Al Saadah Quran , Fiqah, Hadith and Arabic Language Online Institute.

Al Saadah Quran , Fiqah, Hadith and Arabic Language Online Institute.

Share

Six different courses a re being conducted in our institute. we have male and female teacher available

06/08/2022

قرآن کریم کے فضائل
قرآن عزیز مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے ۔ قرآن مقدس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے ارض و سمٰوٰت کے خالق و مالک نے خود کلام کیا اور سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب اطھرپر اس کلام مقدس کو نازل کیا ۔۔۔

"قرآن مقدس کی ایک آیت جیسی آیت دنیا بر کی تمام مخلوقات ایک دوسرے کی مدد کرکے بھی نہیں بنا سکتی"،

قرآن مقدس وہ کتاب ہے جسے وضو کے بغیر ہاتھ نہیں لگایا جاسکتا، اس مقدس کتاب کی تلاوت صرف وہی شخص کرسکتا ہے جو پاک اور صاف ہو، قرآن مجید وہ کتاب ہے جس کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ طباعت ہوتی ہے، قرآن شریف وہ کتاب ہے جس کی دنیا بھر میں ہر وقت تلاوت ہوتی ہے، قرآن عزیز وہ کتاب ہے جس کی تلاوت تمام کتابوں سے بڑھ کر ہے، قرآن شریف وہ کتاب ہے جس کو سمجھ میں نہ آنے کے باوجود پوری توجہ سے پڑھا جاتا ہے، قرآن شریف ہی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کو دنیا کی ہر زبان بولنے والا بآسانی پڑھ سکتا ہے، قرآن شریف ہی کا یہ معجزہ ہے کہ باربار پڑھنے کے باوجود دوبارہ پڑھنے پر توجہ باقی رہتی ہے اور اکتاہت نہیں ہوتی، قرآن شریف ہی کا یہ اعجاز ہے کہ اسے زبانی (حفظ) مکمل طورپر یاد کیا جاتا ہے، قرآن شریف کا یہ بھی اعجاز ہے کہ اس کے الفاظ کی حفاظت ،کم عمر، ناسمجھ بچوں اور بچیوں سے کرائی جاتی ہے۔۔

"قرآن مقدس کی تلاوت کرنے والے کی آواز پر خود اللہ تعالٰی شانہ توجہ دیتے ہیں"،

قرآن مقدس کی تلاوت پر ہرہر حرف کے بدلے میں دس دس نیکیاں اللہ تعالٰی شانہ کی طرف سے ملتی ہیں، قرآن مقدس کی تلاوت کرنے والے پر اللہ تعالٰی شانہٗ فرشتوں کے مجمع میں فخر فرماتے ہیں، قرآن کی تلاوت جہاں ہوتی ہے، فرشتے اس جگہ پر جمع ہوکر اس مجلس کو گھیر لیتے ہیں، قرآن مقدس کی تلاوت والی مجلس کو اللہ رب العزت کی رحمت ڈھانپ لیتی ہے،

"قرآن مقدس کی تلاوت والی مجلس پر اللہ تعالٰی کی خصوصی رحمت "سکینہ" نازل ہوتی ہے"،

قرآن مقدس کی تلاوت کے بعد تلاوت کرنے والے کے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دیا جاتا ہے، قرآن مقدس کی تلاوت دلوں کے میل کی صفائی کا اکسیر نسخہ ہے، قرآن مقدس کی تلاوت کے بعد تلاوت کرنے والے کی مغفرت کا اعلان کردیا جاتا ہے، قرآن مقدس کی تلاوت فتنوں سے بچنے کی ڈھال ہے، قرآن مقدس کی تلاوت قیامت کے دن تلاوت کرنے والے کے حق میں نور کی صورت میں ظاہر ہوگی،

"قرآن مقدس آخرت میں بہت بڑا سفارشی ہوگا، قرآن مقدس کی سفارش و شفاعت قبول کی جائیگی"-

قرآن مجید کا یہ حق ہے کہ سال میں کم از کم دو مرتبہ شروع سے آخر تک مکمل تلاوت کی جائے، قرآن مقدس کی اشاعت کا، تبلیغ کا، پھیلانے کا ہرہر مسلمان پر حق ہے، لہذا تلاوت قرآن کے اہتمام کے ساتھ قرآنی مکاتب کے قائم کرنے، باقی رکھنے کی اپنے قول،عمل،رقم ، قدم سے ہر ممکن کوشش تاحیات کی جائے-

اللہ پاک ہم سب کو قرآن مجید کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کی توفیق دیں-
اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین-

05/08/2022
04/08/2022

ائیے! قرآن کی تلاوت کی فضیلت کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں جانتے ہیں۔

رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” تم قرآن پڑھو اس لئے کہ قرآن قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لئے سفارشی بن کر آئے گا “۔ [ مسلم ]۔

Want your school to be the top-listed School/college in Dubai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Sabkah Bus Station Deira
Dubai
0000