15/03/2023
مچھلیوں کا شکاری پرندہ
کنگ فشر , King Fisher
دنیا بھر میں ہر جگہ دریائوں ، سمندروں ندی نالوں میں اربوں کھربوں کی تعداد میں مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ ان مچھلیوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے اور بطور غذا استعمال کرنے کے لئیے جہاں ہزاروں دوسرے آبی و زمینی جانور کام کر رہے ہیں، وہیں پرندے بھی اپنا حصہ لے کر چھوڑتے ہیں۔ اور ان پرندوں میں جو سرعام مچھلیوں کا شکار کرتا ہوا نظر آتا ہے وہ kingFisher ہے۔
جب ہم دریا کنارے بیٹھتے تھے، اس پرندے کو ہوا میں رک کر اڑتے ہوئے اور پانی میں غوطہ لگا کر مچھلی پکڑتے ہوئے دیکھتے تھے کیا ہی خوبصورت نظارہ بنتا تھا۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں انکی 5 نسلیں موجود ہیں جبکہ پوری دنیا میں 120 نسلیں دریافت ہوچکی ہیں۔ یہ ٹراپیکل پرندہ ہے جو ٹراپیکل جنگلوں والے علاقے انڈونیشیا ملائیشیا بھارت وغیرہ میں رہتا ہے، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی اسکی بہت ساری نسلیں پائی جاتی ہیں جبکہ یورپ، براعظم شمالی و جنوبی امریکہ میں کم نسلیں ملتی ہیں۔
مزید اس طرح کی دلچسپ اور حیرت انگیز باتیں جاننے کے لیےall All in One Point کو فالو کریں شکریہ ❤️
15/03/2023
ایف آئی اے امیگریشن کی لاھور ائرپورٹ پر کارروائی
ایف آئی اے امیگریشن نے لاھور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ نور اسلام نامی افغان مسافر عمان سے ڈیپورٹ ہوا تھا۔
ملزم فلائٹ نمبرWY343کے ذریعے عمان سے لاہور ڈیپورٹ ہوا تھا۔ دوران تلاشی ملزم سے افغانی پاسپورٹ اور جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا۔ ملزم نے پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کے غرض سے ایران سے عمان جانے کی کوشش کی۔ جعلی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرنے پر ملزم کو عمان سے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔
ملزم کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے ہے۔ ملزم نے ملازمت کے غرض سے پشاور کے رہائشی ایجنٹ کو 435000 روپے ادا کر کے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔ ملزم نے رقم ایجنٹ کے بینک اکاونٹ میں جمع کروائی تھی۔ ملزم واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔
ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے
مزید اس طرح کی دلچسپ اور حیرت انگیز باتیں جاننے کے لی All in One Point کو فالو کریں شکریہ ❤️
15/03/2023
سیاہ گوش ایک ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والا ایک جانور ہے جو کہ پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے ۔ یہ پاکستان کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 18 سے 35 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ یہ جانور دن کو دکھنا مشکل ہے کیونکہ یہ رات کو باہر نکلتے ہیں۔ اس کے جسم کا زرد اور بھورا رنگ اسے دوسرے جانوروں کا شکار ہونے سے پچاتا ہے۔ اس کے پاؤں برفانی تیندوے کی طرح بڑے ہوتے ہیں جو اسے برف پر بھاگنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ پچاس سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑتا ہے۔ سیاہ گوش 12 سے 15 فٹ اونچی چھلانگ لگا کر پرندے کو پکڑتا ہے۔ یہ اپنے سے پانچ گناہ بڑے جانور کا شکار بھی کر سکتے ہیں۔ یہ دیکھنے میں تیندوے جیسا لگتا ہے۔ یہ پہاڑی بکریوں اور بھیڑوں کا شکار بھی کرتا ہے۔ یہ ایک دن میں 2-1 کلو گوشت کھاتا ہے۔
مزید اس طرح کی دلچسپ اور حیرت انگیز باتیں جاننے کے لی All in One Point کو فالو کریں شکریہ ❤️
26/10/2022
ہمارے معاشرے میں لوگوں کو ان کے کام کے حوالے سے پکارا جانا یا چھوٹے کاموں کو نیچ سمجھنا بھی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ہے ․ دوسرے ملکوں میں جا کر ہم لوگ ٹرک ڈرائیور سے لے کر مزدوری تک ہر کام کرتے ہیں لیکن وہی کام اپنے ملک میں نہیں کر سکتے صرف لوگوں کے گھٹیا رویے اور ان کی جہالت کی وجہ سے لیکن نہ تو آپ لوگوں کو بدل سکتے ہیں نہ ان کی سوچ کو، اس لیے اپنے آپ کو بدلیں اور سو سائٹی کی ان جھوٹی روایات کو اپنی کامیابی کا سپیڈ بریکر نہ بننے دیں ․ او چوہدری صاحب، گجر صاحب، رانا صاحب یہ آپ کیا کام کر رہے ہیں جیسی ذہنیت صرف اور صرف آپ کو ناکامی کے تاریک گھڑے میں پھینک سکتی ہے اور ناکام ہونے کے بعد وہی لوگ آپ پر ہنسیں گے جو کامیابی کی طرف جاتا دیکھ کر آپ کو ذات برادری جیسی غلیظ لغویات کا درس دیتے تھے ․ آپ نے اپنی روزانہ کی لائف میں بڑے دبنگ لوگ دیکھے ہوں گے جو بات بات پر ذات پات کا حوالہ دیں گے لیکن یہی لوگ کسی لوکل ایم این اے ، ایم پی اے حتی کے کسی کونسلر یا تھانیدار کے ساتھ ایک سیلفی لے کے اسے ہر ایک کو دیکھائیں گے اور شاید ان کی سوشل میڈیا پروفائل بھی وہی سیلفی ہو اس کے بر عکس کامیاب لوگوں کی ایسی کسی احساس کمتری والی رونمائی کی ضرورت نہیں ہو گی
M.S Thinker
All in One Point
Try,try,try again till you succeed∆∆Counseling∆∆Choice of Path∆∆∆Struggle on it to achieve your goal.