𝐀𝐥𝐥 𝐓𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐫𝐬 𝐔𝐧𝐢𝐨𝐧, 𝐊𝐏𝐊

𝐀𝐥𝐥 𝐓𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐫𝐬 𝐔𝐧𝐢𝐨𝐧, 𝐊𝐏𝐊 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐀𝐥𝐥 𝐓𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐫𝐬 𝐔𝐧𝐢𝐨𝐧, 𝐊𝐏𝐊, Education, Al Jaffiliya Mankhool Street, Dubai.

تھانہ بنڑ پولیس کی کارروائی، مزدوری کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں بدفعلی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتارسوات: گزشتہ روز مدعی ...
27/09/2026

تھانہ بنڑ پولیس کی کارروائی، مزدوری کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں بدفعلی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

سوات: گزشتہ روز مدعی نے تھانہ بنڑ میں ملزم سلطان محمود کے خلاف بدفعلی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

رپورٹ پر ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے فوری نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ بنڑ سرباز خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچے کے ساتھ خلافِ وضع فطری فعل میں ملوث ملزم سلمان محمود کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے بچے کو مزدوری کا جھانسہ دے کر اپنے پاس بلایا، پھر ہوٹل میں کمرہ لے کر ساری رات اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

ترجمان سوات پولیس

27/09/2026

السلام علیکم، معزز ایڈہاک ٹیچرز!
الحمدللہ! ہماری جدوجہد اب ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
ان شاء اللہ 28 ستمبر 2026 بروز پیر، صبح 11 بجے
Law Department
میں 14,001 ایڈہاک ٹیچرز کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگی، جس میں
Draft Amendment in Teachers Regularization Act, 2022
کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے حتمی شکل دینے کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
اس اہم مرحلے سے قبل 27 ستمبر 2026 بروز اتوار، شام کو
Grand Social Media Activity for Regularization of 14001 Adhoc Teachers
منعقد کی جا رہی ہے۔
تمام معزز ایڈہاک ٹیچرز سے پُرزور اپیل ہے کہ اس سرگرمی میں بھرپور شرکت کریں، اپنے ساتھیوں کو بھی متحرک کریں اور سوشل میڈیا کے ذریعے 14,001 اساتذہ کی مشترکہ آواز کو مؤثر انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رکھیں! آپ کی شرکت ہماری طاقت ہے، آپ کی آواز ہماری جدوجہد کی پہچان ہے۔
شکریہ

27/09/2026

مصروف پرنسپل!
جب بھی کوئی سکول وزٹ کرتا ہوں تو یہ ضرور دیکھتا ہوں کہ وہاں کا پرنسپل کتنا پر سکون ہے۔ اگر وہ بار بار اپنی سیٹ سے اٹھ رہا ہے، اساتذہ بار بار ان کے پاس آرہے ہیں، ہر چھوٹی بڑی بات ان سے پوچھی جارہی ہے تو میں ہرگز بھی امپریس نہیں ہوتا۔
وہ پرنسپل اپنے ادارے کو مائیکرو مینیج کررہا ہے۔ وہ سب کچھ اپنی مٹھی میں رکھنا چاہتا ہے۔
اس کے برعکس پرنسپل کا آفس سب سے پرسکون جگہ ہونی چاہئیے۔ وہاں علم کی باتیں ہوں، وہاں سٹریٹیجک معاملات پر بات ہونی چاہئیے۔ وہاں چارٹس لگے ہوں، ٹریننگ اور اسیسمنٹ پر بات ہونی چاہئیے، مانیٹرنگ اور ایوالویشن کے ڈائیگرام ہونے چاہئیے۔
اگر آپ فیس کلیکشن، والدین کے ساتھ ملاقاتیں، بچوں کو چھوٹے موٹے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں تو معذرت کے ساتھ بہت سارے لوگ آپ کو لیڈر کہیں گے، آپ کی تعریف کریں اور آپ کو اچھا ایڈمنسٹریٹر کہہ کر بلائیں گے لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا۔
میری نظر میں آپ کلیریکل کام کررہے ہیں۔
آپ اپنے لئے جو بھی نام رکھیں اس سے مجھے کوئی غرض نہیں۔
مزمل شاہ

ایسی لڑکیاں جن کا نکاح ہو چکا ہو اور ان کے والدین مہنگائی کی وجہ ابھی رخصتی نہیں کر سکے، وہ یہ فارم فل کر کے اپنے ضلع زک...
26/09/2026

ایسی لڑکیاں جن کا نکاح ہو چکا ہو اور ان کے والدین مہنگائی کی وجہ ابھی رخصتی نہیں کر سکے، وہ یہ فارم فل کر کے اپنے ضلع زکوۃ دفتر میں جمع کروائیں اور گورنمنٹ کی طرف سے 10 سے 12 دنوں میں اہل ہونے پر دو لاکھ کا چیک مل جائے گا اور اپنی ضروریات کا سامان لے سکے گے.
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ ضرورت مند لوگوں تک پہنچ سکے۔

26/09/2026

جب تک پیٹرول 200 روپے لیٹر تک واپس نہیں آتا تب تک سرکاری ملازمین کو 10 ہزار فیول الاونس دیا جائے !
سرکاری ملازمین

26/09/2026

بچے کی تعلیم صرف اسکول میں مکمل نہیں ہوتی؛ والدین کی توجہ اور اساتذہ کی رہنمائی مل کر اس کی شخصیت کو سنوارتی ہے۔

26/09/2026

*سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری!!!*

📢 پی سلپ اور پنشن سلپ کا مسئلہ حل کر دیا گیا

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (CGA) نے PIFRA سیلری رجسٹریشن سسٹم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا ہے۔

جن سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو گزشتہ چند ماہ سے ای میل کے ذریعے تنخواہ یا پنشن کی سلپ موصول نہیں ہو رہی تھی، انہیں اب اکتوبر 2026 سے باقاعدگی کے ساتھ ای میل پر پی سلپ اور پنشن سلپ موصول ہونا شروع ہو جائیں گی۔

> 📚 *All Teachers Union, KPK - اہم اعلان>> تمام اساتذہ کرام متوجہ ہوں!>> ہمارے پیج *All Teachers Union, KPK* کا واحد آفی...
26/09/2026

> 📚 *All Teachers Union, KPK - اہم اعلان
>
> تمام اساتذہ کرام متوجہ ہوں!
>
> ہمارے پیج *All Teachers Union, KPK* کا واحد آفیشل واٹس ایپ گروپ بن چکا ہے۔
>
> ✅ یہ گروپ جوائن کریں اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی ہر خبر سے سب سے پہلے باخبر رہیں۔
> ✅ تبادلے، پروموشن، اپگریڈیشن، تنخواہ، CP Fund، تمام مستند خبریں
>
> 👉 مستند گروپ - ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا
>
> گروپ کا لنک۔ ⬇️
>
>

https://chat.whatsapp.com/IkVJUHjz5icEjC9Xfr8n4k

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام ہائی، ہائر سیکنڈری اور مڈل سرکاری اسکولوں میں اسکول سربراہان اور ضروری مضامین ک...
26/09/2026

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام ہائی، ہائر سیکنڈری اور مڈل سرکاری اسکولوں میں اسکول سربراہان اور ضروری مضامین کے اساتذہ کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس 28 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔
اجلاس کا ایجنڈا:
1️⃣ تمام سرکاری ہائی، ہائر سیکنڈری اور مڈل اسکولوں میں اسکول سربراہان کی فراہمی
2️⃣ ضروری مضامین کے اساتذہ کی فراہمی، جن میں: آئی ٹی، انگلش، اردو، فزکس، کیمسٹری، بایولوجی، ریاضی، اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز شامل ہیں۔

اجلاس میں ہائر سیکنڈری اسکولوں میں SST جنرل، SST میتھ/فزکس، SST بایو/کیمسٹری اور SST آئی ٹی کی خالی آسامیوں کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، جبکہ ان آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل زیرِ غور آئے گا.

Address

Al Jaffiliya Mankhool Street
Dubai
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐥𝐥 𝐓𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐫𝐬 𝐔𝐧𝐢𝐨𝐧, 𝐊𝐏𝐊 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category