Online Baseerat-ul-Quran Academy

Online Baseerat-ul-Quran
Academy

Partager

We have been providing online and home tuition services since 2016 we have subject specialist tutors.

23/05/2025
08/06/2024





#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 178،179
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُتِبَ عَلَيۡكُمُ الۡقِصَاصُ فِى الۡقَتۡلٰى ؕ الۡحُرُّ بِالۡحُـرِّ وَالۡعَبۡدُ بِالۡعَبۡدِ وَالۡاُنۡثَىٰ بِالۡاُنۡثٰىؕ فَمَنۡ عُفِىَ لَهٗ مِنۡ اَخِيۡهِ شَىۡءٌ فَاتِّبَاعٌۢ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَاَدَآءٌ اِلَيۡهِ بِاِحۡسَانٍؕ ذٰلِكَ تَخۡفِيۡفٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَرَحۡمَةٌ ؕ فَمَنِ اعۡتَدٰى بَعۡدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۚ ۞
ترجمہ:
اے ایمان والو ! تم پر مقتولین کے خون (ناحق) کا بدلہ لینا فرض کیا گیا ہے ‘ آزاد کے بدلہ آزاد ‘ غلام کے بدلہ غلام اور عورت کے بدلہ میں عورت ‘ سو جس (قاتل) کے لیے اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معاف کردیا گیا تو (اس کا) دستور کے مطابق مطالبہ کیا جائے اور نیکی کے ساتھ اس کی ادائیگی کی جائے یہ (حکم) تمہارے رب کی طرف سے تخفیف اور رحمت ہے ‘ پھر اس کے بعد جو حد سے تجاوز کرے اس کے لیے دردناک عذاب ہے۔
آیت نمبر 179
وَ لَـكُمۡ فِى الۡقِصَاصِ حَيٰوةٌ يّٰٓـاُولِىۡ الۡاَلۡبَابِ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور اے عقل مند لوگو ! تمہارے لیے خون کا بدلہ (مشروع کرنے) میں زندگی ہے ‘ تاکہ تم (ناحق قتل کرنے سے) بچو

03/06/2024





#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 176
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ نَزَّلَ الۡکِتٰبَ بِالۡحَـقِّؕ وَاِنَّ الَّذِيۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِى الۡكِتٰبِ لَفِىۡ شِقَاقٍۢ بَعِيۡدٍ ۞
ترجمہ:
یہ (مخالفت) اس لیے ہے کہ اللہ نے حق کے ساتھ کتاب نازل کی ‘ اور بیشک جن لوگوں نے کتاب میں اختلاف کیا وہ بہت زیادہ مخالفت میں ہیں ؏

31/05/2024





#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر:175, 174
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ يَشۡتَرُوۡنَ بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ۙ اُولٰٓئِكَ مَا يَاۡكُلُوۡنَ فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ اِلَّا النَّارَ وَلَا يُکَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَلَا يُزَکِّيۡهِمۡ ۖۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
بیشک جو لوگ اس کو چھپاتے ہیں جس کو اللہ نے کتاب میں نازل کیا ہے ‘ اور اس کے بدلے میں تھوڑا سا معاوضہ لیتے ہیں یہ لوگ اپنے پیٹوں میں محض آگ بھر رہے ہیں اور اللہ قیامت کے دن ان سے کلام نہیں کرے گا ‘ اور نہ ان کو (گناہوں سے) پاک کرے گا ‘ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے.
آیت نمبر 175
اُولٰٓئِكَ الَّذِيۡنَ اشۡتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالۡهُدٰى وَالۡعَذَابَ بِالۡمَغۡفِرَةِ‌ ۚ فَمَآ اَصۡبَرَهُمۡ عَلَى النَّارِ ۞
ترجمہ:
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلہ میں گمراہی کو خرید لیا ‘ اور مغفرت کے بدلہ میں عذاب کو (خرید لیا) وہ آگ پر کس قدر صبر کرنے والے ہیں.

30/05/2024





#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 174
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡتُمُوۡنَ مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ الۡکِتٰبِ وَ يَشۡتَرُوۡنَ بِهٖ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ۙ اُولٰٓئِكَ مَا يَاۡكُلُوۡنَ فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ اِلَّا النَّارَ وَلَا يُکَلِّمُهُمُ اللّٰهُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَلَا يُزَکِّيۡهِمۡ ۖۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
بیشک جو لوگ اس کو چھپاتے ہیں جس کو اللہ نے کتاب میں نازل کیا ہے ‘ اور اس کے بدلے میں تھوڑا سا معاوضہ لیتے ہیں یہ لوگ اپنے پیٹوں میں محض آگ بھر رہے ہیں اور اللہ قیامت کے دن ان سے کلام نہیں کرے گا ‘ اور نہ ان کو (گناہوں سے) پاک کرے گا ‘ اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

28/05/2024





#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 172
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَ يُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا کُلُوۡا مِنۡ طَيِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰكُمۡ وَاشۡكُرُوۡا لِلّٰهِ اِنۡ کُنۡتُمۡ اِيَّاهُ تَعۡبُدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اے ایمان والو ! ان پاک چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تم کو دی ہیں ‘ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتےہو۔
حرام کھانے کا وبال :
امام مسلم روایت کرتے ہیں :
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ پاک ہے اور وہ پاک چیز کے سوا اور کسی چیز کو قبول نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہی حکم دیا ہے جو رسولوں کو حکم دیا تھا ‘ سو فرمایا : اے رسولو ! پاک چیزیں کھاؤ اور نیک کام کرو ‘ میں تمہارے کاموں سے باخبر ہوں ‘ اور فرمایا : اے مسلمانو ! ہماری دی ہوئی چیزوں سے پاک چیزیں کھاؤ ‘ پھر آپ نے ایسے شخص کا ذکر کیا جو لمبا سفر کرتا ہے ‘ اس کے بال غبار آلود ہیں ‘ وہ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے : یا رب ! یا رب ! اس کا کھانا پینا حرام ہو ‘ اس کا لباس حرام ہو ‘ اس کی غذا حرام ہو ‘ اس کی غذا حرام ہو تو اس کی دعا کیسے قبول ہوگی ! (صحیح مسلم ج ١ ص ٣٢٦)

24/05/2024





#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 171
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَثَلُ الَّذِيۡنَ کَفَرُوۡا كَمَثَلِ الَّذِىۡ يَنۡعِقُ بِمَا لَا يَسۡمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّنِدَآءً ؕ صُمٌّۢ بُكۡمٌ عُمۡـىٌ فَهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور کافروں کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو ایسے شخص کو پکارے جو بلانے اور آواز دینے کے سوا اور کچھ نہ سنتاہو ‘ یہ بہرے گونگے ‘ اندھے ہیں تو یہ کچھ نہیں سمجھتے۔

23/05/2024





#القرآن
#بصیرۃالقرآن
#بصیرۃالاسلام
#البصیرہ
**بصیرۃ القرآن**
*قرآن کی تلاوت کریں،قرآن کاترجمہ سمجھ کے پڑھیں اوراس پر عمل کریں*
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 170
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّبِعُ مَآ اَلۡفَيۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ اٰبَآؤُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ شَيۡئًـا وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم اس کی پیروی کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم اس کی پیروی کریں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا ‘ خواہ ان کے باپ دادا نہ کچھ سمجھتے ہوں اور نہ ہدایت پر ہوں.
۔۔۔۔۔۔۔البصیرہ۔۔۔۔۔۔۔
مشرکین ” بحیرہ “ سائبہ ‘ وسیلہ “ اور ” حام “ (بتوں کے نام پر چھوڑے ہوئے جانور) کو حرام قرار دیتے تھے اور یہ
گمان کرتے تھے کہ ان جانوروں کو اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے ‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان جانوروں کو اللہ نے حرام نہیں کیا ‘ لیکن یہ مشرکین اللہ پر افتراء باندھتے ہیں ‘ اور اس آیت میں یہ بتلایا کہ شیطان نے ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف اس تحریم کو منسوب کرنے کا حکم دیا ہے۔
مشرکین سے جب کہا جاتا کہ اللہ تعالیٰ نے ان جانوروں کو حرام نہیں کیا ‘ ان کا کھانا جائز ہے ‘ سو ان کو ذبح کرکے کھاؤ اور ان سے نفع اٹھاؤ تو وہ کہتے کہ ہم اپنے باپ دادا سے یہی سنتے چلے آتے ہیں کہ ان جانوروں کا کھانا حرام ہے ‘ ہم ان ہی کی پیروی کریں گے خواہ ان کے باپ دادا بےعلم اور بےہدایت ہوں۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ کفر اور معصیت میں آباء و اجداد کی تقلید کرنا باطل ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تقلید کی مذمت کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ جن کی تقلید کی جارہی تھی وہ بےعلم اور بےہدایت تھے۔

21/05/2024

القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 168
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ كُلُوۡا مِمَّا فِى الۡاَرۡضِ حَلٰلًا طَيِّبًا ۖ وَّلَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِؕ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۞
ترجمہ:
اے لوگو ! زمین کی ان چیزوں میں سے کھاؤ جو حلال طیب ہیں ‘ اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرؤ ‘ بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے.
آیت نمبر 169
اِنَّمَا يَاۡمُرُكُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَالۡفَحۡشَآءِ وَاَنۡ تَقُوۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ۞
ترجمہ:
وہ تمہیں صرف برائی اور بےحیائی (کے کاموں) کا حکم دیتا ہے اور اللہ کے متعلق ایسی بات کہنے کا (حکم دیتا ہے) جس کو تم نہیں جانتے

Vous voulez que votre école soit école la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Téléphone

Site Web

Adresse


Democratic Republic Of The