Muslim Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muslim, Collingwood.

An initiative to bring all Human being toward the divine Iman to Eynul Yaqeen through Quran and Sun-nah for peace and harmony and to bring the youth back to islam by showing what islam really is..what,s our real purpose of Life

24/08/2026

🌨️🌨️🌨️🌨️🌨️🌨️🌨️🌨️🌨️
🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
📕📕📕📕📕📕📕📕📕

*سبق نمبر(72)°°°°°°°°°°°°°* ♥️

🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴

_________________________________
🌴معرکۂ موتہ
جمادی الاولٰی سنہ ۸ ہجری🌴
_________________________________

امراء اور بادشاہوں کو رسول اللہ ﷺ نے جو خطوط لکھے تھے ان کے ذکر میں یہ بات گزر چکی ہے کہ شرجیل بن عمرو غسانی نے حضرت حارث بن عمیر ازدی رضی اللہ عنہ کو، جو رسول اللہ ﷺ کا خط لے کر امیر بصریٰ کے پاس گئے تھے، قتل کردیا تھا۔ یہ حرکت اعلان جنگ کے مترادف تھی، اسلئے جب رسول اللہﷺ کو اس واقعے کی اطلاع ملی تو آپ پر یہ بات سخت ناگوار گزری۔ چنانچہ آپ نے تین ہزار کا ایک لشکر تیار کرکے زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو اس کا سپہ سالار مقرر کیا اور فرمایا کہ "اگر زید قتل کردئیے جائیں تو جعفر اور جعفر قتل کردئیے جائیں تو عبداللہ بن رواحہ امیر ہونگے۔" اس لشکر کے لئے آپ نے سفید پرچم باندھا اور اسے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے حوالے کیا اور وصیت فرمائی کہ جہاں حضرت حارث بن عمیر رضی اللہ عنہ قتل کیے گئے تھے وہاں پہنچ کر اس مقام کے باشندوں کو اسلام کی دعوت دیں اور اگر وہ انکار کریں تو لڑائی کریں۔
آپ ﷺ نے فرمایا "اللہ کے نام سے، اللہ کی راہ میں، اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں کے ساتھ غزوہ کرو اور دیکھو! بدعہدی نہ کرنا، خیانت نہ کرنا، کسی بچے، عورت اور فنا کے قریب بڈھے کو اور گرجے میں رہنے والے تارک الدنیا کو قتل نہ کرنا، کھجور اور کوئی درخت نہ کاٹنا اور نہ کسی عمارت کو منہدم کرنا۔"
آپ "ثنیہ الوداع" تک لشکر کے ساتھ تشریف لے گئے، پھر اسے الوداع کہا۔ اس لشکر نے جنوبی اردن پہنچ کر معان کے مقام پر پڑاؤ ڈالا۔ وہاں اسے معلوم ہوا کہ ہرقل ایک لاکھ کا لشکر لے کر "مآب" میں خیمہ زن ہے اور اس کے ساتھ مزید ایک لاکھ نصرانی عرب بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اس اطلاع پر مسلمانوں نے دو رات مشورہ کیا کہ آیا رسول اللہ ﷺ کو لکھ کر آپ سے کمک طلب کریں یا جنگ میں کود پڑیں۔ ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے یہ کہہ کر انہیں گرما دیا کہ "اب آپ لوگ جس بات سے کترا رہے ہیں، یعنی شہادت، یہ وہی چیز ہے، جس کی طلب میں ہم نکلے ہیں۔” انہوں نے کہا:
"ہم تعداد و قوت و کثرت کے بل پر نہیں لڑتے، بلکہ ہماری لڑائی اس دین کے بل بوتے پر ہے جس سے اللہ نے ہمیں نوازا ہے۔ ہمارے سامنے دو خوبیاں ہیں، غلبہ یا شہادت۔"
لوگوں نے کہا واللہ! "ابن رواحہ سچ کہتے ہیں۔"
چنانچہ انہوں نے آگے بڑھ کر "موتہ" میں پڑاؤ ڈال دیا، پھر وہیں لشکر کو ترتیب دیا اور لڑائی کے لئے تیار ہوگئے۔
اب کیا تھا، ایک خوفناک اور سنگین معرکہ شروع ہوا، جو تاریخ کا عجیب ترین معرکہ تھا۔ تین ہزار جانباز، دو لاکھ کے لشکر جرار کا مقابلہ کررہے تھے اور دوبدو ڈٹے ہوئے تھے۔ ہتھیاروں سے لیس یہ بھاری بھر کم لشکر دن بھر حملے کرتا اور اپنے بہت سے بہادر گنوا بیٹھا تھا، لیکن اس مختصر سی نفری کو پسپا کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا تھا۔
مسلمانوں کا "عَلم" پہلے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے لیا۔ پھر وہ لڑتے رہے، یہاں تک کہ دشمن کے نیزوں میں گتھ گئے اور خلعت شہادت سے مشرف ہوکر زمین پر آرہے۔ ان کے بعد حضرت جعفر رضی اللہ عنہ نے "علم" سنبھالا اور اور خوب خوب جنگ کی۔
جب لڑائی کی شدت شباب کو پہنچی، تو اپنے سرخ و سیاہ گھوڑے کی پشت سے کود پڑے، کوچیں کاٹ دیں اور وار پر وار کیے یہاں تک کہ ان کا دایاں ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ انہوں نے پھر جھنڈا بائیں ہاتھ میں لے لیا اور بلند رکھا، یہاں تک کہ ان کا بایاں ہاتھ بھی کاٹ دیا گیا۔ پھر دونوں باقی ماندہ بازوؤں کی مدد سے جھنڈا آغوش میں لے لیا اور وہ آسمانی فضا میں لہراتا رہا، یہاں تک کہ وہ نیزوں اور تیر کے نوے سے زیادہ زخم کھا کر خلعت شہادت سے سرفراز ہوگئے۔ یہ سارے زخم ان کے جسم کے اگلے حصے میں آئے تھے۔ ان کے بعد حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی باری تھی۔ انہوں نے جھنڈا لیا، آگے بڑھے، پھر اپنے معمعہ نامی گھوڑے سے اتر کر لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔

*جاری ھے°°°°°°°°°°°°°°°*

🌴 *درود شریف پڑھ لیجئے*

*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ،* *وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،*
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ،* *وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*

🤲🏻 *رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْيا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ○*

*"اے ہمارے رب!* *ہیں دنیا میں بھلائیاں عطا فرما اور آخرت میں بھلائیاں عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا"*

*آمـــــيـــــــن يـــــــــا رب الـــعــــاالمين.*

Dua For Steadfastness In Deen! ❤️
24/08/2026

Dua For Steadfastness In Deen! ❤️

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

23/08/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

تین قسم کے افراد ایسے ہیں جن کا ضامن اللہ تعالیٰ ہے: ایک وہ جو اللہ کے راستے میں جہاد کے لیے نکلے، اللہ اس کا ضامن ہے یا اسے وفات دے کر جنت میں داخل کرے گا یا اجر اور غنیمت کے ساتھ واپس لوٹائے گا، دوسرا وہ شخص جو مسجد کی طرف چلا، اللہ اس کا ضامن ہے یا اسے وفات دے کر جنت میں داخل کرے گا، یا اجر اور غنیمت کے ساتھ واپس لوٹائے گا، تیسرا وہ شخص جو اپنے گھر میں سلام کر کے داخل ہوا، اللہ اس کا بھی ضامن ہے ۔
سنن ابی داؤد , جلد ۲ ,۷۲۲ صحیح

23/08/2026
23/08/2026

*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*
"جو شخص سورج طلوع ہونے سے پہلے (فجر کی نماز) اور سورج غروب ہونے سے پہلے (عصر کی نماز) پڑھے گا، وہ جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔"
(صحیح مسلم)

Dua For Firm Guidance! ❤️
23/08/2026

Dua For Firm Guidance! ❤️

رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا...

Kindness In Speech And Actions | Our Prophet's (ﷺ) Advice! ❤️
22/08/2026

Kindness In Speech And Actions | Our Prophet's (ﷺ) Advice! ❤️

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

22/08/2026

Address

Collingwood, VIC

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muslim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Muslim:

Shortcuts

Share