جامعه دارالعلوم چارمنګ

جامعه دارالعلوم چارمنګ Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de جامعه دارالعلوم چارمنګ, Formation, Hilal khel Charmang, Democratic Republic of the.

جامعه دارالعلوم چامنگ، نزد سرکاری ہسپتال ھلال خیل، چارمنگ ضلع باجوڑ۔

قائم شدہ: 2018ء
خدمات: شعبه حفظ القرآن، ناظرہ وقاعدہ مع التجوید، شعبه کتب درجه اولیٰ، ثانیه، ثالثه، رابعه۔

جامعه دارالعلوم چارمنګ کیلئے ایک مخلص باورچی کی ضرورت ہے 🍴🔪🍽️🫖
22/09/2026

جامعه دارالعلوم چارمنګ کیلئے ایک مخلص باورچی کی ضرورت ہے 🍴🔪🍽️🫖

🌿 بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌿🕌 جامعہ دارالعلوم چارمنگہلال خیل، چارمنگ، باجوڑالحمدللہ! جامعہ دارالعلوم چارمنگ میں دینی تعلیم...
13/09/2026

🌿 بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌿
🕌 جامعہ دارالعلوم چارمنگ
ہلال خیل، چارمنگ، باجوڑ
الحمدللہ! جامعہ دارالعلوم چارمنگ میں دینی تعلیم کے ساتھ طلبہ کی رہائش، خوراک اور تربیت کا بھی باقاعدہ انتظام ہے۔
📚 شعبۂ کتب:
درجۂ اولیٰ سے درجۂ رابعہ تک
📖 شعبۂ حفظ القرآن:
تجویدی قاعدہ سے لے کر حفظِ قرآن تک
👳 رہائشی طلبہ:
تقریباً 70 تا 80 طلبہ جامعہ میں مقیم ہیں۔
🍲 جامعہ کا لنگر خانہ:
رہائشی طلبہ کے لیے تینوں اوقات تازہ، صاف ستھرا اور معیاری کھانا اور چائے کا باقاعدہ انتظام ہے۔

📢 اہم اعلان — ایک نیک سیرت شخص کی ضرورت

جامعہ کے لنگر خانہ/مطبخ کے لیے ایک ذمہ دار، محنتی اور نیک سیرت لنگری/مطبخی کی اشد ضرورت ہے۔
ترجیح ایسے امیدوار کو دی جائے گی جو:

✅ نیک اور صالح ہو
✅ خوش اخلاق اور نرم مزاج ہو
✅ پانچ وقت کی نماز کا پابند ہو
✅ سنتِ نبوی ﷺ کا متبع ہو
✅ حافظ قرآن کو ترجیح دیجائگی
✅ دینی تعلیم یافتہ کو ترجیح دیجائگی
✅ تبلیغی مزاج رکھتا ہو
✅ طلبہ کے ساتھ شفقت اور حسنِ اخلاق سے پیش آئے
✅ صفائی، نظم و ضبط اور کھانا پکانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتا ہو
💰 ماہانہ تنخواہ: 30,000 روپے
🏠 رہائش:
منتخب امیدوار کے لیے جامعہ کی طرف سے الگ کمرے کا انتظام موجود ہوگا۔
📌 اہم بات:
جو حضرات مذکورہ شرائط پر پورا اترتے ہوں اور اس خدمتِ دین میں دلچسپی رکھتے ہوں، وہ بلا تکلف رابطہ فرمائیں۔ امیدوار کی اہلیت اور شرائط پر پورا اترنے کے بعد تقرری کی جائے گی۔
📞 رابطہ نمبر:

03069711964/‪0302 9386177‬

🌹 یہ محض ملازمت نہیں، دین کے طلبہ کی خدمت کا ایک عظیم موقع ہے۔
"جو شخص اللہ کے دین کے طلبہ کی خدمت کرتا ہے، وہ ایک مبارک دینی ماحول میں اپنی صلاحیتیں صرف کرتا ہے۔"
🤲 اللہ تعالیٰ جامعہ، اس کے اساتذہ، طلبہ اور معاونین کی خدمات کو شرفِ قبول عطا فرمائے۔ آمین۔
📢 اہلِ خیر سے گزارش ہے کہ یہ اشتہار ایسے مستحق اور مناسب حضرات تک ضرور پہنچائیں۔
ضیاء ۔۔۔حقانی۔۔
جامعه دارالعلوم چارمنګ

12/09/2026

جامعه دارالعلوم چارمنګ👆👇

🌙 تعلیمی سال 2026ء: علمِ دین کی روشنی میں روشن مستقبل 🌙​"تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے" (الح...
01/04/2026

🌙 تعلیمی سال 2026ء: علمِ دین کی روشنی میں روشن مستقبل 🌙
​"تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے" (الحدیث)

​محترم والدین اور سرپرست حضرات!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

​الحمدللہ! نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو چکا ہے اور ہمارے مدرسے میں باقاعدہ داخلوں کا سلسلہ شروع ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی اقدار، بہترین اخلاق اور قرآن و سنت کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں، تو ہمارا ادارہ آپ کا منتظر ہے۔
​📚 ہمارے یہاں دستیاب شعبہ جات:
​ناظرہ و تجوید: مخارج کی درستگی اور خوبصورت تلاوت کے ساتھ۔
​تحفیظ القرآن: مختصر مدت میں پختہ حفظ اور دہرائی کا خاص اہتمام۔
​درسِ نظامی (درجہ رابعہ تک): مستند اساتذہ کی زیرِ نگرانی مکمل نصاب۔
​بنیادی دینی تعلیمات: نماز، مسنون دعائیں، عقائد اور سیرتِ طیبہ ﷺ۔
​تربیتِ اخلاق: بچوں کی کردار سازی اور اسلامی آداب کی عملی مشق۔
​✨ ہماری امتیازی خصوصیات:
​تجربہ کار اساتذہ: جید علمائے کرام اور قراء حضرات کی خصوصی توجہ۔
​تعلیمی ماحول: پرسکون، منظم اور مکمل اسلامی ماحول۔
​انفرادی نگرانی: ہر طالب علم کی علمی و اخلاقی پیش رفت پر گہری نظر۔
​جدید سہولیات: تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کا ادراک۔
​📍 مقام: جامعه دارالعلوم چارمنګ
نزد سرکاری ہسپتال ھلال خیل چامنگ ضلع باجوڑ
📞 رابطہ برائے معلومات: 03059589364
​نوٹ: نشستیں محدود ہیں، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر داخلے جاری ہیں۔ اپنے بچوں کے محفوظ اور بابرکت مستقبل کے لیے آج ہی تشریف لائیں۔

🌙✨ بسم اللہ الرحمن الرحیم ✨🌙اعلان عام — نمازِ عید الفطرمحترم اہلِ اسلام بالخصوص علاقہ چارمنگ!🥰فرحت و مسرت کے اس بابرکت م...
19/03/2026

🌙✨ بسم اللہ الرحمن الرحیم ✨🌙
اعلان عام — نمازِ عید الفطر
محترم اہلِ اسلام بالخصوص علاقہ چارمنگ!
🥰فرحت و مسرت کے اس بابرکت موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ دارالعلوم چارمنگ میں ان شاء اللہ نمازِ عید الفطر نہایت اہتمام اور روحانی ماحول میں ادا کی جائے گی۔
🕌👈 یہ وہ مبارک ساعت ہے جب بندہ اپنے رب کے حضور شکرانہ ادا کرتا ہے،
رمضان المبارک کی عبادات کی قبولیت کی امید لیے، خوشی اور عاجزی کے ساتھ سجدہ ریز ہوتا ہے۔
🌹 نماز کی امامت و بیان فرمائیں گے:
حضرت مولانا مفتی صاحب ضیاء الحق حقانی دامت برکاتہم العالیہ
(مدرس جامعہ ہذا)

⏰ وقت: صبح 7:45 بجے
👈بروز جمعہ مبارک 👉
📍 مقام: جامعہ دارالعلوم چارمنگ ھلال خیل چارمنگ باجوڑ
💫 آئیے!
اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ اس بابرکت اجتماع میں شریک ہوں،
اخوت، محبت اور اسلامی بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کریں،
اور عید کی حقیقی خوشیوں کو سمیٹیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو قبول فرمائے،
اور ہمیں بار بار یہ مبارک دن نصیب فرمائے۔ آمین
📢 اعلان عام — کل عام وانتم بخیر 🌸

🌹تقریب تکمیل دورۂ تفسیر القرآن الکریم🪷👈ایک عظیم الشان روحانی و علمی اجتماع تقریب تکمیل دورہ تفسیر القرآن الکریم 🥰قرآن کر...
16/03/2026

🌹تقریب تکمیل دورۂ تفسیر القرآن الکریم🪷
👈ایک عظیم الشان روحانی و علمی اجتماع تقریب تکمیل دورہ تفسیر القرآن الکریم

🥰قرآن کریم اللہ رب العزت کا وہ عظیم کلام ہے جو انسانیت کے لیے ہدایت، نور اور زندگی کا کامل دستور ہے۔ اس کی تلاوت دلوں کو نور عطا کرتی ہے اور اس کی تفسیر انسان کو فہمِ دین کی گہرائیوں تک پہنچا دیتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت علمائے کرام ہمیشہ سے قرآن کی تعلیم و تفسیر کو امت کی سب سے بڑی خدمت سمجھتے آئے ہیں۔
😘الحمدللہ! اسی مبارک سلسلے کی ایک عظیم کڑی کے طور پر جامعہ دارالعلوم چارمنگ ہلال خیل میں قرآن کریم کے عظیم الشان علمی سفر دورۂ تفسیر القرآن الکریم کی تکمیل کی بابرکت تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ یہ تقریب صرف ایک تعلیمی مرحلہ نہیں بلکہ قرآن سے محبت اور اس کی تعلیم کے فروغ کا ایک مبارک پیغام ہے۔
👈🌹اس مبارک موقع پر مہماخصوصی عظیم استاذ، مفسر قرآن اور شیخ الحدیث حضرت مولانا عماد الدین صاحب حفظہ اللہ قرآن کریم کی تعلیم کا یہ مبارک سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔
👈 اس موقع پر قرآن کریم کی تلاوت، نعت شریف اور روح پرور بیانات کے ذریعے سامعین کے ایمان کو تازگی اور دلوں کو نور عطا کیا جائے گا۔
👈 🗓️یہ بابرکت اجتماع بروز 16 مارچ 2026ء بمطابق 27 رمضان المبارک بعد از نماز ظہر 02:00 بجے منعقد ہوگا۔ اس کی روحانی فضا یقیناً رمضان المبارک کے ان مبارک ایام میں اہلِ ایمان کے لیے ایمان افروز اور دلوں کو گرما دینے والی ہوگی۔

🥰لہٰذا تمام علاقہ چارمنگ کے علماء کرام، طلبہ، معززینِ علاقہ اور اہلِ ایمان عوام الناس سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس عظیم الشان علمی و روحانی تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ قرآن کریم کی محفلوں میں شرکت باعثِ سعادت، رحمت کے نزول اور دلوں کی اصلاح کا ذریعہ ہوتی ہے۔

🤲اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مبارک اجتماع کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، قرآن کریم کی خدمت کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں قرآن کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے آگے پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام
👈الداعی الی الخیر:
حضرت مولانا قاری سلطان محمد صاحب، مفتی ضیاء الحق حقانی صاحب
و جملہ ارکان جامعہ ھذا ۔

🎊 مبارکباد: جامعه دارالعلوم چارمنګ  کا اعزاز 🎊​فرمانِ نبوی ﷺ ہے: "تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو...
03/03/2026

🎊 مبارکباد: جامعه دارالعلوم چارمنګ کا اعزاز 🎊
​فرمانِ نبوی ﷺ ہے: "تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔"
​الحمدللہ! ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد مسرت ہو رہی ہے کہ جامعہ دارالعلوم چارمنگ کے ہونہار طلباء نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان (شعبہ حفظ القرآن) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔
​یہ کامیابی محض اتفاق نہیں، بلکہ:
​مدرسہ کے اساتذہ کی شبانہ روز محنت،
​طلباء کا شوق اور لگن،
​اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔

مبارک ہو! منزلِ مراد پالی 🎊الحمدللہ! ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی اور مسرت ہو رہی ہے کہ ہمارے درسہ جامعه دارالعلوم چارم...
28/02/2026

مبارک ہو! منزلِ مراد پالی 🎊
الحمدللہ! ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی اور مسرت ہو رہی ہے کہ ہمارے درسہ جامعه دارالعلوم چارمنگ کے ہونہار طالب علم منتظر خان ولد گل جان نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان میں حفظ القران میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے مدرسے کا نام روشن کر دیا ہے۔
یہ کامیابی محض ایک طالب علم کی نہیں، بلکہ اساتذہ کی شبانہ روز محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ پاک عزیز طالب علم کو علمِ نافع عطا فرمائے اور انہیں دینِ اسلام کا حقیقی خادم بنائے۔ آمین!
#کامیابی #مبارکباد

ماشاءاللہ! وفاق المدارس کے امتحانات میں جامعه دارالعلوم چارمنگ کی طالبات کی شاندار کامیابی"علم ایسی روشنی ہے جو کبھی مان...
27/02/2026

ماشاءاللہ! وفاق المدارس کے امتحانات میں جامعه دارالعلوم چارمنگ کی طالبات کی شاندار کامیابی
"علم ایسی روشنی ہے جو کبھی ماند نہیں پڑتی"
ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات میں ہمارے مدرسے کے درجہ اولیٰ کی طالبات نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔
یہ کامیابی محض ایک امتحان کی کامیابی نہیں بلکہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے منور ہونے والے سفر کا ایک حسین سنگ میل ہے۔ ان طالبات نے ثابت کر دیا کہ محنت اور اخلاص ہو تو منزل دور نہیں۔

ہم ان تمام طالبات کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں اور اس عظیم خوشی کے موقع ان والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ عملی زندگی میں دینِ اسلام کی بہترین داعیہ بن کر ابھریں گی۔

عزم و ہمت کی زندہ مثال—عمر رسیدہ طالب علم کا مثالی اعزاز! 🌟"علم حاصل کرو ماں کی گود سے لے کر لحد (قبر) تک"ہمیں یہ بتاتے ...
26/02/2026

عزم و ہمت کی زندہ مثال—عمر رسیدہ طالب علم کا مثالی اعزاز! 🌟
"علم حاصل کرو ماں کی گود سے لے کر لحد (قبر) تک"
ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد مسرت اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ جامعه دارالعلوم چارمنگ کے محنتی اور ہمت مراد طالب علم محترم حاجی عبد الحکیم صاحب نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔
اس کامیابی کی خاص بات کیا ہے؟
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ تعلیم صرف بچپن یا جوانی تک محدود ہے، لیکن ہمارے انہوں نے ثابت کر دیا کہ اگر پختہ ارادہ اور اللہ کی رضا شاملِ حال ہو، تو سفید بال اور ڈھلتی عمر حصولِ علم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
ہمارے لیے پیغام:
ان کی یہ کامیابی ہم سب کے لیے ایک سبق ہے کہ:
سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔
مدرسہ صرف بچوں کے لیے نہیں، بلکہ ہر اس پیاسے کے لیے ہے جو قرآن و سنت کے چشمے سے سیراب ہونا چاہتا ہے۔
محنت اور لگن کا صلہ اللہ تعالیٰ ضرور عطا فرماتا ہے۔
جامعہ کی انتظامیہ، اساتذہ کرام اور تمام طلبہ کی جانب سے محترم حاجی عبدالحکیم صاحب اور ان کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دارین کی سعادتوں سے نوازے۔ آمین!
منجانب: ادارہ جامعه دارالعلوم چارمنگ

Adresse

Hilal Khel Charmang
Democratic Republic Of The
BAJAUR

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque جامعه دارالعلوم چارمنګ publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Raccourcis

Partager

Catégorie