اس پیج کے لئے ایڈمنز کی ضرورت ہے۔
ہیلپ کریں۔مہربانی ہوگی
Teachers Community of KP
Our page is the spokesperson of all the teachers and education department of Khyber Pakhtunkhwa.
Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Iqbal Khan, Sheraz Afridi
سب ممبرز کو نیا سال مبارک ہو 💖
اللّٰہ تعالیٰ کرے یہ سال ہم سب کے لیے برکتوں اور رحمتوں سے بھرپور ہو۔
آمین
25/12/2025
📢 *سرکاری تعطیلات 2026* 🫧⏰
*✍🏻 آنے والے نئے سال 2026 میں اتوار کے روز کوئی بھی سرکاری چھٹی شیڈول نہیں جو ایک خوش آئند بات ہے*
*پاکستان میں سال 2026 کے دوران تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی،ان میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہیں* 🫧
*`قومی تعطیلات`*
*سال 2026 میں منائی جانے والی اہم قومی تعطیلات درج ذیل ہیں*
🔎*کشمیر یکجہتی دن 5 فروری (جمعرات)*
🔎*یومِ پاکستان 23 مارچ (پیر)*
🔎*یومِ مزدور / لیبر ڈے 1 مئی (جمعہ)*
🔎*یومِ تکبیر (عید الاضحی کے ساتھ) 28 مئی (جمعرات)*
🔎*یومِ آزادی 14 اگست (جمعہ)*
🔎*یومِ اقبال 9 نومبر (پیر)*
🔎*یومِ قائداعظم 25 دسمبر (جمعہ)*
*`مذہبی تعطیلات`*
🔎*پاکستان میں اسلامی تعطیلات کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ 2026 میں یہ تعطیلات درج ذیل ہیں*
🔎*عید الفطر – 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر)*
🔎*عید الاضحی / قربانی – 27 اور 28 مئی (بدھ و جمعرات)*
🔎*عاشورہ – 25 اور 26 جون (جمعرات و جمعہ)*
🔎*عید میلاد النبی ﷺ – 25 اگست (منگل)*
🔎*کرسمس – 25 دسمبر (جمعہ)* 🫧⏰
23/12/2025
1st Tentative Merit List of TT
TT
https://drive.google.com/file/d/1BelASPpuzzXcOJG3WUUPv7-KZc2zxr4C/view?usp=sharing
20/12/2025
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کی تمام سرکاری و نجی جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں میں تعطیلات کا اطلاق سمر اور ونٹر زونز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون/میدانی علاقوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2026 سے 15 جنوری 2026 تک ہوں گی
جبکہ ونٹر زون/پہاڑی و برفانی علاقوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک جاری رہیں گی۔
20/12/2025
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایات اور صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب کی نگرانی میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے اساتذہ کے لیے e-Transfer پالیسی 2025-26 کے تحت ٹرانسفر سائیکل کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد شفافیت، میرٹ اور بروقت نظامِ تبادلہ کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ای-ٹرانسفر سائیکل کے تحت خالی آسامیوں کی اپ لوڈنگ 19 دسمبر سے 25 دسمبر 2025 تک کی جائے گی، جبکہ آن لائن درخواستیں 26 دسمبر 2025 سے 05 جنوری 2026 تک جمع کی جا سکیں گی۔
جمع شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال 06 سے 09 جنوری 2026 کے دوران مکمل کی جائے گی، جبکہ میرٹ لسٹ 12 جنوری 2026 کو جاری کی جائے گی۔ کامیاب امیدواروں کے ٹرانسفر آرڈرز 14 جنوری 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق e-Transfer سسٹم اساتذہ کو ایک شفاف، خودکار اور میرٹ پر مبنی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے محکمہ تعلیم کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
20/12/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اطلاع دی جاتی ہے کہ *مجلسِ انتظامیہ، تنظیمِ اساتذہ خیبرپختونخوا* کا اجلاس 20 اور 21 دسمبر2025 بروزِ ہفتہ و اتوار کو المرکزِ اسلامی، پشاور میں درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد ہو رہا ہے۔ تمام متعلقہ ذمہ داران بروقت شرکت فرما کر اجلاس کو مؤثر اور بامقصد بنانے میں اپنا کردار ادا فرمائیں۔
21 دسمبر 2025 (بروزِ ہفتہ)
اجلاس کا ایجنڈہ:
✍️نظامت : *شائستہ افضل صاحبہ*
🔹 4:00 بجے سے 4:30بجے
🥀 *درسِ قرآن*
⚡ محترمہ ثمینہ کوثر صاحبہ
سیکرٹری مالیات تنظیم اساتذہ پاکستان، خواتین ونگ
🔹 4:30 بجے سے 4:40بجے
🥀 *تعارف*
⚡سمعیہ ناز سیکرٹری مالیات
تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا، خواتین ونگ
🔹 4:40 بجے سے 4:55بجے
🥀 *خیر مقدمی کلمات*
محترمہ ناہید اختر صاحبہ
صدر تنظیمِ اساتذہ خیبرپختونخوا
⏸ وقفہ برائے نمازِ مغرب
🔹 5:30 بجے سے 6:00بجے
🥀 *خیبرپختونخوا میں تنظیم کی خواتین ونگ، مشکلات و امکانات*
(جائزہ و روداد)
⚡ ڈاکٹر جویریہ رشید
نگران ینگ لیڈرز فورم،
تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا، خواتین ونگ
🔹 6:00 تا 6:25 بجے
🥀 *مُعلمات کے لیے تربیت کی اہمیت*
⚡ پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سید
صوابی ویمن یونیورسٹی، صوابی
🔷6:25بجے تا 6:50بجے
🥀*تنظیم کی دعوت اور تنظیم سازی*
⚡ پروفیسر رابعہ حنا
نگران شعبہ کالجز،
تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا، خواتین ونگ
🔷وقفہ برائے نمازِ عشاء
🔹 7:30 تا 8:30 بجے
🥀 *اضلاع کی جائزہ رپورٹس*
(حالات، خدشات، امکانات)
⚡ڈاکٹر جویریہ رشید ٹانک،
محترمہ شاہدہ ولی مانسہرہ،
محترمہ ماریہ جدون ایبٹ آباد،
محترمہ سمعیہ ناز صوابی،
محترمہ حفصہ امیر بونیر،
پرنسپل شاہانہ تمکنت لکی مروت،
ناہید خلیل چترال لوئر،
کلثوم خٹک کوہاٹ،
محترمہ یاسمین سعید مالاکنڈ،
محترمہ شازیہ بیگم بنوں،
محترمہ نیلم ناز مردان،
محترمہ مہناز خٹک نوشہرہ،
محترمہ نگہت ثریا کرک،
پرنسپل انجمن آراء دیر پائیں
⏸ وقفہ برائے طعام
🔹 9:00 تا 10:30 بجے
🥀 *تنظیم و شعبہ جات کا تعارف و تربیت*
(صدارت کی ذمہ داریاں، سیکرٹری کے تقاضے، مالیات کا انتظام و انصرام، نشرو اشاعت کے فرائض)
✍️کنڈکٹر :۔
⚡ *پروفیسر ساجدہ ظفر صاحبہ*
صدر تنظیمِ اساتذہ پاکستان، خواتین ونگ
⚡ *محترمہ ثمینہ کوثر صاحبہ*
سیکرٹری مالیات،
تنظیم اساتذہ پاکستان، خواتین ونگ
🔷 اگلا دن
🔹 8:30 تا 8:45 بجے
🥀 *درسِ حدیث*
⚡ محترمہ یاسمین سعید صاحبہ
🔹 8:45 تا 10:15 بجے
🥀 *منصوبۂ عمل 2026–2027*
(تجاویز، اہداف، جائزہ اور منصوبہ بندی)
*جناب محمد نبی شاہ صاحب*
نگران شعبہ خواتین، تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا
🔹 10:15 تا 10:40 بجے
🥀 *انتخاب و تقسیمِ کار*
🔹 10:40 تا 11:05 بجے
🥀 خصوصی خطاب
*ڈاکٹر عامر عتیق صدیقی*
صدر تنظیمِ اساتذہ خیبرپختونخوا
🔹 11:05 تا 11:30 بجے
🥀 ہدایات
⚡ *محترمہ ناہید اختر*
صدر تنظیمِ اساتذہ خیبرپختونخوا، خواتین ونگ
🔹 *حلف برداری و دعا*
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس اجلاس کو تنظیم، اساتذہ برادری اور صوبے کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔
والسلام
*شائستہ افضل*
سیکرٹری تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا، خواتین ونگ
پیج کے لئے ایکٹیو ایڈمن کی اشد ضرورت ہے اگر تین ایڈمن مل گئے تو پیج کے وسیع تر مفاد کے لئے بہتر ہوگا
18/11/2025
بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ مجیب الرحمٰن کی بیٹی حسینہ واجد کو پھانسی کی سزا سنا دی، دوسرے کیس میں عمر قید کی سزا
شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش سے فرار ہے
آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی کا اہم اعلامیہ
صوابی کے محنتی، دیانتدار اور استاد دوست افسر جناب سبز علی خان (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، ڈی ای ای او صوابی) کا تبادلہ حقائق کے منافی اور غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو کہ نہ صرف افسوسناک بلکہ کلرک اور اساتذہ برادری کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔
جناب سبز علی خان ہمیشہ سے ایک فعال، ایماندار اور مثالی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
ان کا تبادلہ محکمہ تعلیم صوابی کے نظام اور ملازمین محکمہ کے اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔
آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صوابی اس فیصلے پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کرتی ہے اور اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ:
اس غیر منصفانہ تبادلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
جناب سبز علی خان کو دوبارہ ضلع صوابی میں ایڈجسٹ کیا جائے
اساتذہ برادری اپنی صفوں میں ایسے مخلص اور قابل افسران کی قدر کرتی ہے، اور کسی بھی ناانصافی کے خلاف پرامن مگر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔
Clique aqui para requerer seu anúncio patrocinado.
Localização
Categoria
Entre em contato com a escola/colégio
Site
Endereço
Steer 46
Colatina, ES
0009