The Right way Academy

The Right way Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Right way Academy, Tutor/Teacher, Dubai.

Welcome to Right Way Academy! 📖✨
A one-stop destination for your spiritual growth:
✅ Learn Quran&Tajweed with ease.
✅ Tafseer&Islamic wisdom.
✅ Healing through Quranic reflections.
✅ Unlocking Quranic Mysteries&Stories.
✅ insightful vlogs& presentations

Just 100 rupees for this class if you want to join DM /come inbox 📥
04/08/2026

Just 100 rupees for this class if you want to join DM /come inbox 📥

31/07/2026

Part 7

31/07/2026

Part 6

31/07/2026

Part 5

31/07/2026

Part 4

31/07/2026

Part 3

31/07/2026

Part 2

31/07/2026

Part 1

31/07/2026
26/07/2026

فصبر جَمِيلٌ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ )

So I can only endure with beautiful patience! It is Allah's help that I seek to bear your claims.(12:18)

اگر غم محسوس کرنا صبر کے خلاف ہوتا، تو قرآن حضرت یعقوب کے لیے "صبر جمیل" کے الفاظ استعمال نہ کرتا۔ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صبر کا مطلب ہے جلد سنبھل جانا، کم رونا، یا اپنے درد کو محسوس ہی نہ کرنا۔ پھر جب غم مہینوں یا سالوں تک ساتھ رہتا ہے، تو دل میں یہ

سوال آتا ہے، "شاید میں صبر نہیں کر رہا۔" لیکن حضرت یعقوب کی کہانی صبر کی ایک مختلف تصویر پیش کرتی ہے۔

حضرت یعقوب کی کہانی میں دو مرتبہ "فصبر جمیل" کے الفاظ آتے ہیں۔ پہلی مرتبہ جب حضرت یوسف ان سے جدا ہوئے، اور دوسری مرتبہ جب بنیامین بھی ان سے جدا ہو گئے۔ دونوں مرتبہ قرآن : ان کے صبر کو صبر جمیل کہتا ہے، مگر کہیں یہ نہیں کہتا کہ ان کا غم ختم ہو گیا تھا۔ بلکہ قرآن بتاتا ہے:
غم سے ان کی آنکھیں سفید ہو گئیں"۔"

اگر غم محسوس کرنا صبر کے خلاف ہوتا ، تو قرآن کبھی ایسے شخص کے لیے صبر جمیل کے الفاظ استعمال نہ کرتا۔

کے بارے میں کچھ Grief بھی Psychology ایسا ہی بتاتی ہے۔ جب ہم کسی ایسی چیز کو کھو دیتے ہیں جس سے ہماری گہری وابستگی ہو، تو ہمارا ذہن اس جدائی کو فوراً قبول نہیں کر پاتا۔ یادیں، درد، اور امید کچھ عرصہ ساتھ رہتے ہیں۔ یہ کمزور ایمان یا کمزور شخصیت کی علامت نہیں، بلکہ انسانی تعلق کی فطرت ہے۔

بعض اوقات ہم سمجھتے ہیں کہ مضبوط انسان وہ ہے جو اپنے درد کا اظہار نہ کرے، لیکن جذبات کو مسلسل دبانا انہیں ختم نہیں کرتا۔ اس کے برعکس، جذبات کا اظہار کرنا انسان کو انہیں سمجھنے، دبانے
قبول، کرنے اور ان کے ساتھ بہتر طور پر جینے میں مدد دیتا ہے۔ حضرت یعقوب نے بھی اپنے غم کا انکار نہیں کیا۔ انہوں نے اپنا درد اللہ کے سامنے رکھا

"إنما أشكو بثي وحزني إلى الله "

میں اپنا رنج اور غم صرف اللہ سے بیان کرتا ہوں۔"

یہ اللہ پر اعتراض نہیں تھا، بلکہ اللہ کے سامنےاپنے درد کو رکھنا تھا۔ شاید یہی وہ بات ہے جو ہم اکثر بھول جاتے ہیں۔ صبر کا مخالف غم نہیں، بے صبری ہے۔ غم ایک احساس ہے، بے صبری ایک رد عمل

صبر جمیل کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کو درد محسوس نہ ہو، بلکہ یہ ہے کہ وہ اپنے درد کو نہ دبائے، نہ اسے اپنی پوری زندگی پر حاوی ہونے دے۔ وہ رو سکتا ہے، اپنے جذبات کا اظہار کر سکتا ہے، اور پھر بھی اُمید اور اللہ سے تعلق کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے۔

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Right way Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category