N.TV URDU

N.TV URDU If you want to diversify your English follow me.

21/09/2026
کراچی سے تعلق رکھنے والے روح الامین خان  انٹرنیشنل کیک باکسنگ چیمپئن اور نیشنل لیول پر 7 گولڈ میڈلز کے فاتح ہیں۔اب وہ سر...
21/09/2026

کراچی سے تعلق رکھنے والے روح الامین خان انٹرنیشنل کیک باکسنگ چیمپئن اور نیشنل لیول پر 7 گولڈ میڈلز کے فاتح ہیں۔
اب وہ سری لنکا میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، مگر انٹرنیشنل فائٹ میں شرکت کے لیے انہیں فوری اسپانسر کی ضرورت ہے۔
حکومتِ پاکستان، سندھ حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس باصلاحیت نوجوان کو اسپانسر کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے میں ساتھ دیں۔

📞 03332168769 | 0330 2839342


إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، بزرگ عالمِ دین اور تحریکِ اسلامی کے مخلص کارکن ...
21/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، بزرگ عالمِ دین اور تحریکِ اسلامی کے مخلص کارکن حافظ محمد ادریس صاحب اپنے ابدی سفر پر روانہ ہوگئے۔
اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تحریکِ اسلامی سے وابستہ ان کے تمام لواحقین، احباب اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے رفقاء کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ان کی دینی، علمی اور تحریکی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

ایک ہی ادمی ہے وہ مانتا ہی نہیں ٬ وہ کہتا ہے میں نے نوازشریف نہیں بننا ہے - حامد میر
21/09/2026

ایک ہی ادمی ہے وہ مانتا ہی نہیں ٬ وہ کہتا ہے میں نے نوازشریف نہیں بننا ہے - حامد میر

17/09/2026

بونیر: انجینئر ضیاءالرحمان تقریب سے خط کررہے ہیں -

16/09/2026

گائے نے سوسو دینے سے انکار کر دیا. جس کی وجہ سے یہ لوگ رو رہے. کہ ہمیں گاؤ ممی نے ریجیکٹ کر دیا. سوسو کا اپنا وقت ہوتا آنے کا. اس پر کیا رونا.
ویسے اگر ان لوگوں کی جگہ میں ہوتا تو اِس گستاخی پر اس کے کباب بنا کر کھاتا.

اور مزاق سے ہٹ کر، مجھے ہمیشہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا کہ لوگ مذہب کے نام پر کیا کیا کرتے. اور نہ صرف کرتے بلکہ اُس کہانیوں پر یقین بھی رکھتے کہ یہ سچ ہے.. اور یہ حیران کن ہوتا سوچ کر، کہ کس طرح عقیدہ.، سچ اور لاجک سے زیادہ طاقتور ہوتا.

ایک سیاہ ریچھ ایک جنگلی حیات کے مرکز میں ایک زخمی ریکون کو اٹھا کر لے آیا۔ چند ہفتوں بعد کیمروں نے جو منظر ریکارڈ کیا، ا...
15/09/2026

ایک سیاہ ریچھ ایک جنگلی حیات کے مرکز میں ایک زخمی ریکون کو اٹھا کر لے آیا۔ چند ہفتوں بعد کیمروں نے جو منظر ریکارڈ کیا، اس نے مرکز کے عملے کو حیرت زدہ کر دیا۔
امریکا میں واقع جنگلی حیات کی بحالی کے ایک مرکز کے سکیورٹی کیمروں نے ایک رات دیر گئے ایک غیر معمولی منظر ریکارڈ کیا۔ ایک سیاہ ریچھ مرکز کے پچھلے دروازے کی طرف سیدھا آتا دکھائی دیا۔

لیکن اس نے زخمی جانور پر حملہ کرنے کے بجائے اسے بڑی نرمی سے دروازے کے قریب رکھا اور دوبارہ جنگل کی طرف واپس چلا گیا۔

عملے نے ریکون کو زندہ پایا اور علاج کے لیے مرکز کے اندر لے آئے۔ ابتدا میں انہوں نے سمجھا کہ یہ محض ایک انتہائی عجیب اتفاق ہے۔

لیکن چند ہفتوں بعد ایسا دوبارہ ہوا۔
ایک اور رات کے کیمرے نے ایک سیاہ ریچھ کو اسی مرکز کی طرف آتے ہوئے ریکارڈ کیا۔ اس مرتبہ اس کے ساتھ ایک زخمی لومڑی تھی۔

تب ایک ملازم کی نظر ایک غیر معمولی بات پر پڑی۔
دونوں ویڈیوز میں ریچھ کے سینے پر سفید رنگ کا ایک خاص نشان نمایاں تھا۔

تجسس کے باعث عملے نے علاقے کے پرانے جنگلی حیات کے ریکارڈ اور تصاویر دیکھنا شروع کیں۔ جو حقیقت سامنے آئی، اس نے پوری کہانی کو ایک نیا رخ دے دیا۔
کئی سال پہلے اسی سفید نشان والے ایک کم عمر سیاہ ریچھ کو بچا کر اسی مرکز میں لایا گیا تھا۔ وہاں اس کا علاج کیا گیا اور صحت یاب ہونے کے بعد اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

کوئی یقینی طور پر نہیں جان سکتا کہ اس ریچھ کے ذہن میں کیا تھا۔ تاہم یہ امکان نظرانداز کرنا مشکل تھا کہ شاید اسے وہ جگہ یاد تھی جہاں کبھی انسانوں نے اس کی مدد کی تھی، اور برسوں بعد جب دوسرے جانور مشکل میں پڑے تو وہ انہیں بھی اسی جگہ لے آیا۔

عملے نے کبھی اس ریچھ کی جان بچائی تھی۔
اور برسوں بعد، یوں محسوس ہوا جیسے اسے بالکل معلوم تھا کہ کسی اور ضرورت مند جانور کو کہاں لے کر جانا ہے۔

نوٹ: آخری حصے میں ریچھ کے ماضی کو یاد رکھنے اور شعوری طور پر جانوروں کو مدد کے لیے مرکز تک لانے کی بات ایک ممکنہ تشریح ہے، ثابت شدہ حقیقت نہیں۔

14/09/2026

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل خان افریدی
@

‏ایک طرف مریم نواز کہتی ہیں کہ مغرب کے بعد تھانوں میں خواتین کو نہ بلایا جائے ، دوسری جانب آدھی رات کو مریم نواز کی ہولی...
14/09/2026

‏ایک طرف مریم نواز کہتی ہیں کہ مغرب کے بعد تھانوں میں خواتین کو نہ بلایا جائے ، دوسری جانب آدھی رات کو مریم نواز کی ہولیس سیاسی مخالفین کے گھروں میں گھس کر ماؤں بہنوں کی عزت و تکریم کو روندتی ہے.
‏میاں محمود الرشید کی باپردہ اہلیہ کیساتھ جو کیا گیا وہ اللہ کبھی معاف نہیں کریں گے.

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا مودی سرکار کو کرارا جوابپاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات اور ...
14/09/2026

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا مودی سرکار کو کرارا جواب

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات اور حالیہ تنازعات پر بھارت کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت کی سمجھ نہیں آ رہی کہ پاکستان کے ساتھ میچ تو کھیلتے ہیں، لیکن کھلاڑی ہاتھ نہیں ملاتے اور ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے وصول نہیں کرتے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر آپ اتنے ہی غیرت مند ہیں تو پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا بند کیوں نہیں کرتے؟ آپ کی مردوں کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنے ملک سے سری لنکا جا کر پاکستان کے خلاف میچ کھیلتی ہے، باوجود اس کے کہ پاکستان نے کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے کرکٹ بورڈ کے صدر راجیو شکلا بھی چند دن پہلے تھائی لینڈ میں محسن نقوی کے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بیٹھ کر گپ شپ لگا رہے تھے۔

شعیب اختر کے مطابق اس معاملے میں ٹیم کا قصور نہیں، ٹیم کو سرکار جو کہے گی، ظاہر ہے وہی کرے گی۔ اصل میں مودی پاکستان کے نام پر اپنی سیاست کو زندہ رکھتا ہے، تاہم بھارت کے سمجھدار لوگ اب اس پورے ڈرامے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

شعیب اختر نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت واقعی اتنا ہی اصولی اور غیرت مند ہے تو پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے مکمل انکار کیوں نہیں کرتا؟

#نمیرٹیوی

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when N.TV URDU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category