09/04/2026
امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں مشہور بزرگ حضرت ربیع رحمہ اللہ کا بیان ہے
کہ آپ روزانہ ایک قرآن پاک رات میں تلاوت فرما لیا کرتے تھے آپ کی تلاوت اتنی متاثرکن ہوتی تھی کہ سننے والے اپنے آنسوں پر قابو نہیں رکھ سکتے تھے
حضرت ابن نصر کہتے ہیں جب کبھی ہم اپنی قلبی قساوت دور کرنے کیلئے رونا چاہتے تھے تو آپس میں کہتے تھے چلو اس نوجوان امام شافعی کے پاس چلتے ہیں. آپ کی خدمت حاضر ہوکر آپ سے تلاوت کی درخواست کرتے ، جب آپ تلاوت شروع فرماتے اس وقت ہم لوگوں کا یہ حال ہوتا تھا ان کے سامنے گر جاتے تھے اور رونے کی آواز بلند ہونے لگتی تھی، امام شافعی رحمہ اللہ ہمارا یہ حال دیکھ کر تلاوت سے رک جاتے تھے ۔
حسین بن علی کرابیسی کہتے ہیں میں نے امام شافعی رحمہ اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ کئی راتیں گزاریں ہیں وہ تہائی رات تک نوافل میں پچاس سے سو تک آیتیں پڑھتے تھے ہر آیت پر مسلمانوں کیلئے دعا کرتے اور عذاب کی آیت پر اللّٰہ تعالیٰ سے پناہ مانگتے تھے