15/02/2023
خوبصورت زندگی خودبخود نہیں بن جاتی، زندگی کو خوبصورت بنایا جاتا ہے..♥️
زندگی اسے زندہ رہنے کا حق دیں.🙏🏻
اگر آپ کے پاس جرأت کا ایک تنکہ ہے...بس ایک تنکا...تو اللّٰه اسے طوفانوں سے نبردآزما ہونے کے لیے "جہاز" بنا دے گا.
اپنا تنکا سنبھال کر رکھیں اور اسے اپنی "کشتی" بنا لیں۔
خود کو اور اپنے رب کو پہچانیں....زندگی کو رو کر، تڑپ کر، مایوس ہو کر اور ناامید رہ کر مت گزاریں.
انسان اپنا مقدر نہیں لکھتا لیکن یہ یاد رکھیں! . انسان اپنی کوشش، ہمت اور لگن سے اپنے رب سے اپنی مرضی کا مقدر لکھوا لیتا ہے....دنیا کی کوئی چیز، کوئی کتاب، کوئی انسان ہمیں پُر عزم نہیں بنا سکتا سواۓ "خود ہمارے"۔🥀
کردار سے بنائیں معیار زندگی...
حالات سے حیات کا سودا نہ کیجئے.
اپنی سستی و کاہلیاں، اداسی و پریشانیاں یہاں وہاں ڈسٹ بین دیکھ کر پھینک دیں کیونکہ مسلسل رہنے والی کوئی چیز نہیں ہوتی....نہ دکھ، نہ پریشانیاں اور نہ اداسیاں.لہذا آپ بھی ان سب کو اتار کر پھینک دیں۔♥️
ڈوبنا ہی پڑتا ہے ابھرنے سے پہلے..،🔥
غروب ہونے کا مطلب زوال نہیں ہوتا....!!❤️