24/12/2025
🎉 دل کی گہرائیوں سے مبارک باد 🎉
محترم سر افضل حذیفہ صاحب اور محترم سر شبیر عثمانی صاحب کو
MPhil
کی کامیاب تکمیل پر پنجاب اکیڈمی کے تمام طلباء و طالبات اور اساتذۂ کرام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
یہ کامیابی آپ دونوں حضرات کی انتھک محنت، لگن اور علمی جدوجہد کا روشن ثبوت ہے۔ آپ کی یہ علمی کاوش نہ صرف آپ کی ذات کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پنجاب اکیڈمی جیسے معیاری تعلیمی ادارے کے لیے بھی باعثِ اعزاز ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ دونوں کی اس عظیم محنت کو قبول فرمائے، آپ کے علم میں مزید برکت عطا فرمائے، اور آپ کو دین و دنیا میں مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک آپ کی رہنمائی میں پنجاب اکیڈمی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اس ادارے کو علم و عمل کا روشن مینار بنائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲