alsalehnajeerahmad

alsalehnajeerahmad

Partager

शिक्षा शेरनी का दुध है।
जो जितना पिएगा उतना दहाङे गा।

10/05/2026

https://www.facebook.com/share/r/1DbwpDJVJH/
مدرسہ احیاء العلوم بھاپ کا معائینہ تحریر فرمارہے ہیں شاہی امام پنجاب حضرت مولانا عثمان صاحب لدھیانوی دامت برکاتھم
Islami Madaris
imam panjab

25/04/2026

भाई रहमतुल्लाह जोड की शादी समारोह में शिरकत कर निकाहे मसनून की मुबारकबाद पेश..
मान सम्मान के लिए शुभकामनाएं एंव धन्यवाद शुक्रिया सम्सत मंगलिया परिवार... Umar Khan Jod
Haji Aslam Khan
Aves Khan Jod Aves Teyub Jod

14/04/2026

*فیضان نبوی سے سیراب ہونے والوں کا تسلسل*

بہ صد شکر و امتنان اس منعم حقیقی کے حضور جس نے اپنی بے پایاں عنایات سے مغربی راجستھان کی سرزمین کو ایک ایسی دینی اور علم افروز درسگاہ سے سرفراز فرمایا ( مدرسہ اسلامیہ احیاء العلوم بھاپ)جو اپنی ہمہ جہت خدمات، متنوع امتیازات اور خاموش مگر مؤثر علمی کارگزاریوں کے سبب نہ صرف صوبہ راجستھان بلکہ ملک کے وسیع دینی افق پر ایک معتبر شناخت کا حامل ہے۔

یہ ادارہ الحمدللہ ایک متحرک فکر اور مسلسل فیضان نبوی کا مظہر ہے، جہاں تعلیم و تربیت کے جملہ مراحل نہایت متوازن و منضبط اور مخلصانہ اسلوب کے ساتھ انجام پاتے ہیں۔ یہاں ژرف نگاہ اور مشفق اساتذہ کرام کی نگرانی میں درسیات کی پختگی، حفظ قرآن میں مہارت، تجوید و قراءت کی لطافت، حسن اداء کی دلآویزی اور فرمان”وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ“ کے عملی تقاضوں کی بجا آوری کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
اسی کے ساتھ خوش خطی، مضمون نگاری، اردو و عربی ادب سے شغف اور دینی و عصری علوم کے درمیان ایک معتدل و متوازن ربط قائم رکھنے کی سعی پیہم بھی اس ادارے کے امتیازی اوصاف میں شمار ہوتی ہے۔

تاہم ان تمام ظاہری محاسن کے پس پردہ چند ایسی خاموش اور لطیف علامات بھی کارفرما ہیں جو بادی النظر میں نگاہوں سے اوجھل رہتی ہیں، لیکن درحقیقت بارگاہ صمدیت میں قبولیت کے آثار کی آئینہ دار معلوم ہوتی ہیں۔ انہی میں سے ایک نہایت اہم اور قابل ذکر پہلو وہ مستمر و متصل تسلسل ہے جو ایک مدت مدید سے اس ادارے کا طرہ امتیاز بنا ہوا ہےجس کے پس پشت وہ غیبی تائیدات اور ربانی بشارات کارفرما ہیں جن کا ادراک ہر صاحب ذوق کے لیے موجب انشراح صدر ہے۔ چنانچہ اہل دل کے ہاں یہ روایت معروف ہے کہ ام المدارس دار العلوم دیوبند کے طلبہ کے حق میں وہ مبارک خواب مشاہدہ کیا گیا، جس میں جناب رسالت مآب ﷺ کو اپنے دست شفقت سے طلبہ کو دودھ پلانے کے عمل مبارک میں مصروف دیکھا گیا۔
اسی تناظر میں یہ بات بعید از قیاس نہیں معلوم ہوتی کہ بزم احیائی کے وہ خوش نصیب طلبہ جو اسی چشمہ فیض سے وابستہ ہو کر دار العلوم کی دہلیز تک رسائی حاصل کرتے ہیں، وہ بھی اس بشارت نبوی سے کسی نہ کسی درجہ میں مستفیض اور اس سعادت روحانی کے حامل قرار پاتے ہیں۔
اور بالیقین یہ بھی مبالغہ نہیں ہوگا کہ اس سعادت کے پس پشت مہتمم محترم کی دعاؤں کی سحر انگیزی، اساتذہ کرام کی اخلاص آمیز توجہات اور طلبہ عظام کی محنت شاقہ کا وہ حسین امتزاج بھی ہے جو خاموشی کے ساتھ اپنے ثمرات ظاہر کرتا رہتا ہے۔
چنانچہ ہر سال جب یہ نوجوانان علم عید کی مسرتوں، اعزہ و اقارب کی الفتوں اور گھریلو آسائشوں کو خیر باد کہہ کر ام المدارس دار العلوم دیوبند کی جانب عازم سفر ہوتے ہیں تو ان کے دلوں میں امید و بیم کا ایک عجیب امتزاج موجزن ہوتا ہےآرزوؤں کا ایک بحر بے کراں، اندیشوں کا ایک سیل رواں اور تذبذب و کشمکش کی ایک کیفیت جو ان کے افکار و اذہان کو مضطرب رکھتی ہے اور اس اضطراب انگیز مرحلے میں ان کے لیے سب سے بڑی تسکین اور سب سے مؤثر مرہم یہی ہوتا ہے کہ وہ دار العلوم کے امتحان داخلہ میں کامیابی سے ہمکنار ہوں۔
اور بحمد اللہ مادر علمی کے فیض یافتگان اس مرحلے میں اپنے اساتذہ کی دعاؤں اور اپنی محنتوں کے طفیل سرخرو ہوتے آئے ہیں۔
راقم کے محدود مشاہدے اور ذاتی تجربے کی روشنی میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے یہ مبارک سلسلہ اسی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ دور طالب علمی سے لے کر آج تک یہ منظر بارہا نظروں کے سامنے آیا کہ اس ادارے کے طلبہ اپنی بساط کے مطابق کوشش کرتے ہوئے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کامیابی کے منازل طے کرتے رہے ہیں
اور یہ کسی دعوائے کمال کے بجائے محض اللہ تعالی کے فضل کا مظہر اور اساتذۂ کرام کی اخلاص آمیز محنتوں کا نتیجہ ہے۔
اسی سلسلہ فضل خداوندی کا ایک تازہ مظہر یہ بھی ہے کہ امسال بھی مادر علمی کے دو ہونہار فضلاء(محمد عارف و محمد معروف حسن اتفاق کہ مادہ اشتقاق بھی ایک ہے) دار العلوم دیوبند میں دورہ حدیث شریف کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے اپنے اساتذہ اور متعلقین کے لیے باعث مسرت اور اپنی مخلصانہ سعی پیہم سے اپنے مادر علمی کے لیے نیک نامی اور بقائے حسن ذکر کا ذریعہ بنے۔
اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ وہ اس ادارے کو اخلاص و قبولیت کی دولت سے مالا مال فرمائے اور اسے تا دیر دین متین کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔
اللهم لك الحمد ولك الشكر ونسألك دوام التوفيق آمین۔

✍️ عبد القیوم قاسمی
(خادم مدرسہ اسلامیہ احیاء العلوم)

29/03/2026

assalamu alaikum warah matullah wa barakatuh............

22/03/2026

ed ul-fiter ki mubarak ho ..

@टॉप फ़ैन

26/12/2025

عبدالقیوم قاسمی

26/12/2025

सबसे ज़्यादा इंटरैक्ट करने और हफ़्ते की मेरी एंगेजमेंट लिस्ट में जगह बनाने के लिए धन्यवाद! 🎉 Sammi Aula, Sattar Khan, Mohammad Farooq Barjasar, Abdul Jabaar, Hasan Khan Yarou

Photos from alsalehnajeerahmad's post 19/12/2025

कल इदारा मरकजुल मुआरिफ पीपाड़ा शहर में मेरे भाई मौलवी नसीरुद्दीन अल-सालेह की मिशकात शरीफ के खत्म पर दस्तार व दुआ हुई अलहमदु लिल्लाह. ......

Vous voulez que votre école soit école la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Site Web

Adresse


115 ɴ. ʜ फलोदी बीकानेर
Democratic Republic Of The