12/07/2025
ڈھاکہ یونیورسٹی جرنل آف اردو
شعبۂ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش
Dhaka University Journal of Urdu
Department of Urdu, University of Dhaka, Bangladesh
Call for Research Articles
محترم
آپ بھی ڈھاکہ یونیورسٹی جرنل آف اردو ، شمارہ ۱۳ کے لیے تحقیقی مقالہ بھیج سکتے ہیں۔ مقالہ ۲۱ جولائی ۲۰۲۵ تک [email protected] پرضرور بھیجئے۔
مقالہ نگاروں کے لیے ہدایات
”ڈھاکہ یونیورسٹی جرنل آف اردوٗٗٗ تحقیقی و تنقیدی مجلّہ ہے جس میں اردو زبان و ادب کے غیر مطبوعہ مقالات طے
کر دہ ضوابط کے مطابق شائع کیے جاتے ہیں۔
*تمام مقالات اشاعت سے قبل Peer Review کے لیے مختلف ماہر ین کو بھیجے جا تے ہیں جن کی منظوری کے بعد مقالات”ڈھاکہ یونیورسٹی جرنل آف اردو “ میں شائع کیے جاتے ہیں۔
* مقالہ ارسال کر تے ہو ئے درج ذیل اصولوں کو ملحوظ کیا جا ئے جو کہ آج کی ترقی یا فتہ علمی دنیا میں رائج ہیں۔
inpage 2000 میں کمپوز کرکے سفٹ کاپی ای میل کے ذریعہ ضرور بھیجے۔
*مقالے کے ساتھ انگریزی زبان میں اس کا خلاصہ (Abstract ) ۱۰۰ الفاظ میں شامل کیا جا ئے۔
* مقالے کے عنوان کا انگریزی ترجمہ، مقالہ نگارکے نام کے انگریزی ہجے اور موجودہ عہدہ نیز مکمل پتہ بھی درج کیا جائے۔
* موبائل (WhatsApp) نمبر اور ای میل بھی دیجئے۔
* ڈھاکہ یونیورسٹی جرنل آف اردو میں با لخصوص اردو زبان و ادب کے درج ذیل موضوعات پر مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔ تحقیق، لسانیات، تدوین متن و تحقیق متن کے موضوعات، علمی و ادبی مباحث، مطالعہ ادب،تخلیقی ادب کے تنقیدی و تجزیاتی مباحث وغیرہ ۔
*مقالہ میں استعمال ہو نے والے تمام حوالہ جات و حواشی کی نمبر ی ترتیب ایک ہی ہوگی اور مقالہ کے آخر میں حوالہ جات وحواشی MLA طریقے سے دینا ضروری ہے۔
٭ مقالے کے آخر میں کتابیات شامل نہ کی جائیں۔
٭ مندرجات کی تمام ترذمہ داری محققین پر ہوگی۔
٭ پاکستان، بھارت، مصر، نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک سے بھی مقالہ بھیج سکتے ہیں۔
٭ مقالات ڈھاکہ یونیورسٹی جرنل آف اردو کی ای میل [email protected] پربھی بھیج سکتے ہیں۔
آپ کے شکر گزار
پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی
شعبۂ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش
موبائل +8801817660636 (WhatsApp)
and
پروفیسر ڈاکٹر محمد اسرافیل
شعبۂ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش
موبائل+8801718191747 (WhatsApp)