امامؑ پر پڑی بے اختیار اپنی جگہ سے کھڑا ہوگیا اور امامؑ کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ میں نے آپ کو اس لئے بلایا ہے کہ تاکہ آپ کے قرضوں کو چکادوں۔ اس کیبعد خوش روئی سے امامؑ کے اعزاء و اقارب کے حالات دریافت کرکے ربیع کی طرف رخ کرکے کہنے لگا تین روز بعد امام کو ان کے اعزا و اقارب کے پاس پہنچا دینا۔

آخر منصور امام کو برداشت نہ کرسکا جن کی امامت کا آوازہ اور رہبری شہرہ ملتِ اسلامیہ کے گوشہ گوشہ میں تھا۔ شوال ۱۴۸ھ میں امامؑ کو زہر دیا۔ امامؑ نے 15 یا 25 شوال کو 65 برس کی عمر میں شہادت پائی. آپ کے جسم اطہر کو قبرستان بقیع میں امام محمد باقر علیہ السلام کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

امامؑ کی شہادت سے یقینا تاریخ انسانیت اور اسلام نے ایک ایسے گوہر آبدار کو ہاتھوں سے دیا ہے۔ اگر امامت کے سلسلے میں چھ امام اور نہ ہوتے تو یہ بات یقین سے کہی جاسکتی تھی کہ دنیا قیامت تک ایسا انسان پیدا کرنے سے عاجز ہے.

خدا، فرشتے، صالح بندوں اور مؤمنین کا سلام ہو آپ کی روح پاک پر۔

■ آخری وصیت
ابو بصیر (جن کا شمار امامؑ کے عظیم صحابیوں میں ہوتا ہے) کا بیان ہے امامؑ کی شہادت کے بعد آپ کی زوجہ محترمہ ''ام حمیدہ'' کو تعزیت پیش کرنے امام کے گھر گیا. امامؑ کے سوگ میں ہم دونوں شدت سے روئے. اس وقت انھوں نے مجھ سے فرمایا:
اے ابو بصیر! اگر امام کی شہادت کے وقت ہوتے تو تعجب کرتے کیونکہ امام نے اپنی آنکھوں کو کھولا اور فرمایا:
میرے اعزاء و اقارب کو میرے پاس بلایا جائے. جب سب جمع ہوگئے تو امام نے سب کو ایک نظر دیکھا اور فرمایا:
''ان شفاعتنا لاتنال مستخفا بالصلوٰۃ''
ترجمہ:
ہم آئمہ کی شفاعت اس شخص کے شامل حال نہیں ہوگی جو نماز کو سبک (ہلکا) سمجھے گا۔(1)

■ اقوال امام
حضرت امام جعفر صادقؑ کے چند اقوال اس امید و آرزو کے ساتھ امامؑ کے یہ کلمات ہمارے دل نشیں ہو جائیں اور دلوں کو نور ملے، ایمان میں اضافہ ہو اور ہماری عملی زندگی کے لئے رہنما قرار پائیں۔

🌹 وجدت علم الناس کلھا فی اربع اولھا ان تعرف ربک ۔ و الثانی ان تعرف ما صنع بک والثالث ان تعرف ما اراد منک۔ و الرابع ان تعرف ما یخرجک من دینک۔(2)
ترجمہ:
میں نے تمام مفید علم و دانش کو چار چیزوں میں پایا:
1= اپنے پروردگا ر کی معرفت حاصل کرو.
2= یہ جانو کہ خدا نے تمھارے ساتھ کیا کیا ہے اور کیا کیا نعمتیں دی ہیں۔
3= یہ پہچانو کہ خدا کا تم سے مطالبہ کیا ہے، تمھاری ذمہ داری کیا ہے.
4= یہ معلوم کرو کونسی چیز تمھیں تمھارے دین سے خارج کردے گی۔

🌹 اربعۃ من اخلاق الانبیاء البر و السخاء و الصبر علی النائبۃ و القیام بحق المومن۔(3)
ترجمہ:
چار خصلتیں انبیاء کے اخلاق کی ہیں.
1= نیکی کرنا.
2= سخاوت.
3= مصیبت پر صبر کرنا.
4= مومن کے حقوق کی رعایت کرنا۔

🌹 ثلاثۃ لا تعرف الا فی ثلاث مواطن! لا یعرف الحلیم الا عند الغضب ولا الشجاع الا عند الحرب و لا اخ عند الحاجۃ۔(4)
ترجمہ:
تین آدمی تین جگہوں پر پہنچانے جاتے ہیں۔
حلیم اور بردبار غصہ کے وقت،
دلیر و شجاع جنگ کے وقت،
اور دوست و بھائی ضرورت کے وقت۔

📚 حوالہ جات
(1) وسائل الشیعہ، ج3، ص17۔
(2) ارشاد مفید ص265۔
(3) تحف العقول،

‎اخبار و تجويد قران‎ – WhatsApp channel Follow ‎اخبار و تجويد قران‎'s WhatsApp channel. ‎یہاں سوالات کے جوابات مل جائینگے ۔
اور کتابیں بھی مل سکتی پی ڈی ایف میں۔
اور ہر وقت کی خبرے بھی مل جائینگی ۔۔۔.‎ Join 13 followers for the latest updates.

‎اخبار و تجويد قران‎ – WhatsApp channel 14/04/2026

ح'زب ا-للہ شامی سلامتی کی خواہاں، لبنان اور شام کے درمیان کشیدگی بھڑکانے کی کوشش!
🌀 *شام کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات، ح'زب ا-للہ نے الزامات کو مسترد کردیا*

🔹 شام کی وزارت داخلہ کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر ح'زب ا-للہ کے میڈیا تعلقات کا دفتر کا کہنا ہے کہ ح'زب ا-للہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ اسکا شام میں کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی سرگرمی، تعلق یا رابطہ نہیں ہے، اور نہ ہی اس کی شامی سرزمین پر کوئی موجودگی ہے۔

🔹 ح'زب ا-للہ نے شام کی سلامتی، استحکام اور اس کے عوام (تمام طبقات) کی حفاظت کے لیے اپنی وابستگی کا بھی اعادہ کیا، اور شام کی ریاست کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے احتیاط سے جانچ پڑتال کریں، خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں کچھ انٹیلی جنس عناصر موجود ہیں جو لبنان اور شام کے درمیان کشیدگی بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
--
ہمیں جوائن کریں:

‎اخبار و تجويد قران‎ – WhatsApp channel Follow ‎اخبار و تجويد قران‎'s WhatsApp channel. ‎یہاں سوالات کے جوابات مل جائینگے ۔
اور کتابیں بھی مل سکتی پی ڈی ایف میں۔
اور ہر وقت کی خبرے بھی مل جائینگی ۔۔۔.‎ Join 13 followers for the latest updates.

Vous voulez que votre école soit école la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Site Web

Adresse


Najjaf
Democratic Republic Of The