11/01/2023
اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لئے ’’درود و سلام ‘‘ میں بڑی خیر، برکت اور رحمت رکھی ہے…
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَصَحْبَہِ وَسَلِّمْ
دل چاہتا ہے کہ کسی دن بھی… درود شریف کے عمل کا ناغہ نہ ہو… درود شریف ہمیں اللہ تعالیٰ سے جوڑتا ہے… درود شریف ہمیں حضرت محمد ﷺ سے جوڑتا ہے…درود شریف ہمیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں سے جوڑتا ہے… درود شریف ہمیں ’’رحمت‘‘ سے جوڑتا ہے… درود شریف ہمیں ’’شفاعت‘‘ سے جوڑتا ہے… درود شریف ہمیں ’’ مغفرت‘‘ سے جوڑتا ہے… درود شریف ہماری ملاقات فرشتوں سے کراتا ہے… درود شریف ہمیں اونچی روحانی سیر کراتا ہے…
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَصَحْبَہِ
درود شریف میں اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی ہے… حضرت آقا مدنی ﷺ کا تذکرہ بھی ہے… درود شریف میں دعاء بھی ہے… درود شریف میں عقیدہ بھی ہے… درود شریف میں عمل بھی ہے… درود شریف میں محبت بھی ہے… درود شریف میں ’’وفاداری‘‘ بھی ہے… درود شریف میں عشق بھی ہے… درود شریف میں طہارت اور پاکی بھی ہے…اور درود شریف میں اللہ تعالیٰ کا قرب بھی ہے…
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا صَلّٰی عَلَیْہِ الْمُصَلُّوْنَ
درود شریف میں اونچی پرواز ہے… درود شریف میں دعاؤں کی قبولیت ہے، درود شریف میں حاجات کی تکمیل ہے… درود شریف میں نفس کی اصلاح ہے… درود شریف میں دل کا تزکیہ ہے… درود شریف میں آنکھوں کی روشنی ہے…درود شریف میں آخرت کی آسانی ہے… درود شریف میں دنیا کی برکت ہے…
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ فِیْ اَوَّلِ کَلَامِنَا وَ فِیْ اَوْسَطِ کَلَامِنَا وَفِیْ آخِرِ کَلَامِنَا