Ilm

Ilm

Share

Connect with us for all the latest news globally. Join us on our journey to spread news that matter.

27/06/2026

محرم الحرام کے جلوسوں میں نظر آنے والا ذوالجناح محض ایک سجا ہوا گھوڑا نہیں، بلکہ واقعۂ معرکۂ کربلا کی یاد سے جڑی ایک علامت ہے۔ شیعہ روایت کے مطابق ذوالجناح امام حسین بن علی کے گھوڑے کا نام تھا، جو ان کی شہادت کے بعد زخمی حالت میں خیموں کی طرف لوٹا۔ اسی روایت کی یاد میں ہر سال محرم کے جلوسوں میں علامتی ذوالجناح شامل کیا جاتا ہے۔

08/04/2026

ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

برینٹ خام تیل کی قیمت 5.8 فیصد کمی کے بعد 103.42 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جبکہ امریکی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 8.5 فیصد گر کر 103.25 ڈالر فی بیرل رہی۔ تاہم یہ قیمتیں اب بھی اس سطح سے کہیں زیادہ ہیں جو 28 فروری کو تنازع شروع ہونے سے پہلے تھیں۔

07/04/2026

پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران دو ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چالیس دنوں میں ایرانی عوام اور مسلح افواج کی مزاحمت نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے، اور جنگ کے بیشتر اہداف حاصل ہو چکے ہیں۔

28/03/2026

ایران کے خوف سے امریکی فوج ہوٹلوں میں منتقل! اصل حقیقت کیا ہے؟

26/03/2026

اسرائیل کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ تنگسیری آبنائے ہرمز کی بندش اور بمباری کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے براہ راست ذمہ دار تھے اور انھیں ’اڑا دیا گیا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایرنی بحریہ کے متعدد دیگر سینئیر حکام بھی مارے گئے ہیں۔

ایران نے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

26/03/2026

پاسدارانِ انقلاب کا ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت دو امریکی جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ

ایرانی فوجی ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی علاقوں پر حملے جاری رہے تو آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھل سکتا ہے، باب المندب یمن کے نزدیک آبی گزرگاہ ہے جو بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے

17/03/2026

علی لاریجانی کی شہادت سے جنگ کے سفارتی حل تک پہنچنا مزید مشکل اور طویل ہو جائےگا، عرب میڈیا

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے علی لاریجانی کےبیٹےمرتضیٰ کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کردی۔

ا س سے پہلے اسرائیل نے ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا۔

17/03/2026

اسرائیلی فوج کا علی لاریجانی
کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

14/03/2026

توانائی کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

توانائی کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب دیں گے: ایرانی وزیر خارجہ
پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک توانائی کی تنصیبات پر کسی بھی حملے کا جواب خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا کر دے گا۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ’اگر ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ہماری افواج خطے میں امریکی کمپنیوں یا ان کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گی جن میں امریکہ کے حصص ہیں۔‘

’ہم یقینی طور پر ان حملوں کا جواب دیں گے لیکن احتیاط سے کام لیں گے تاکہ گنجان آباد علاقوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔‘

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکی فوج کی جانب سے خارگ جزیرے کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

ایران کے تیل کی برآمدات کا 90 فیصد اس جزیرے سے گزرتا ہے

14/03/2026

کئی ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنےکیلئے اپنے جنگی بحری جہاز بھیج رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیت کو تباہ کرنےکا دعویٰ دہراتے ہوئےکہا کہ اب بھی ایران کے لیے یہ بات آسان ہےکہ ایک دو ڈرون حملے کرے یا آبنائے ہُرمز میں یا نزدیکی علاقے میں میزائل حملہ کرے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Dubai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Dubai
00000