Awareness Stream/آگہی

Awareness Stream/آگہی Your are smart and we want you to be smart.

04/10/2022
02/10/2022

یہ ملک خاک ترقی کریگا
موبائل پر نمبر ڈائل کرتے ہی وزیراعظم 10 روپے مانگتا ہے.

جس پتھر کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پنجابی میں "چانواں" اور اردو میں "جھانواں" اور شاید انگلش میں Scrubber کہتے ہیں۔ ...
23/09/2022

جس پتھر کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پنجابی میں "چانواں" اور اردو میں "جھانواں" اور شاید انگلش میں Scrubber کہتے ہیں۔

یہ پتھر پاوں کی میل اتارنے کیلیے استعمال ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں فارغ اور بےوقوف شخص کو بھی جھانواں بولا جاتا ہے۔

جھانواں بہت ہی کم قیمت چیز ہے۔ پچاس یا سو روپے میں اچھا خاصا بڑا جھانواں مل جاتا ہے۔

آپ سوچ رہے ہونگے کہ میں آج جھانوے پر کیوں لکھ رہا ہوں۔ تھوڑا سا انتظار کریں آپ کو جواب مل جائے گا۔

جھانواں کھردرا پتھر ہے۔ یہ تراش خراش یعنی grooming کے عمل سے نہیں گزرا۔ اگر اس کی گرومنگ ہوئی ہوتی تو یہ 50 روپے کا نہ بکتا۔ یہ لوگوں کے پاوں کی میل اتارنے کیلیے استعمال نہ ہوتا۔ اور اس کا مقام واش روم نہ ہوتا۔

جو لوگ grooming کے عمل سے نہیں گزرتے اور وقت کے ساتھ اپنے آپ کو polish نہیں کرتے وہ بھی جھانوے کی طرح بہت سستے بکتے ہیں۔ معاشرے میں انکی کوئی قدر نہیں ہوتی۔

ایسے لوگ جلسے اور جلوسوں میں سیاست دانوں کی کرپشن اور نااہلی کی میل اتارنے کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔

ایسے لوگ "کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے" اور "آج بھی بھٹو زندہ ہے" اور "تبدیلی آئی ہے" کے نعرے مروانے کیلیے استعمال ہوتے ہیں۔ جلسے میں جب زیادہ جھانوے آتے ہیں تو جلسہ زیادہ کامیاب ہوتا ہے اور جب کم جھانوے آتے ہیں تو کم کامیاب ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ عام ہوگیا ہے۔ جھانوے ترقی کرکے digital جھانوے بن گئے ہیں۔ سارا دن ڈیجیٹل جھانوے انٹرنیٹ پر بیٹھ کر بدعنوان اور نا اہل سیاست دانوں کو اور تفرقہ بازی کی دکانیں چلانے والوں کا دفاع کرتے ہیں۔

وقت بہت قیمتی چیز ہے۔ اللہ تعالی قرآن میں وقت کی قسم کھاتا ہے۔ جس نے وقت کو برباد کیا وہ برباد ہوگا اور لوگوں کی میل اتارنے کیلیے استعمال ہوتا رہے گا۔

اپنے آپ کو groom کریں ہر لمحے اپنے ہنر کو پالش کریں۔ نئے ہنر سیکھیں۔ نئی زبان سیکھیں۔ انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کریں۔ سارا دن ٹک ٹاک کی وڈیوز WhatsApp پر فارورڈ نہ کریں۔

انٹرنیٹ کو استعمال کرکے لوگ لاکھوں کما رہے ہیں۔ اس دور میں ہنر پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے۔

اچھا تو بات جھانوے سے شروع ہوئی تھی۔ آج سے قسم اٹھا لیں کہ آپ سیاست دانوں کی بد عنوانی کی میل صاف کرنے کیلیے استعمال نہیں ہونگے۔ اپنے آپ کو گروم کریں اور اپنی قدر میں اضافہ کریں۔

ایک ہی سیارے پر موجود ان دو مخلوقات کے مابین ایک ہزار نوری سال کا فاصلہ ہے۔۔۔
20/09/2022

ایک ہی سیارے پر موجود ان دو مخلوقات کے مابین ایک ہزار نوری سال کا فاصلہ ہے۔۔۔


Speed breaker on the right is from Japan, which generates electricity...The left speed breaker is from our country, whic...
20/09/2022

Speed breaker on the right is from Japan, which generates electricity...
The left speed breaker is from our country, which removes kidney stones, helps with natural delivery and most of all wakes up the driver from sleep.

15/09/2022

"Listen to your feelings. Listen to your Highest Thoughts. Listen to your experience. Whenever any one of these differ from what you’ve been told by your teachers, or read in your books, forget the words. Words are the least reliable purveyor of Truth."

Neale Donald Walsch, Conversations with God

ہم اکثر اپنے چاہنے والوں کی لمبی قطار کو چھوڑ کر، اس ایک شخص کے پاس ذلیل ہونے پہنچ جاتے ہیں، جسے ہماری پرواہ تک نہیں ہوت...
14/09/2022

ہم اکثر اپنے چاہنے والوں کی لمبی قطار کو چھوڑ کر، اس ایک شخص کے پاس ذلیل ہونے پہنچ جاتے ہیں، جسے ہماری پرواہ تک نہیں ہوتی!!

14/09/2022

ملکی نظام کی حالت اب یہ ہے کہ اگر پاکستان کو ریلیف میں کفن بھی مل جائے، تو اس میں بھی خرد برد ہوگا۔ اور خرد برد کرنے والے پڑھے لکھے چھوٹے بڑے افسر اور امیر سیاستدان ہوں گے۔

Endereço

São Paulo, SP

Notificações

Seja o primeiro recebendo as novidades e nos deixe lhe enviar um e-mail quando Awareness Stream/آگہی posta notícias e promoções. Seu endereço de e-mail não será usado com qualquer outro objetivo, e pode cancelar a inscrição em qualquer momento.

Entre Em Contato Com A Escola/colégio

Envie uma mensagem para Awareness Stream/آگہی:

Atalhos

Compartilhar

Categoria