28/11/2024
#گورنمنٹ #بوائز #مڈل #سکول #چڑالہ
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ باغ کے باغ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق آج مورخہ 28 نومبر کو گورنمنٹ بوائز مڈل سکول چڑالہ میں کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یونین کونسل مکھیالہ، یونین کونسل چڑالہ اور یونین کونسل سیسر کلس کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات سے جماعت سوم اور ششم کے طلبہ کے درمیان ناظرہ اور فہم القرآن کے مقابلہ جات انعقاد ہوا۔ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول چڑالہ کی ہونہار طالبہ منہا کیانی نے جماعت سوم کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جماعت ششم بچوں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ملائکہ ارشد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ان دونوں بچیوں کو اس مقابلے کے لئے تیار کرنے والے ہمارے ادارے کے روح رواں محترم مفتی عبدالسلام صاحب ہیں جو بڑی محنت سے بچوں کو قرآن سکھانے اور سمجھانے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ ادارے کی جانب سے ان بچوں کو، اساتذہ کرام اور بچوں کے والدین کو بہت بہت مبارک ہو۔
اس مقابلے میں شامل ہونے والے بچوں کو نہائت خوش الحانی سے تلاوت قرآن، ترجمہ، گرامر کی گردان اور تجویدی قواعد کے لحاظ سے پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم اور اس کی تفہیم کے لیے جو بہترین ماڈل کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ترتیب دیا ہے اس کے ذریعے بچے بہت جلد اور بڑی آسانی سے اس ماڈل کو سمجھ کر قرآن پاک سیکھ رہے ہیں۔
اس موقع پر ادارے میں تشریف لانے والے مہانوں کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منتظمین، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہیں۔