📢 اہم اطلاع برائے والدین و طلبہ
السلام علیکم!
تمام والدین اور طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز جمعہ، 5 جون کو سکول میں عام تعطیل ہوگی۔ صرف وہ طلبہ سکول آئیں گے جن کا نام پروگرام میں شامل ہے یا جن کی پروگرام میں ذمہ داری ہے۔ باقی تمام بچوں کی چھٹی ہوگی۔
بروز ہفتہ، 6 جون کو سکول میں یومِ تکبیر کے حوالے سے ایک خصوصی اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ عید کے لباس میں خوبصورت انداز سے تیار ہو کر سکول تشریف لائیں تاکہ اس دن کی خوشیوں اور قومی جذبے کو بھرپور طریقے سے منایا جا سکے۔
تقریب میں طلبہ مختلف ملی نغمے، تقاریر اور دیگر دلچسپ پروگرام پیش کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر عید پارٹی / لنچ پارٹی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
تمام طلبہ اپنے ساتھ اپنی پسند کا لنچ یا ایک ڈش لے کر آئیں تاکہ سب بچے مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں، عید کی خوشیاں بانٹیں اور ایک یادگار دن گزاریں۔
🇵🇰✨ آئیے یومِ تکبیر کے قومی جذبے اور عید کی خوشیوں کو مل کر جوش و خروش کے ساتھ منائیں۔
شکریہ
انتظامیہ عجوہ اسلامکسکول
Ajwa Islamic Public School.
only AjwA Islamic public school media
ننھے ہاتھ، خوبصورت جذبات 🌸
عجوہ کی اپنی ٹیچر کے لیے محبت بھری کاوش 💖
Voice of Qalanadarabad.com
07/05/2026
*her first test at school and she aced the color test with her own design* .Mashallaha🥰
*السلام علیکم*
محترم والدین
تمام والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عجوہ اسلامک پبلک سکول میں ماہانہ ٹیسٹ (Monthly Test) کا نتیجہ کل جاری کیا جائے گا۔ لہٰذا تمام کلاسز کے طلبہ کے والدین سے گزارش ہے کہ 09:00 بجےسکول تشریف لائیں، اپنے بچوں کا رزلٹ وصول کریں، اور اساتذہ سے کارکردگی کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں۔
مزید یہ کہ جن طلبہ کی فیس واجب الادا ہے، وہ بھی براہِ کرم اپنی فیس کلیئر کر دیں۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔ *انتظامیہ *عجوہ اسلامک پبلک سکول*
30/04/2026
* *
25/04/2026
*عجوا اسلامک پبلک اسکول*
میں جماعت دہم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے دعوت کا اہتمام کیا گیا
اور ان کی شاندار تعلیمی و ہم نصابی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپریسیشن سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے۔
تمام معزز اسکول اسٹاف نے طلبہ کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا، ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی اور انہیں زندگی کے اگلے مراحل میں کامیابی کے لیے حوصلہ افزائی کی۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو علم و عمل میں ترقی عطا فرمائے اور انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیاب کرے۔ آمین۔
مینجمنٹ *عجوا اسلامک پبلک سکول* #@ #
Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.
Emplacement
Type
Contacter l'école
Téléphone
Site Web
Adresse
Democratic Republic Of The
Heures d'ouverture
| Lundi | 07:00 - 14:00 |
| Mardi | 07:00 - 14:00 |
| Mercredi | 07:00 - 14:00 |
| Jeudi | 07:00 - 14:00 |
| Vendredi | 07:00 - 12:00 |
| Samedi | 07:00 - 14:00 |
| Dimanche | 09:00 - 12:00 |