18/03/2025
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ بیان کرتی ہیں:
رسول الله ﷺ جس قدر (رمضان کے) آخری عشرے میں (عبادت کی) محنت کرتے تھے، وہ اس کے علاوہ کسی اور وقت نہیں کرتے تھے.
صحیح مسلم (2788)
17 رمضان المبارک، یومِ وصال اُمّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
وہ ہستی جن کی پاکیزگی کی گواہی خود قرآن نے دی، جن کی سیرت عفت، حیا، علم اور تقویٰ کا پیکر تھی۔ آج کے دن ہم اس عظیم المرتبت خاتون کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی محبت، دین کی خدمت اور امت کی رہنمائی میں بے مثال کردار ادا کیا۔
تو ہے خاتونِ جنت کی ماں عائشہ
کوئی دنیا میں تجھ سا کہاں عائشہ
رب نے قرآن میں خود بتایا ہمیں
ہم سبھی مومنوں کی ہے ماں عائشہ
17 رمضان المبارک کو اُمّ المؤمنین، صدیقۂ کائنات، حبیبۂ رسول ﷺ، فقیہۂ اُمت، عالمۂ زمانہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے یومِ وصال پر انہیں ہم خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آپ کی زندگی صبر و استقامت، علم و عمل اور خدمتِ دین کا بہترین نمونہ ہے۔اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں آپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے علم و حکمت سے مستفید ہونے کی صلاحیت بخشے ۔۔۔
یا اللہ! مسلم خواتین کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا جیسی عفت، حیا، حکمت اور علم عطا فرما۔
آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلینﷺ 🤲🏻
18/03/2025