11/09/2026
ریسکیو 1122 کی طرف سے فرسٹ ایڈ اور CPR ٹریننگ*
آج مورخہ 11 ستمبر 2026 بروز جمعتہ المبارک کو گورنمنٹ ہائی سکول علیانی لیہ میں ریسکیو 1122 کے آفیسر *محمد کاشف کلو صاحب* نے طلبہ کو *Bleeding Control اور CPR* کے حوالے سے خصوصی تربیت دی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ محمد کاشف کلو صاحب اسی سکول کے سابقہ طالب علم ہیں اور 2018 میں انہوں نے یہاں سے ٹاپ کیا تھا۔ آج وہ بطور ٹرینر اپنے ادارے میں آئے اور اپنی خدمات پیش کیں۔
ٹریننگ کے دوران طلبہ کو زخمی ہونے کی صورت میں خون روکنے کے طریقے اور دل بند ہو جانے پر CPR کرنے کا عملی مظاہرہ کر کے سکھایا گیا۔اس موقع پر سکول کے ہیڈماسٹر *جناب ایاز النبی قریشی صاحب* اور تمام اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ ہیڈماسٹر صاحب نے ریسکیو 1122 آفیسر محمد کاشف کلو صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تربیت طلبہ کے لیے بہت ضروری ہے۔