Mufti Arzumand Offical

Mufti Arzumand Offical متخصص جامعہ فاروقیہ کراچی
03414329316 واٹساپ رابطہ نمبر

ختم نبوت کانفرنس شالم پل چارسدہ روڈحضرت مولانا مفتی محمد ندیم  المحمودی صاحب🦅🥰 #ایڈمین
30/08/2026

ختم نبوت کانفرنس
شالم پل چارسدہ روڈ
حضرت مولانا مفتی محمد ندیم المحمودی صاحب🦅🥰
#ایڈمین

حجیت حدیث کانفرنسورمڑو پشاورحضرت مولانا مفتی محمد ندیم  المحمودی صاحب خطاب ۔اللہ د مفتی صاحب محترم حفاظت اوکی 🤲  #ایڈمین...
29/08/2026

حجیت حدیث کانفرنس
ورمڑو پشاور
حضرت مولانا مفتی محمد ندیم المحمودی صاحب خطاب ۔
اللہ د مفتی صاحب محترم حفاظت اوکی 🤲
#ایڈمین

میلادی ٹولہ + مماتی ٹولہ چند گذارشات 🚨🫵مناظر اسلام وکیل احناف ترجمان دیوبند اس وقت باطل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہ...
28/08/2026

میلادی ٹولہ + مماتی ٹولہ چند گذارشات 🚨🫵
مناظر اسلام وکیل احناف ترجمان دیوبند اس وقت باطل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہورہے ہیں۔ان کا سامنا کرنے کی جرات نہ میلادی ٹولہ میں ہے نہ مماتی ٹولہ میں۔
مفتی محمد ندیم المحمودی مروجہ میلاد کو سر عام بدعت کہتے ہیں۔میلادی ٹولہ اس موضوع پر ایک بار سامنے آیا اور تا ھنوز امام غائب کی ہمراہی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
تہمت بازی سے مروجہ میلاد سنت ثابت نہیں ہو سکتا۔ یہ دلائل کا میدان ہے ہمت ہے تو دلائل سے سامنا کرو۔
ہمیں مفتی محمد ندیم المحمودی صاحب پر اعتماد تھا ،ہے اور رہے گا۔ اپنی بدعات اپنے پاس رکھو۔نوجوانان احناف کے عقائد ونظریات اظہر من الشمس ہیں ہم ببانگ دہل کہتے ہیں کہ مروجہ عید میلاد النبی بدعت ہے۔
مفتی ارزومند سعد صاحب

د دریاے سوات د سیند پہ غاڑہ مازیگر او چکر۔🥰💕مفتی ارزومند سعد صاحب ڈاکٹر عبدالسلام صاحب  #ایڈمین
23/08/2026

د دریاے سوات د سیند پہ غاڑہ مازیگر او چکر۔🥰💕
مفتی ارزومند سعد صاحب
ڈاکٹر عبدالسلام صاحب
#ایڈمین

مماتی پنچ پیریوں کی خدمت میں ایک دردمندانہ درخواستخدارا! اپنے انکارِ حدیث کے دفاع کے لیے حنفیت کو بدنام مت کیجیے۔حالیہ ت...
22/08/2026

مماتی پنچ پیریوں کی خدمت میں ایک دردمندانہ درخواست

خدارا! اپنے انکارِ حدیث کے دفاع کے لیے حنفیت کو بدنام مت کیجیے۔

حالیہ تنازع میں غیر مقلدین، مماتی پنچ پیریوں کو انکارِ حدیث کے موضوع پر مناظرے کا چیلنج دے رہے ہیں، جبکہ مماتی نہ پہلے کبھی اس موضوع پر مناظرے کے لیے تیار ہوئے ہیں اور نہ آئندہ تیار ہوں گے۔ ان کا کام گالی دینا، بدزبانی کرنا اور خوارج کی طرح بے جا تکفیر کرنا ہی رہ گیا ہے۔

آمدم بر سرِ مقصد!

مماتیت اپنے انکارِ حدیث کو بچانے کے لیے حنفیت کا نام لے کر اپنے آپ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ مماتی اس حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کیونکہ صحیح احادیث کے ساتھ اس وقت مماتیوں کا جو رویہ ہے، وہ حنفیت اور احناف کا بالکل نہیں ہے، اور نہ ہی حنفیت اور احناف اس کی اجازت دیتے ہیں۔

ان اصولوں کا کیا مطلب ہے اور کون سا اصول ہے؟ اس وقت یہ میرا موضوع نہیں ہے۔ اس پر پھر کبھی، ان شاء اللہ، تفصیلی گفتگو ہوگی۔

دوسری بات: خبرِ واحد کو کتاب اللہ پر پیش کرنا وغیرہ۔ میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ اس پر پھر کبھی بات کریں گے، ان شاء اللہ، ابھی نہیں۔ لیکن اتنا یاد رکھنا چاہیے کہ یہ اصول مجتہدین کے لیے ہیں، مماتی جاہلوں کے لیے نہیں۔ مماتی کب سے مجتہدین بن گئے ہیں؟

جبکہ مماتی صحیح احادیث، بلکہ بعض جگہ احادیثِ متواترہ کا بھی انکار کرتے ہیں، کیونکہ وہ ان کی گندی عقل کے خلاف ہوتی ہیں، اور انہوں نے اپنے فہم و عقل کا نام قرآن رکھ لیا ہے۔

عجیب بات یہ ہے کہ آج مماتیوں کو جو صحیح احادیث، بلکہ بعض متواتر احادیث، قرآن کے خلاف نظر آتی ہیں، ان سے پہلے مجتہدین، محدثین اور فقہاء کو وہ کبھی بھی قرآن کے خلاف نظر نہیں آئیں، باوجود اس کے کہ یہ اصول اس زمانے میں بھی موجود اور معروف تھے۔ لیکن کسی مجتہد، محدث یا فقیہ نے ان احادیث کو—جنہیں آج کل مماتی حضرات قرآنِ کریم کے خلاف قرار دیتے ہیں—قرآن کے خلاف قرار نہیں دیا۔

لہٰذا اگر ہم انہی ائمہ کے اصول تو قبول کریں، لیکن احادیث کو اپنی طرف سے قرآنِ کریم پر پرکھ کر ردّ کرنا شروع کر دیں، تو یہ رویہ ﴿أَفَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَتَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ﴾ کے مصداق بن جائے گا!

بلکہ ان سب نے بطورِ عقیدہ انہیں قبول کیا ہے۔ اب یہ دو نمبر مجتہدین، جو اپنے آپ کو مقلد بھی سمجھتے ہیں، انہیں وہی احادیث قرآن کے خلاف نظر آتی ہیں!

احادیث کے بارے میں مماتیوں کی ذہنیت بہت گندی ہے، خصوصاً ان کا یہ نظریہ کہ:

جو حدیث قرآن کے خلاف نہ ہو، یعنی مماتیوں کی فہم کے خلاف نہ ہو، وہ قابلِ قبول ہے؛ اور جو حدیث عقل و دانش کے خلاف ہو، وہ مردود ہے۔ نعوذ باللہ!

اسی طرح مماتیوں کے دیگر اصول بھی ہیں جو اس حوالے سے ان کی کتابوں میں موجود ہیں، اور وقتاً فوقتاً وہ انہی اصولوں کو صحیح احادیث سے انکار کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں۔

بہرحال، میرا مقصد یہاں مماتیوں سے صرف یہ دردمندانہ درخواست کرنا ہے کہ:

مماتیو! خدارا اپنے گندے عقائد اور انکارِ حدیث کے لیے حنفیت کو بدنام مت کرو۔

یہ تمہیں بھی پتہ ہے کہ انکارِ حدیث کی حالیہ تحریک مماتیت ہی سے اٹھ رہی ہے، اور اب بھی تمہاری صفوں میں بہت سے منکرینِ حدیث موجود ہیں، لیکن جماعتی تعصب کی وجہ سے تم ان کے خلاف کچھ نہیں کہتے، بلکہ الٹا ان کا دفاع کرتے ہو۔

اگر واقعی تم حنفیت اور فقہِ حنفی کے پیروکار ہو تو پھر حنفیت کا نام استعمال کرکے اپنے انکارِ حدیث کا دفاع کرنے کے بجائے انکارِ حدیث کے موضوع پر میدان میں آؤ اور مناظرے کا چیلنج قبول کرو۔

اخوکم
العبد الفقیر
محمد ندیم المحمودی
خاکپائے علماءِ دیوبند
خلیفۂ مجازِ حضرت شیخ شہید رحمہ اللہ تعالی

برادر محترم مفتی عبیداللہ صاحب باجوڑی باندی قاتلانہ حملہ شوی زخمی  دے 💔ٹول ملگری مفتی صاحب محترم پہ خپلو دعاگانو کی یاد ...
17/08/2026

برادر محترم مفتی عبیداللہ صاحب باجوڑی باندی قاتلانہ حملہ شوی زخمی دے 💔
ٹول ملگری مفتی صاحب محترم پہ خپلو دعاگانو کی یاد ساتی چی اللہ روغ صحت ورکی ورلہ۔
😥😥😭🤲😭

منیر شاکر کے بیٹے کو کھلا چیلنجمنیر شاکر کے اپنے بیٹوں میں تو یہ اہلیت نہیں کہ وہ خود بحث و مناظرہ کے لیے آگے آئیں، اس ل...
16/08/2026

منیر شاکر کے بیٹے کو کھلا چیلنج

منیر شاکر کے اپنے بیٹوں میں تو یہ اہلیت نہیں کہ وہ خود بحث و مناظرہ کے لیے آگے آئیں، اس لیے انہوں نے عبدالاحد نامی منکرِ حدیث کو آگے کیا۔

دو جگہ عبدالاحد مناظرے کے لیے بیٹھا تو عوام کے سامنے منیر شاکر پارٹی کا نظریہ، رسول دشمنی اور گستاخی ظاہر ہوگئی۔

اب عوام کے ری ایکشن کو دیکھتے ہوئے یہ چال چلنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہم نے عبدالاحد کو تنظیمی عہدے سے الگ کردیا۔

مگر میں منیر شاکر کے بیٹے کو واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں:

عبدالاحد جو کچھ کہتا ہے، یہ تمہارے باپ کا سبق ہے، اور وہ جو کچھ کہتا ہے، یہ تمہارے باپ کے نظریات ہیں۔

اگر یقین نہیں آتا تو ایک نشست مقرر کرو۔

عبدالاحد نے مناظرے میں جو جو باتیں کی ہیں، تم خود ان باتوں کا مطالبہ کرو، اور میں وہی باتیں میدانِ مناظرہ میں تمہارے باپ منیر شاکر کی اپنی زبان سے تمہیں سنا دوں گا۔

ان کے اسی طرح کے دروس اور بیانات میرے پاس محفوظ ہیں۔

اب فیصلہ تم کرو کہ میدان میں آنا ہے یا تنظیمی عہدے سے الگ کرنے کا بہانہ کرکے حقیقت چھپانی ہے۔

میں کے پی کے کے مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ منیر شاکر کا پورا گروپ اینڈ کمپنی منکرینِ حدیث ہیں، رسول اللہ ﷺ کی گستاخ ہیں، رسول اللہ ﷺ کے دین اور شریعت کی گستاخ ہیں۔

یہ لوگ چودہ سو سالہ دین کو باطل کرنا چاہتے ہیں اور ایک نیا دین بنانا چاہتے ہیں، جس میں نہ نماز ہو، نہ حج و عمرہ ہو، نہ زکوٰۃ، نہ قربانی، نہ قرآن کی تلاوت وغیرہ۔

لہٰذا ایسے جُہلاء سے بچیے اور اپنے دین و ایمان کی حفاظت فرمائیں، اور اپنے عقیدہ و دین کی حفاظت کے لیے ان کے فتنہ سے دور رہیں۔

اخوکم
العبدالفقیر
محمد ندیم المحمودی
خاکپائے علماء دیوبند
خلیفہ مجاز
حضرت شیخ شہید رحمہ اللہ

انا للہ وانا الیہ راجعون میرے انتہائی قریبی تعلق دار کا انتقال ہوا تھا۔ بہت دیر سے خبر ملی اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفر...
13/08/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
میرے انتہائی قریبی تعلق دار کا انتقال ہوا تھا۔ بہت دیر سے خبر ملی اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے ۔اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ علماء سے محبت کرنے والے،شفیق انسان تھے۔

09/08/2026

Address

Industrial Area 12 Sharjah
Sharjah
20320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Arzumand Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category