Hazrat Sumayya (RA) ki Shahadat Aur Hamari Betiyon ki Tarbiyat - Maulana Huzaifa Vastanvi DB
Huzaifa Vastanvi
Media Off
Maulana Huzaifa Vastanvi I Seerat series I Ramazan 2026
Ramadan Mubarak To All From Jamia Akkalkuwa
MAUALNA HUZAIFA SB VASTANVI DB | ISTIQBALL |
10/02/2026
📘 اقتباسِ مُلخَّص
از کتاب: ’’علمائے دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج‘‘
📗 تلخیص وتحقیق شدہ کتاب:
’’اہلِ سنت والجماعت کون؟‘‘
🖋 مرتبِ ملخص
جناب مولانا محمد حذیفہ بن مولانا غلام محمد وستانوی دامت برکاتہم
رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا
✍ تقریظ
مفتی ابو القاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم
مہتمم دارالعلوم دیوبند
🪶 پیش لفظ ونظر ثانی
مولانا حکیم فخر الاسلام صاحب مظاہری، الہٰ آبادی
تمام اسلامی نسبتوں کا جامع مسلک: مسلکِ دیوبند
’’علمائے دیوبند کے اس دینی رخ اور مسلکی مزاج‘‘ کی نسبتوں سے اگر انہیں پہچنوایا جائے تو اس کا خلاصہ یہ ہے کہ:
🔹 وہ دیناً مسلمان ہیں
🔹 فرقۃً اہلِ سنت والجماعت ہیں
🔹 مذہباً حنفی ہیں
🔹 کلاماً ماتریدی بتوافقِ اشعری ہیں
🔹 مشرباً صوفی ہیں
🔹 سلوکاً چشتی، بلکہ جامعِ سلاسل ہیں
🔹 فکراً ولی اللّٰہی ہیں
🔹 اصولاً قاسمی ہیں
🔹 فروعاً رشیدی ہیں
🔹 بیاناً یعقوبی ہیں
🔹 شرحاً اشرفی ہیں
🔹 اور نسبتاً دیوبندی ہیں
وَالحمدُ للّٰہِ علٰی ہٰذِہِ الجامِعِیَّۃ
🖋 اقبالؒ کی بصیرت افروز شہادت
مسلکِ علمائے دیوبند کے اسی جامع اور معتدل مزاج کو دیکھ کر شاعرِ مشرق ڈاکٹر محمد اقبالؒ نے ’’دیوبندیت‘‘ کے بارے میں ایک جامع اور بلیغ جملہ ارشاد فرمایا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ:
’’یہ دیوبندی کوئی خاص مذہب ہے یا کوئی فرقہ؟‘‘
تو فرمایا:
’’نہیں!
ہر معقول پسند دیندار کا نام دیوبندی ہے۔‘‘
🧩 دیوبندیت اور قاسمیت
بہرحال، اسی جامعیتِ اصول و شخصیت کے امتزاج سے پیدا شدہ مسلک کا نام ’’دیوبندیت‘‘ اور ’’قاسمیت‘‘ ہے۔
پس یہی:
📚 علمِ شریعت
🧠 کلامی ماتریدیت بتوافقِ اشعریت
⚖️ اتباعِ فقہ
🕊 پیرویٔ طریقت
🛡 دفاعِ زیغ و ضلالت
🤝 جامعیت و اجتماعیت
🌸 اتباعِ سنت
— اس مسلکِ اعتدال کے عناصرِ ترکیبی ہیں، جو اس آیتِ کریمہ کا مصداق ہیں:
﴿سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ﴾
🌟 جامع مزاجِ مسلک
اس لیے یہ مسلک:
جامعِ عقل و عشق،
جامعِ علم و معرفت،
جامعِ عمل و اخلاق،
جامعِ مجاہدہ و جہاد،
جامعِ دیانت و سیاست،
جامعِ روایت و درایت،
جامعِ خلوت و جلوت،
جامعِ عبادت و مدنیت،
جامعِ حکم و حکمت،
جامعِ ظاہر و باطن،
بلکہ جامعِ حال و قال ہے۔
🕯 فکری و روحانی مصادر
🔸 نقل کو عقل کے لباس میں پیش کرنے کا منہج
→ حکمتِ ولی اللّٰہی سے ملا
🔸 اصولِ دین کو معقول سے محسوس بنانے کا ذوق
→ حکمتِ قاسمیہ سے ملا
🔸 فروعِ دین میں رسوخ و استحکام
→ قطبِ گنگوہیؒ سے ملا
🔸 سلوک میں عاشقانہ جذبات و اخلاق کا جوش
→ حضرت حاجی امداد اللہؒ سے ملا
🔸 تصوف میں اتباعِ سنت کا ذوق
→ حضرت مجدد الف ثانیؒ اور سید الشہداء رائے بریلویؒ سے ملا
📖 قرآن و حدیث سے ربط
اسی لیے علمائے دیوبند قرآن و حدیث کے:
📌 معانی
📌 دقیق مطالب
📌 اسرار و حقائق
— کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں، اور نصوص کے ظواہر و بواطن دونوں سے استدلال کرتے ہیں، جو انہیں شیوخِ علم کی صحبت و فیضان سے حاصل ہوا۔
🌍 مسلک نہیں، زندہ دعوت
غرض، مسلکِ علمائے دیوبند محض ایک نظری مسلک نہیں، بلکہ ایک مستقل، زندہ اور عملی دعوت ہے — جو سو برس پہلے بھی کارآمد تھی اور آج سوا سو برس بعد بھی اسی طرح مؤثر ہے۔
🔹 رنگ: تعلیمی
🔹 پھیلاؤ: تبلیغی
🔹 جماؤ: معاشرتی
🔹 تحفظ: افتائی و قضائی
🔹 بلندی: ریاضت و سپہ گری
🔹 ضبطِ نفس: تربیتی
🔹 مدافعت: مجاہداتی
🔹 اور دعوت: بین الاقوامی
⚖ اعتدال اور جامعیت کا منہج
یہی وہ جامع مسلک اور طریقِ عمل ہے جس سے اس جماعت کا مزاج جامع بنا اور اس میں جامعیت کے ساتھ اعتدال قائم ہوا۔
اسی لیے چند بندھے جڑے مسائل، یا خاص خاص فنون، یا مخصوص عملی گوشوں کو لے کر جمود اختیار کر لینا، اور اسلام کو اسی میں محصور سمجھ لینا — اس مسلک کا طریقہ نہیں۔
📌 وضاحتِ علمی امانت
یہ تمام مضمون:
🔹 اصل کتاب ’’علمائے دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج‘‘ سے
🔹 منتخب اقتباس کی صورت میں
🔹 کتاب ’’اہلِ سنت والجماعت کون؟‘‘ (تلخیص شدہ) کے ذریعے
🔹 مولانا محمد حذیفہ وستانوی حفظہ اللہ کی محنتِ تلخیص کے ساتھ
🔹 مفتی ابو القاسم صاحب کی تقریظ
🔹 اور مولانا حکیم فخر الاسلام کے پیش لفظ کے ہمراہ
— قارئین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
📌 توضیحِ تلخیص و علمی خدمت
(بطور اقتباس)
تقریظ: مفتی ابو القاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم
جناب مولانا محمد حذیفہ وستانوی زید فضلُہ
(رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا)
نے اس اہم تصنیف کی تلخیص کا اہتمام کیا ہے،
جس میں اصل کتاب کے مضامین کو اختصار اور جامعیت کے ساتھ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ
اصل کتاب کے حوالہ جات بھی درج کر دیے گئے ہیں،
تاکہ بوقتِ ضرورت مکمل مضمون کی طرف رجوع کیا جا سکے۔ 📚
پیش لفظ: مولانا حکیم فخر الاسلام صاحب مظاہری، الہٰ آبادی
اس کتاب کے لیے دو باتوں کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی:
🔹 ایک: تخریج و تسہیل
🔹 دوسری: تلخیص
پہلا کام، راقم کے علم کے مطابق،
مفتی عمران اللہ صاحب
(مدرس دارالعلوم دیوبند)
نے انجام دے دیا ہے۔ ✔️
رہا دوسرا کام، یعنی تلخیص،
تو اسے جناب مولانا محمد حذیفہ بن مولانا غلام محمد وستانوی حفظہ اللہ
(رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کوا)
نے سرانجام دیا ہے،
جو اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ ✨
موصوف عزیز مخدوم کو خدائے تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے۔ 🤲
02/04/2025
เตรียมตัวเก็บไข่ 😍🥚
มื้อเย็นสำหรับคนเตรียมไข่🥚 กินไปจะอ้วกไป 😂😂❤️❤️💪💪 #คู่รักต่างวัย #เด็กหลอดแก้ว #อยากมีลูก #มีลูกยาก #มีบุตรยาก
#ไปต่อด่านที่2❤️💪 คุณหมอดูฮอร์โมนและอัลตร้าซาวด์พบไข่ที่มีลุ้นด้วยค้าา 🎊 ต่อไปฉีดยากระตุ้นไข่และกันไข่ตก เพื่อนัดเก็บไข่วันอังคารนี้แล้วน้า #จะทำให้เต็มที่ถึงแม้นโอกาสจะน้อยริบหรี่❤️❤️
#เด็กหลอดแก้ว #อยากมีลูก #คู่รักต่างวัย #มีลูกยาก #มีบุตรยาก
Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.
Emplacement
Contacter l'école
Téléphone
Site Web
Adresse
Democratic Republic Of The