برائٹ فیوچر کےتمام اساتذۂ کرام، عزیز طلباء اور محترم دوستوں کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
یہ بابرکت عید آپ کے لیے خوشیوں، سلامتی اور رحمتوں کا پیغام لے کر آئے۔
Bright future high school and college Haider khel nwtd
Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Bright future high school and college Haider khel nwtd, École, Democratic Republic of the.
تہذیب اور آداب زندگی کو خوبصورت بناتے ہیں! 🎓
ماسٹر مائنڈ اسکول میں صرف کتابی علم ہی نہیں، بلکہ بچوں کی بہترین تربیت اور لائف اسکلز پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ چائے اور بسکٹ پیش کرنے کا یہ انداز بچوں کو ایک اچھا انسان اور باادب شہری بنانے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔
Bright future high school and college Haider khel nwtd Mehad Dawar Arfaq Dawar
09/05/2026
قابـلِ فخر لمحات
برائٹ فیوچر ھائی سکول اینڈ کالج حیدرخیل کے نام نہاد طلباء ہـشـام خـان، عـمـر اور انـتـخـاب عـالــم پر بے حد فخر کرتے ہے جنہوں نے اپنے پراجیکٹ ( پھول کی ساخت اور افعال) کا ایک بہترین چارٹ تیار کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ان بچوں کی یہ تخلیقی محنت اور لگن دیکھ کر دلی خوشی ہوئی اور ہم دیگر طلباء کو بھی اسی طرح کی علمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ عملی طور پر سیکھ سکیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام طلباء کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کا مستقبل روشن ہو۔ 🖊️📚🌹
🏫🎒
07/05/2026
✨ برائٹ فیوچر ھائی سکول اینڈ کالج حیدرخیل ✨
جماعت نہم کے طلباء کی شاندار ایکٹیویٹی 📚🎨
طلباء نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف قسم کے خوبصورت ڈیزائن، چارٹس اور پاکستانی نقشہ تیار کیا۔ 🇵🇰
اس سرگرمی کا مقصد طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں، محنت اور قومی جذبے کو فروغ دینا ہے۔
اساتذہ کرام نے طلباء کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 🌟
ماشاءاللّٰہ تمام طلباء نے نہایت خوبصورتی اور دلچسپی کے ساتھ اپنی ایکٹیویٹی مکمل کی۔ 👏
Bright future high school and college Haider khel nwtd
07/05/2026
نوٹیفکیشن
برائٹ فیوچر ھائی سکول اینڈ کالج حیدرخیل کے جماعت دہم کے طلباء کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 08-05-2026 سے سکول میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
بغیر اطلاع غیر حاضری کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
منجانب:
انتظامیہ
برائٹ فیوچر ھائی سکول اینڈ کالج حیدرخیل
Bright future high school and college Haider khel nwtd
برائٹ فیوچر ہائی سکول اینڈ کالج حیدرخیل
جماعت فرسٹ ائیر کے تمام طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ Board of Intermediate and Secondary Education Bannu بنوں بورڈ کی جانب سے رول نمبر سلپس موصول ہو چکی ہیں۔
تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد سکول/کالج آفس سے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کریں تاکہ امتحانات کی تیاری بروقت کریں اور کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
مقررہ وقت سے اپنی رول نمبر سلپ وصول کریں۔
مزید معلومات کے لیے سکول انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
شکریہ
انتظامیہ
برائٹ فیوچر ہائی سکول اینڈ کالج حیدرخیل
26/04/2026
ایک اچھے استاد کی پہچان: خصوصیات، اصول اور عملی رہنمائی
تعلیم کسی جادو کا نام نہیں بلکہ ایک منظم اور قابلِ پیمائش عمل ہے۔ ماہرینِ تعلیم کے مطابق طلبہ اپنے اسباق بھول سکتے ہیں، مگر وہ یہ کبھی نہیں بھولتے کہ ایک استاد نے انہیں سیکھنے کے بارے میں کیسا احساس دیا۔ ایک کامیاب استاد پیدائشی نہیں ہوتا بلکہ اپنی عادات، رویوں اور مسلسل محنت سے خود کو تیار کرتا ہے۔
اہم خصوصیات جو ایک اچھے استاد کو ممتاز بناتی ہیں
تعلیمی تحقیق اور عملی تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ درج ذیل آٹھ خوبیاں ایک استاد کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں:
مضمون پر عبور:
استاد کو اپنے مضمون پر مکمل گرفت ہونی چاہیے تاکہ وہ ہر تصور کو مختلف انداز میں واضح کر سکے اور طلبہ کے سوالات کا تسلی بخش جواب دے سکے۔
تدریسی مہارت:
مؤثر استاد سادہ مثالوں اور عملی طریقوں سے پڑھاتا ہے اور طلبہ کی سمجھ کو مسلسل جانچتا رہتا ہے۔
ہمدردی اور احساس:
طلبہ کے جذبات اور حالات کو سمجھنا ایک اہم خوبی ہے۔ ایک محفوظ اور دوستانہ ماحول سیکھنے کے عمل کو تیز بناتا ہے۔
بلند توقعات:
ایک اچھا استاد ہر طالب علم سے بہتر کارکردگی کی امید رکھتا ہے اور اسے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
مستقل مزاجی اور انصاف:
قوانین کی یکساں پابندی اور وقت کی پابندی طلبہ میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہے۔
خود احتسابی:
استاد کو چاہیے کہ وہ اپنی تدریس کا جائزہ لے اور بہتری کے لیے نئے طریقے اپنائے۔
مؤثر ابلاغ:
واضح ہدایات اور طلبہ کو توجہ سے سننا کلاس روم میں کامیابی کی کنجی ہے۔
جذبہ اور پیشہ ورانہ رویہ:
اپنے پیشے سے محبت اور سیکھنے کا تسلسل استاد کو نمایاں بناتا ہے۔
بنیادی اصول جن کے بغیر کامیابی ممکن نہیں
ماہرین کے مطابق تین اصول ایسے ہیں جن کے بغیر دیگر تمام خوبیاں بے اثر ہو جاتی ہیں:
دیانتداری: نقل اور بے ایمانی استاد کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے۔
وقت کی پابندی: استاد کا وقت پر ہونا طلبہ کے لیے عملی مثال ہے۔
سیکھنے کا جذبہ: بدلتے دور کے ساتھ خود کو اپ ڈیٹ رکھنا ضروری ہے۔
غلط تصورات کی وضاحت
یہ تصور غلط ہے کہ:
بلند آواز استاد کو بہتر بناتی ہے۔
زیادہ ہوم ورک دینا بہتر تدریس کی علامت ہے۔
سختی اور خوف سے مستقل سیکھنے کے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
حقیقت میں، احترام اور واضح رہنمائی دیرپا اثر ڈالتی ہے۔
بہتری کے لیے عملی اقدامات
تعلیمی ماہرین کے مطابق اساتذہ کو چاہیے کہ:
ایک وقت میں ایک مہارت پر توجہ دیں۔
چھوٹے عملی اقدامات سے آغاز کریں۔
ساتھی اساتذہ سے رہنمائی اور فیڈبیک حاصل کریں۔
اختتامی کلمات
بچوں کو کامل استاد کی نہیں بلکہ ایسے استاد کی ضرورت ہوتی ہے جو مخلص ہو، موجود ہو اور مسلسل سیکھنے کے عمل میں مصروف رہے۔ ایک استاد صرف نصاب مکمل نہیں کرتا بلکہ بچوں کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔
کلاس روم وہ جگہ ہے جہاں ایک استاد چند لمحوں میں کسی بچے کی زندگی کا رخ بدل سکتا ہے۔ یہی اس پیشے کی اصل طاقت اور ذمہ داری ہے۔
Bright future high school and college Haider khel nwtd
"علم رڼا ده – دلته راتلونکی جوړېږي 🌱"
برائٹ فیوچر ھائی سکول اینڈ کالج حیدرخیل
جماعت گیارہویں اور بارہویں کے طلباء کے آن لائن داخلہ کی تاریخ 09 اپریل 2026 تک توسیع کر دی گئی۔
برائٹ فیوچر ہائی سکول اینڈ کالج ، #حیدرخیل میرعلی کے ہونہار طلباء
فرحان اللہ، ریحان خان اور علمان خان نے #پشتو نظم
"ایزی رانہ مکتب کی پہ بموں کتابونہ" کو نہایت خوبصورت اور پُراثر انداز میں پیش کیا۔
طلباء کی بہترین #کارکردگی نے محفل کو خوب گرما دیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
ایسے باصلاحیت طلباء کسی بھی #تعلیمی ادارے کا فخر ہوتے ہیں۔
ہم ان طلباء، ان کے اساتذۂ کرام اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.
Emplacement
Type
Contacter l'école
Site Web
Adresse
Democratic Republic Of The