Punjab CNF Updates

Punjab CNF Updates

Partager

منشیات کے خلاف آگاہی، پنجاب میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں، عوامی معلومات اور سماجی شعور کی ترویج کے لیے ایک معلوماتی پلیٹ فارم۔

22/07/2026

🛡️ ایک سال خدمت، ایک عزم نو، ایک ہی مشن — منشیات سے پاک پنجاب

ماشاءاللہ، آج پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) ملتان ڈویژن کے قیام کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ یہ ایک سال صرف مدتِ ملازمت نہیں بلکہ فرض شناسی، دیانت، قربانی اور عوامی خدمت کی روشن مثال ہے۔

اس دوران فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کیں اور بے شمار خاندانوں، خصوصاً نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

منشیات صرف ایک فرد کو نہیں بلکہ پورے معاشرے کو تباہ کر دیتی ہیں۔ اس لعنت کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف آواز بلند کرے، مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دے اور اپنے اردگرد کے نوجوانوں کی مثبت رہنمائی کرے۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے تمام افسران اور جوانوں کو ان کی ایک سالہ خدمات پر دلی مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت، استقامت اور کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ اپنے وطن اور آنے والی نسلوں کو منشیات سے محفوظ بنانے کے مشن کو جاری رکھ سکیں۔

🇵🇰 ایک سال خدمت • ایک عزم نو • ایک ہی مشن — منشیات سے پاک پنجاب

Photos from Punjab CNF Updates's post 10/07/2026

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، 22 ملین روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 2 اسمگلر گرفتار

لاہور میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحصیل واہگہ کے علاقے ڈھیال میں سرگرم ایک منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔ کارروائی کے دوران دو مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے 22 ملین روپے سے زائد مالیت کی 29 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 19 کلو گرام افیون اور 10 کلو گرام ہیروئن شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ منشیات مختلف علاقوں میں سپلائی کیے جانے کا خدشہ تھا، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے مکمل ڈرون سسٹم، ایک پمپ ایکشن گن، ایک ایس ایم جی، دو پستول، متعدد میگزین اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں، جنہیں قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنایا جا سکے۔

23/06/2026

🚨 پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) کی قصور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد 🚨

منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) نے ضلع قصور میں ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 314.7 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن میں 93 کلوگرام افیون اور 221.7 کلوگرام چرس شامل ہے۔ برآمد شدہ منشیات کی تخمینی مالیت تقریباً 7 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں ایک حاضر سروس پولیس کانسٹیبل محمد زمان طفیل جبکہ دوسرا ملزم ڈاکٹر عاقب رضا شامل ہے، جو مبینہ طور پر منشیات کی ترسیل اور سپلائی کے منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ منشیات ملتان سے قصور منتقل کی جا رہی تھیں تاکہ انہیں مختلف علاقوں میں فروخت کیا جا سکے، خصوصاً تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

پنجاب CNF کی بروقت کارروائی نے نہ صرف ایک بڑے منشیات فروش نیٹ ورک کو بے نقاب کیا بلکہ نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کی جانب بھی ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی گرفت سے کوئی بھی مجرم نہیں بچ سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کے "ڈرگ فری پنجاب" وژن کے تحت پنجاب CNF صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ فورس کے ڈائریکٹر جنرل Brigadier Mazhar Iqbal کی قیادت میں جاری آپریشنز کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے پاک اور محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہے۔

منشیات ایک سماجی برائی ہے، اس کے خلاف جدوجہد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر CNF ہیلپ لائن 1012 پر دیں۔

Vous voulez que votre école soit école la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Téléphone

Adresse


Lahore
Democratic Republic Of The