Learn Quran online Pakistan

Learn Quran online Pakistan

Partager

خٙیْرُکُمْ مُنْ تٙعٙلّٙمُ الْقُرْآنٙ وٙ عٙلّٙمٙہُ

19/03/2024

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*

*بِســـــــــــمِ ﷲِالرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*🤝🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*

🕋 *08 رمضان المبارک 1445ھجری*
🌦️ *19 مارچ 2024 عیسوی*
⛈️ *06 چیت 2081 بکرمی*
🎨 *بروز منگل*

📖 *القرآن - سورۃ نمبر 7 الاعراف*
*🔘 آیت نمبر 185*

*أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*

*اَوَلَمۡ يَنۡظُرُوۡا فِىۡ مَلَـكُوۡتِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ ۙ وَّاَنۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ قَدِ اقۡتَرَبَ اَجَلُهُمۡ‌ ۚ فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ ۞*

🖊اَوَ : کیا
🖊لَمْ يَنْظُرُوْا : وہ نہیں دیکھتے
🖊فِيْ : میں
🖊مَلَكُوْتِ : بادشاہت
🖊السَّمٰوٰتِ : آسمان (جمع)
🖊وَالْاَرْضِ : اور زمین
🖊وَمَا : اور جو
🖊خَلَقَ : پیدا کیا
🖊اللّٰهُ : اللہ
🖊مِنْ شَيْءٍ : کوئی چیز
🖊وَّاَنْ : اور یہ کہ
🖊عَسٰٓي : شاید
🖊اَنْ : کہ
🖊يَّكُوْنَ : ہو
🖊قَدِ اقْتَرَبَ : قریب آگئی ہو
🖊اَجَلُهُمْ : ان کی اجل (موت)
🖊فَبِاَيِّ : تو کس
🖊حَدِيْثٍ : بات
🖊بَعْدَهٗ : اس کے بعد
🖊يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان لائیں گے

ترجمہ:
*اور کیا انھوں نے نگاہ نہیں کی آسمانوں اور زمین کی عظیم الشان سلطنت میں اور کسی بھی ایسی چیز میں جو اللہ نے پیدا کی ہے اور اس بات میں کہ شاید ان کا مقررہ وقت واقعی بہت قریب آ چکا ہو، پھر اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے۔*

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*

18/03/2024

*خلاصہ القرآن*
*پارہ نمبر 04*

*اس پارے میں دو حصے ہیں:*
(پہلا حصہ) سورۂ آل عمران کے بقیہ حصے میں پانچ باتیں ہیں:
(دوسرا حصہ) سورۂ نساء کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں چار باتیں ہیں:

*اس پارے میں دو حصے ہیں:*
بقیہ سورۂ آل عمران
ابتدائے سورۂ نساء
(پہلا حصہ) سورۂ آل عمران کے بقیہ حصے میں پانچ باتیں ہیں:
خانہ کعبہ کے فضائل
باہمی جوڑ
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
تین غزوے
کامیابی کے چار اصول

*1۔ خانہ کعبہ کے فضائل:*
یہ سب سے پہلی عبادت گاہ ہے اور اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے: مقام ابراہیم۔ جو حرم میں داخل ہوجائے اسے امن حاصل ہوجاتا ہے۔


*2۔ باہمی جوڑ:*
اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو۔


*3۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر:*
یہ بہترین امت ہے کہ لوگوں کی نفع رسانی کے لیے نکالی گئی ہے، بھلائی کا حکم کرتی ہے، برائی سے روکتی ہے اور اللہ پر ایمان رکھتی ہے۔


*4۔ تین غزوے:*
غزوۂ بدر
غزوۂ اُحد
غزوۂ حمراء الاسد

*5۔ کامیابی کے چار اصول:*
صبر
مصابرہ
مرابطہ
تقوی
(دوسرا حصہ) سورۂ نساء کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں چار باتیں ہیں:
*یتیموں کا حق:*(ان کو ان کا مال حوالے کردیا جائے۔)
*تعدد ازواج:* (ایک مرد بیک وقت چار نکاح کرسکتے ہیں بشرط ادائیگیٔ حقوق۔)
*میراث:* (اولاد ، ماں باپ ، بیوی ، کلالہ کے حصے بیان ہوئے اس قید کے ساتھ کہ پہلی وصیت ادا کردی جائے۔)
*محرم عورتیں:* (مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں، رضاعی مائیں، رضاعی بہنیں، ساس، سوتیلی بیٹیاں، بہویں۔)

اپنی دعاٶں میں یاد رکھیں

17/03/2024

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*

*بِســـــــــــمِ ﷲِالرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*🤝🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*

🕋 *07 رمضان المبارک 1445ھجری*
🌦️ *18 مارچ 2024 عیسوی*
⛈️ *05 چیت 2081 بکرمی*
🎨 *بروز سوموار*

📖 *القرآن - سورۃ نمبر 7 الاعراف*
*🔘 آیت نمبر 184*

*أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*

*اَوَلَمۡ يَتَفَكَّرُوۡا‌ ۗ مَا بِصَاحِبِهِمۡ مِّنۡ جِنَّةٍ‌ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ ۞*

🖊اَوَ : کیا
🖊لَمْ يَتَفَكَّرُوْا : وہ غور نہیں کرتے
🖊مَا بِصَاحِبِهِمْ : نہیں ان کے صاحب کو
🖊مِّنْ : سے
🖊جِنَّةٍ : جنون
🖊اِنْ : نہیں
🖊هُوَ : وہ
🖊اِلَّا : مگر
🖊نَذِيْرٌ : ڈرانے والے
🖊مُّبِيْنٌ : صاف/واضح/کھلم کھلا

ترجمہ:
*اور کیا انھوں نے غور نہیں کیا کہ ان کے ساتھی میں جنون کی کون سی چیز ہے؟ وہ تو ایک کھلم کھلا ڈرانے والے کے سوا کچھ نہیں۔*

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*

16/03/2024

‏بھٹکے ہیں بہت رہگذرِ نور سے ہٹ کر
کھو بیٹھے ہیں توقیر، تیری ذات سے کٹ کر
حال اپنا ہے تیرے کرمِ خاص کا محتاج -اے صاحبِ معراج ﷺ

صد شکر! نگاہوں میں فقط اب ترا در ہے
پستی کے مکینوں کی بلندی پہ نظر ہے
واماندہء منزل کی ترے ہاتھ میں ہے لاج - اے صاحبِ معراج ﷺ

دنیا نمودار ہو پھر صبحِ سعادت
قائم ہو زمانے میں شریعت کی حکومت
اپنائیں سب اقوام ، ترے دین کا منہاج۔ اے صاحب معراج ﷺ

16/03/2024

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*

*بِســـــــــــمِ ﷲِالرَّحمٰنِ الرَّحِيم*

*🤝🏻اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌*

🕋 *05 رمضان المبارک 1445ھجری*
🌦️ *16 مارچ 2024 عیسوی*
⛈️ *03 چیت 2081 بکرمی*
🎨 *بروز ہفتہ*

📖 *القرآن - سورۃ نمبر 7 الاعراف*
*🔘 آیت نمبر 182*

*أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*

*وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا سَنَسۡتَدۡرِجُهُمۡ مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۞*

🖊وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو
🖊كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا
🖊بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات کو
🖊سَنَسْتَدْرِجُهُمْ : آہستہ آہستہ ان کو پکڑیں گے
🖊مِّنْ حَيْثُ : اس طرح/ جس طرح
🖊لَا يَعْلَمُوْنَ : وہ نہ جانیں گے (خبر نہ ہوگی)

ترجمہ:
*اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہم ضرور انھیں آہستہ آہستہ کھینچ کر لے جائیں گے، جہاں سے وہ نہیں جانتے۔*

*​❈ •✦-✺📚✺-✦• ❈*

15/03/2024

ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے ۔

سورج کے اجالوں سے ، فضاوں سے ، خلاء سے ‛
چاند اور ستاروں کی چمک اور ضیاء سے ‛
جنگل کی خموشی سے ، پہاڑوں کی انا سے ‛
پُر ہَول سمندر سے ، پراسرار گھٹا سے ‛
بجلی کے چمکنے سے ، کڑکنے کی صدا سے ‛
مٹی کے خزانوں سے ، اناجوں سے ، غذا سے ‛
برسات سے ، طوفان سے ، پانی سے ، ہوا سے ‛

ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے​ ۔

گلشن کی بہاروں سے ، تو کلیوں کی حیاء سے ‛
معصوم سی روتی ہوئی شبنم کی ادا سے ‛
لہراتی ہوئی بادِ سحر ، بادِ صبا سے ‛
ہر رنگ کے ، ہر شان کے ، پھولوں کی قبا سے ‛
چڑیوں کے چہکنے سے ، تو بلبل کی نوا سے ‛
موتی کی نزاکت سے ، تو ہیرے کی جلا سے ‛
ہر شے کے جھلکتے ہوئے فن اور کلا سے ‛

​ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے​ ۔

دنیا کے حوادث سے ، وفاؤں سے ، جفا سے ‛
رنج و غم و آلام سے ، دردوں سے ، دوا سے ‛
خوشیوں سے ، تبسم سے ، مریضوں کی شفا سے ‛
بچوں کی شرارت سے ، تو ماؤں کی دعا سے ‛
نیکی سے ، عبادات سے ، لغزش سے ، خطا سے ‛
خود اپنے ہی سینے کے دھڑکنے کی صدا سے ‛
وحدت تیری ہر گام پہ دیتی ہے دلاسے ‛

​ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے​ ۔

ابلیس کے فتنوں سے ، تو آدم کی خطا سے ‛

15/03/2024

پھر اللّٰہ نے آدم سے کہا: "تم انہیں اِن چیزوں کے نام بتاؤ". جب اس نے ان کو ان سب کے نام بتا دیے، تو اللہ نے فرمایا: " میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ آسمانوں اور زمین کی وہ ساری حقیقتیں جانتا ہوں جو تم سے مخفی ہیں، جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو، وہ بھی مجھے معلوم ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو، اسے بھی میں جانتا ہوں".

القرآن(سورۃ البقرہ_آیت نمبر: 33)

15/03/2024

"اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ"
ترجمہ!
اے اللّٰہ! مجھے میری سمجھ بوجھ الہام کر دے اور مجھے میرے نفس کی برائی سے بچا۔ 🤲🏻 آمین یارب العالمین..

مقدس رمضان کا پہلا عشرہ
اللہ ہماری پوشیدہ دعائیں قبول فرمائے،، اور ہمیں دائمی خوشیوں سے نوازے۔

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.

Recite Surah Al-Kahef🌹

15/03/2024

💗💎روزے کی کیا فضیلت ہے؟ 💎💗

💗 روزہ دار کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ (بخاری:1901،مسلم:760)

💎. روزے کا ثواب اللّٰہ نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ (بخاری:1904،مسلم:1151)

💗. روزے کے برابر کوئی چیز نہیں۔ (صحیح الترغیب:986)

💎 روزہ دار کے لیے جنت کا وعدہ ہے۔ (بخاری:1397،مسلم:14)

💗روزہ دار شہداء کے ساتھ ہوں گے۔ (صحیح الترغیب:1003)

💎روزہ دار کے ہر عمل کا اجر سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ (مسلم:1151،ابن ماجہ:1638)

💗. جنت کا دروازہ ریان روزہ داروں کے لیے ہے۔ (بخاری:1896،مسلم:1152)

💎 ایک دن کا روزہ دوزخ کی آگ سے ستر سال دور کردے گا۔ (مسلم:1153،بخاری:2840)

💗روزہ قیامت کے دن سفارش کرے گا۔ (صحیح الترغیب:984)

💎. روزہ گناہوں سے بچنے کے لیے ڈھال ہے۔ (ترمذی:2616)

💗. روزہ دار کی منہ کی بو کستوری سے زیادہ پاکیزہ ہے۔ (بخاری:5927)
💎2. روزہ دار کو افطاری کے وقت جہنم سے آزادی دی جاتی ہے۔ (ابن ماجہ:1643)

💗 روزہ دار کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ (صحیح الترغیب:1002)

15/03/2024

تُو اپنی سَرنَوِشت اب اپنے قلم سے لکھ
خالی رکھی ہے خامۂ حَق نے تِری جَبِیں

☆ شرح
اے مخاطب! تُو یہ سمجھتا ہے کہ خدا نے تیری تقدیر اپنے قلم سے تیری پیشانی میں لکھ دی ہے (یعنی پہلے سے لِکھ دی ہے). لیکن اگر تو اپنے اندر شانِ فقر پیدا کرلے تو یہ ممکن ہے کہ تو اپنی سَرنَوِشت خود اپنے قلم سے لکھ سکے، یعنی اللّٰہ نے تُجھے مجبور محض بناکر دنیا میں نہیں بھیجا ہے بلکہ تجھے ترقی کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت عطا فرمائی ہے. اگر تُم اللّٰہ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہ علیہ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم کی اطاعت کرے تو کامیابی تیرے قدم ضرور چُومے گی.

*

Vous voulez que votre école soit école la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Téléphone

Site Web

Adresse


Democratic Republic Of The